Advertisement

فرقہ وارانہ امن کی رسم

Status
Not open for further replies.
پاکستان میں جب بھی گندم کی کٹائی کا موسم آتا ہے تو آٹے اور گندم کی بین الاضلاعی و بین الصوبائی نقل و حمل پر عارضی پابندی لگا دی جاتی ہے۔
اسی طرح جب محرم اور ربیع الاول شروع ہوتا ہے تو مختلف فرقوں کے متنازع مولاناؤں اور ذاکرین پر عارضی سفری پابندی عائد کیے جانے کا رواج ہے۔
اس بار بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ حکومتِ پنجاب نے ایک سو نوے علما اور زاکروں کے راولپنڈی ڈویژن میں داخلے پر محرم ک
ے دوران پابندی عائد کر دی ہے تاکہ ان کی شعلہ بیانی سے محفوظ رہا جا سکے۔
پاکستان میں بڑھتا ہوا فرقہ وارانہ تشدد
فرقہ واریت پر مبنی تقریر پر امام مسجد کو سزا
ان میں سے 95 علما دیوبندی، 77 شیعہ اور 18 بریلوی مسلمان ہیں۔ اگر کسی نے مذکورہ مولویانِ و ذاکرین
کرام کو خطاب کے لیے مدعو کیا تو اس کے خلاف بھی پرچہ کٹے گا۔
ان میں سے 91 علماِ عظام ضلع اٹک میں، 45 چکوال میں، 39 ضلع راولپنڈی میں اور 18 ضلع جہلم کی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔گویا جن مولوی صاحبان پر اٹک میں داخلے پر پابندی ہے وہ چکوال میں اور جن پر چکوال میں پابندی
ہے وہ جہلم میں اپنے مداحوں کے دل و دماغ میں آتشیں گل کھلا سکتے ہیں؟
یعنی جن 190 علما پر پنڈی ڈویژن میں جوہرِ خطابت دکھانے پر پابندی ہے وہ اب پنجاب کے دیگر انتظامی
ڈویژنوں میں جا کے جوہرِ شعلہ فشانی آزمانے میں آزاد ہیں۔
اور جو علما و ذاکرین امن و امان کے لیے خطرہ ہیں ان پر پابندی صرف مخصوص دنوں میں ہی کیوں ؟ س
ال کے 365 دنوں کے لیے کیوں نہیں ؟ کیا باقی دنوں میں ان کے منہ سے بین المسلکی ہم آہنگی کے پھول جھڑتے ہیں؟
​
141103190539_shiite_muslim__640x360_ap_nocredit.jpg
Image copyright​
AP​
ساتھ ہی ساتھ محرم الحرام کے آغاز سے پہلے پہلے اس بار بھی امن و امان کے قیام کے لیے
وہی روایتی اقدامات کیے جا رہے ہیں جو لوگ باگ باپ دادا کے زمانے سے دیکھتے آ
رہے ہیں یعنی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے امن کمیٹیوں کا قیام ، دو اور تین کالمی پریس
ریلیز شائع کرانے کی شہرتی لت میں مبتلا مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب س اخلاق کا اجرا،
اسلحے کی کھلے عام نمائش اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی وغیرہ وغیرہ۔
​
اگر تو یہی اقدامات تیر بہدف ہیں تو آج تک ان سے کیا کیا سیرحاصل نتائج برآمد ہوئے اور اگر ان کی حیثیت الیکشن کمیشن
آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق پر عمل درآمد جیسی ہے تو انہیں ہر سال بطور رسم نافذ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
کیا آپ نے کتب خانوں سے زہریلا لٹریچر اٹھانے کا کام بھی شروع کردیا ہے؟ کیا آپ نے ان چھاپے خانوں اور ن
اشروں کے خلاف تادیبی کاروائی کا ڈول ڈال دیا ہے جو یہ زہر چھاپتے اور پھیلاتے ہیں؟
کیا آپ نے اسلام کے آفاقی پیغامِ امن کو پھیلانے والے لٹریچر کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی کوئی قدم اٹھایا؟
کیا آپ نے درسی کتابوں میں سے نفرت انگیز مواد کے اخراج کا کام بھی کسی فرد، کمیٹی یا ادارے کو سونپا؟
جس طرح آپ اسلحے کی تلاش کے لیے چھاپے مارتے پھر رہے ہیں کیا اسی طرح آپ اس اسلحے کی تلاش م
یں بھی سنجیدہ ہیں جس سے ذہنوں کو مسلح کیا جاتا ہے؟
​
140502105539_pakistan_sectarian_640x360_bbc.jpg
کیا نیشنل ایکشن پلان بناتے وقت اس پر بھی کسی کی توجہ گئی کہ زہر بازو میں انجیکٹ کرنے سے تو صرف
ایک موت ہوتی ہے مگر دماغ میں انجیکٹ کرنے سے ہزاروں اموات ہو سکتی ہیں کیونکہ جسم کے دیگر حصوں
میں داخل ہونے والا زہر متعدی نہیں ہوتا مگر دماغ میں داخل کیا جانے والا زہر چھوت چھات کے وائرس جیسا ہو جاتا ہے۔
ایسی سامنے کی باتوں پر بھی اگر کسی لال بجھکڑ کا دھیان نہیں تو پھر سال کے چند نازک دنوں میں کیے ج
انے والے عارضی روایتی انتظامی اقدامات کے نتائج اس سے زیادہ کیا برآمد ہوں
گے جیسے کسی کچرے کے ڈھیر کو ڈھانپ کر فرض کر لیا جائے کہ اب یہ کچرے کا ڈھیر نہیں رہا۔
source
​
 
