Advertisement

فوج نے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی

پاکستان کی فوج نے جمعے کے روز وکیل اور سماجی کارکن ایمان حاضر مزاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ ایمان مزاری پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کی بیٹی ہیں۔

اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں فوج کے ایڈووکیٹ جنرل ( جی ایچ کیو میں فوج کے قانونی شعبے) کی طرف سے کروائی گئی ہے۔
ایمان مزاری نے اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری کی ضمانت قبل از گرفتاری 9 جون تک منظور کر لی۔

فوج کی طرف سے درج اس ایف آئی آر میں لیفٹیننٹ کرنل سید ہمایوں افتخار نے پولیس کو بتایا کہ 21 مئی کو غروب آفتاب سے قبل پانچ سے چھ بجے کے درمیان شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے فوج، آرمی چیف (جنرل قمر جاوید باجوہ) کے خلاف تضحیک آمیز بیان دیا ہے۔
خیال رہے کہ شیریں مزاری کو 21 مئی کو ان کے گھر کے سامنے سے ان کی گاڑی سے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ ایمان مزاری نے اسے اغوا قرار دیتے ہوئے اس کا الزام فوج کے سربراہ پر عائد کیا تھا۔ ایمان مزاری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
فوج کے مطابق ایمان مزاری نے اعلیٰ قیادت کے خلاف یہ الفاظ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں ادا کیے ہیں، جن کا مقصد فوج میں بغاوت پیدا کرنا اور اس کی قیادت کو دھمکانا ہے۔

فوج کے مطابق ایمان مزاری کے بیان کا مقصد فوج میں نفرت، بے یقینی اور افراتفری پیدا کرنا ہے، جو کہ بہت سنگین اور قابل سزا جرم ہے۔
فوج کے مطابق ایمان مزاری نے افسران کو اعلیٰ قیادت سے بدگمان کرنے کی کوشش کی ہے۔ جی ایچ کیو کے مطابق ایمان مزاری کا بیان فوج کی شبیہ کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کے بیان کا مقصد عوام میں ڈر اور خوف پیدا کرنا ہے، جو کہ ریاست کے خلاف جرم ہے۔
اس مقدمے کے اندراج کے فوری بعد ایمان مزاری نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ وہ ابھی فوج کی طرف سے درج مقدمے سے متعلق قانونی حکمت عملی پر مشاورت کر رہی ہیں اور اس حوالے سے جلد قانونی راستہ اختیار کریں گی۔

Source
​
 
Advertisement
What?
She has been using way more strong language in the past but why only now they have woken up.
The same lady has attacked the Neutrals in the post from a different forum but these losers did not have courage to arrest her. What is different this time is that she had the support from PTI supporters unlike past when had the support from the liberal mafia.
 
یہ تو بہت خوش آئند بات ہے کہ فوج عدالتوں کے ذریعے کارروائی کر رہی ہے۔ پہلے تو خاص طور پر ہائبرڈ حکومت میں صحافیوں اور سول سوسائٹی ممبران پہ ڈائرکٹ گولیاں چلتی تھیں۔​
 
پنجابی جرنیل ملک دشمنی عوام دشمنی اور فوج دشمنی کی کس حد تک جانا چاہتے ہیں کیا مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتا ہے یہ جرنیلی پنجابی مافیا کیا جرنیلوں نے پاکستان بنایا ؟ ہاں توڑا ضرور ان جرنیلوں نے در لعنت پنجابی جرنیلی گردی نامنظور
 
Finally! I am glad the military institution decided to follow the proper procedures and grew balls to openly challenge someone instead of conspiring from the shadows. "Tabdeeli agai hai". I have no love for the military high brass but I hate this Mazari trash even more. I hope the courts send her back to her lane.
 
Advertisement
Finally! I am glad the the military institution decided to follow the proper procedures and grew balls to openly challege someone instead of conspiring from the shadows. "Tabdeeli agai hai". I have no love for the military high brass but I hate this Mazari trash even more. I hope the courts send her back to her lane.
Yeah glad that HYBRID REGIME is over. At least the journalists will not be directly fired and abducted.
 
Advertisement
کیا پاکستان کی فوج کے پنجابی جرنیلوں نے اور قادیانی پنجابی باجوے نے یہ ملک فتح کیا ہے کیا پنجابی جرنیل اس ملک کے مالک ہیں اور ہم سب کمی کمیں ؟ کیا یہ ملک باجوے کے قادیانی باپ نے بتا یا تھا یا قادیانی سسر اعجاز امجد نے یا قادیانی سمدھی کار چور مٹھو کباڑئے نے ُاور کیا۔ ہم قادیانی پنجابی باجوے کے کمی کمین ہیں یا ان پنجابی جرنیلوں پنجابی کور کمانڈرز کے کمی کمین ہیں
 
Advertisement