پاکستان تحریک انصاف نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے متعلق بیان پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے یہ مطالبہ ایک پریس کانفرنس میں سامنے آیا، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کل مولانا فضل الرحمان نے یہ انکشاف کیا کہ ان سےدھرنے میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیں گےیعنی نئے انتخابات کی طرف جائیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت سنگین الزام ہے، ایسی باتیں میڈیا میں رپورٹ تو ہورہی تھیں کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی، نا صرف جے یو آئی کے دھرنے بلکہ ٹی ایل پی کے دھرنوں کو بھی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
Loading X post…
Open original post on Xفواد چوہدری نے کہا کہ اب مولانا فضل الرحمان کی طرف سے یہ انکشاف بہت اہمیت رکھتا ہے، مولانا نے تو باقاعدہ طور پر نام لیے ہیں، لہذا اس معاملے پر اب تحقیقات کی ضرورت ہے اور اس پر ایک باقاعدہ ایک کمیشن تشکیل دیا جانا چاہیے۔
رہنما تحریک انصاف نےکہا کہ اگر ہر وقت ملک کی اسٹیبلشمنٹ کا یہ کردار ہوگا کہ وہ حکومتوں کو لاتی اوربھیجتی رہیں جیسا کے اس وقت ہورہا ہے ، تو ملک آگے بڑھ ہی نہیں سکتا، 75 سالوں میں اس ملک کے جوحالات ہیں وہ اسی وجہ سے ہے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13fazluinestsbajajfaiz.jpg
Last edited by a moderator:
Advertisement





