Advertisement

فساد پھیلانے والوں پر تعجب کیسا؟

CvSgjSNWYAAHVMR.jpg





فساد پھیلانے والوں پر تعجب کیسا؟
ادریس خان
گذشتہ دنوں ہمارے وزیراعظم صاحب نے جامعہ نعیمیہ میں بین المسلمین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوے علماء کرام سے گذارش کررہے تھے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے منبر و محراب سے آپ آواز اٹھائیں۔
علماء کرام کو یہ بھی کہا کہ آپ اس سنگین مسئلہ کے اوپر ریاست کا ساتھ دے ۔ اس مسئلہ کو میڈیا نے اٹھایاجس پر بہت سارےٹاک شوز بھی ہوے اور اگلے دن بہت سارے کالم نگاروں نے بھی اس بیان کو اپنے کالم کی زینت بنایا ۔کچھ سینیئرصحافیوں نے اس بیان پر وزیراعظم کو سرہایا اور کچھ نے وزیراعظم صاحب کو آڑے ہاتھوں لیاکہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اس لیے آپ دہشت گردی کے معاملے پر مذہب کو مخاطب نہ کرے۔

حقیقت تو یہ ہے کہ اس ملک کے وزیرداخلہ اور ایک صوبے کے وزیرقانون کے کالعدم جماعتوں سے گہرے تعلقات ہیں ۔ وزیراعظم کو چاہیے تو یہ تھا کہ جب وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان مولانا حنیف جالندہری سے ملے تھے تو اس کے اگلے ہی دن وزیرداخلہ کے خلاف ایکشن لیتے اور ان سے پوچھتے کہ آپ اس شخص سے کیوں ملے ہو جس کے ہاتھ ملک پاکستان کی عوام کے خون میں رنگے ہوے ہیں ۔
وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوے داعش پاکستان کے سربراہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف بھی کوئی ایکشن لیتے اور اس کو قانون کے کٹہر ے میں لاتے تاکہ ایک پیغام جاتا کے حکومت دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ ہے ۔

مگر وزیراعظم صاحب ایسا کیوں کرتے کیوںکہ ان کو اگلی الیکشن جیت کر ایوان میں بھی پہنچنا ہے اور یہ یہی جماعتیں الیکشن میں ن لیگ کو جیتواتی ہیں اور انہی کے سہارے ن لیگ پنجاب میں جیتتی آ رہی ہے ۔ کچھ لوگوں کا تو یہ بھی خیال ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی وردی میںملبوس کالعدم جماعتوں کے لوگ تھے جنہوں نے ماڈل ٹاؤن میں 14لوگوں کومارا اور سینکڑوں لوگوں کو زخمی کیا جس میں سے ابھی بھی کافی لوگ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں ۔
مگر آج تک ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کو انصاف نہیں مل سکا۔ مگر ہم بات کررہے تھے کہ ملک میں شروع ہونے والی اس نئی دہشت گردی کی لہر کو کس طرح ختم کیا جائے گا ؟حکومت کو چاہیے کہ وہ مدارس کے لئے نصاب اور جمعہ کے لئے ایک خطبہ تیار کیا جائے جس میں ریاست کی پالیسی تمام مکاتب فکر کےمنبرومحراب سے جاری ہو۔

حکومت وقت اگر اس میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پھر اس ملک میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں سال نہیں بلکہ مہینےلگیں گے۔اوردہشتگردوں کے ہمدرد ان دنوں ایک نیا بیانیہ تشکیل دینے میں مصروف ہیں کہ منبر و محراب سے ریاست کا کوئی لینا دینا نہیں حالانکہ لائوڈ اسپیکرغیر ریاستی اور غیر ذمہ دار عناصر کے حوالے کرنا بندر کے ہاتھ استرا پکڑانے والی بات ہے اور اسی غلطی کا خمیازہ ہم دہشتگردی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔
آپ اسلام کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، روز اول سے مساجد ریاست کے زیر انتظام رہیں۔ خلفا، گورنر اور دیگر حکومتی ذمہ داران ہی منبر سے ریاستی پالیسیاں اور ریاستی بیانیہ جاری کیا کرتے تھے۔ جب آبادی بڑھی، ریاستی ڈھانچے نے وسعت اختیار کی اور کاروبارِ حکومت کے باعث مساجد کا انتظام براہ راست چلانا ممکن نہ رہا تو حکومت کی طرف سے آئمہ کا تقرر کیا جاتا اور انہیں سرکاری خزانے سے وظیفہ دیا جاتا۔

جو بھی شخص
خلافت کے منصب پر سرفراز ہوتا اس کے نام کا خطبہ پڑھا جاتا۔ آج بھی تمام عرب ممالک میں یہی نظام رائج ہے۔ یہاں تک کہ امام کعبہ بھی سعودی حکومت کا تنخواہ دار ملازم ہوتا ہے اور خطبہ حج میں کوئی ایسی بات نہیں کہی جا سکتی جو ریاستی پالیسی سے متصادم ہو۔ تمام عرب ممالک میں موذن اور امام مسجد کا تقرر حکومت کرتی ہے اور وزارت مذہبی امور کی طرف سے منظوری کے بغیر کوئی خطبہ یا وعظ نہیں دیا جا سکتا۔
مگر ہمارے ہاں کروڑوں مساجد اور لاکھوں مدارس میں مسالک کے علمبرداروں کو اپنی مرضی کے بیانئے کا پرچار کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ فتوے جاری کرنے اور نفرتیں پھیلانے پر کوئی قدغن نہیں۔ انتہا پسندی کا درس دینے پر کوئی پابندی نہیں تو مذہب کی آڑ میں جہاد کے نام پر فساد پھیلانے والوں پر تعجب کیسا؟
​
 
Last edited by a moderator:
wah wah saray ka saray malba 2 bandon per daal dia, oye ye mulk 3 sal pehlay nahi bana is mulk ko banay 60 sal se zyada ka ursa guzer chuka ha.
ye mamla itna seedha kab se hogya ,,is mulk main kon ha jis ka kisi se taaluq na ho, kia army ka in logon se taluq nahi tha ya hai? pata nahi kahan se agai mun utha ker column likh dala.
o chacha bat sirf itni si ha ka agay kia kerna ha.... peechay kia how wo tumhain kesay bataon tum tu jesay kal hi unday se niklay ho.
 
وزیر اعظم شاہ فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ و عیدین دیں، وزرا اعلی صوبائی درالحکومت میں، کمشنر اور تحصیلدار اپنے اپنے علاقے/شہر کی مرکزی مسجد میں