Advertisement

فضل الرحمان کےجنرل باجوہ اورجنرل فیض بارےبیان پرتحقیقات کی جائیں،پی ٹی آئی

13fazluinestsbajajfaiz.jpg

پاکستان تحریک انصاف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے متعلق بیان پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے یہ مطالبہ ایک پریس کانفرنس میں سامنے آیا، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کل مولانا فضل الرحمان نے یہ انکشاف کیا کہ ان سےدھرنے میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیں گےیعنی نئے انتخابات کی طرف جائیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت سنگین الزام ہے، ایسی باتیں میڈیا میں رپورٹ تو ہورہی تھیں کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی، نا صرف جے یو آئی کے دھرنے بلکہ ٹی ایل پی کے دھرنوں کو بھی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Loading X post…
Open original post on X

فواد چوہدری نے کہا کہ اب مولانا فضل الرحمان کی طرف سے یہ انکشاف بہت اہمیت رکھتا ہے، مولانا نے تو باقاعدہ طور پر نام لیے ہیں، لہذا اس معاملے پر اب تحقیقات کی ضرورت ہے اور اس پر ایک باقاعدہ ایک کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیے۔


رہنما تحریک انصاف نےکہا کہ اگر ہر وقت ملک کی اسٹیبلشمنٹ کا یہ کردار ہوگا کہ وہ حکومتوں کو لاتی اوربھیجتی رہیں جیسا کے اس وقت ہورہا ہے ، تو ملک آگے بڑھ ہی نہیں سکتا، 75 سالوں میں اس ملک کے جوحالات ہیں وہ اسی وجہ سے ہے۔

Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator:
‏1971 میں شیخ مجیب الرحمن کی پارٹی نے 160 سیٹیں جیتیں حکومت بنانے کے لیے 151 سیٹیں چاہیے تھی مگر اس وقت جنرل یحییٰ خان نے بھٹو کو کہا ہم مجیب الرحمن کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے تمکو بنائیں گے کیونکہ مجیب الرحمن یحییٰ کا باس بن کر کام کرنا چاہتا تھا جو قانون تھا یہ انکے قابل قبول نا تھا. یحییٰ خان نے ملک تڑوا دیا مگر شیخ مجیب الرحمٰن کو اکثریت کے باوجود ملک کا وزیراعظم نا بننے دیا باوجود اسکے کہ اسنے اکثریت لی تھی.

بعد میں مہرہ بننے والے بھٹو کا کیا حال ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے
20230416-130246.jpg
​