Advertisement
سندھ گورنمنٹ نے
مجالس کے لئے لاؤڈ سپیکرز کی اجازت دے دی ہے
جو کے کسی سازش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے

نیشنل ایکشن پلان کے تحت
لاؤڈ سپیکرز پے اذان کے علاوہ مکمل پابندی عائد کی گئی تھی

​
 
.........

یہ اصول صرف شیعہ کے لیے نہیں بلکہ ہر کسی کی مزہبی عبادات ان کی مسجد مندر چرچ تک محدود ہونی چاہہے چاہے وہ
بارہ ربیع الاول کی مجالس ہو یا محرم کے جلوس
جس نے جو کرنا ہے اپنی مسجد میں کرئے دوسرے لوگوں اور ٹریفک کو پریشان نا کرئے
 
Last edited by a moderator:
Advertisement


تاریخ کا مطالعہ کریں
یہ ملک جب بن رہا تھا تو کن لوگوں نے مخالفت کی اور کن لوگوں نے بنایا
اور اس وقت جو مخالفت کر رہے تھے آج وہ یا ان کی نسلیں آپ کی طرح خود کو مالک سمھجھ کے بیٹھ گئے ہیں

محترم عرض یہ ہے کے کم از کم ملک کی ٢٠ فیصد آبادی شیعہ ہے
٢٠ فیصد ریونیو بھی شیعہ کی طرف سے اتا ہوگا
وسایل کے ٢٠ فیصد پی تو کم از کم ان کا حق بنتا ہے
سال کے ٣٦٥ دنوں میں سے بیس فیصد کا مطلب ہے
اکتہر دن
وو تو صرف دس دن مانگتے ہیں

​
 
Last edited by a moderator:
Jub apni parties ke leye julsy kerty ho ya hurtal ker keh sara sheher bund kerty ho uss waqet yaad nahi ata kisi mareez ko hospital jana hoga.kisi muzdor ko ek waqet ki roti kamani hogi apny buchoon ke leye.
Muhurum aty sath hi fasad shoro ker dety ho.
Pakistan Sirf kisi ek khas muktabay fiker ke leye ya saudia ke chumchoon ke leye nahi buna tha.
Pakistan per uss ki surkoon galiyoon per hur uss shehri ka huq hai. chahy wo koi bhi ho kisi bhi muzhub sy ho.
Abhi chund may pehly jub Siraj up huq oant per sawar hoker sary apny jalos ke sath sheher ko bund ker keh phir raha the tub tu kisi ko jorat nahi hoi bolty ki.
Jub pmln aur Pti sary sheher ko roz disturb kerty hain tub tu koi nahi bolta.ager mujrim ke balls per tukleef hai tu pehly apna Ye sara tamasha bhi bund karo.
 
Jub tum mein sy kisi ki maa behen ya lol aur gher waly ko begunah mara jata hai tu kesy baher nikel ker ehtejaj kerty ho.gov house ,CM house ya sary shehroon mein fasad kerty ho tub tu koi musla nahi hota. No kam sudiyoon sy chala Arabs hai uss per hur wall kion buk buk shoro kerty ho.
 
Pakistan mein Pakistan is shehriyoon per tum logg papindi lgaty ho.tu koi baat nahi aur khud tum logg dosroon ke mulkoon mein jaker apny leye masajid bhi mangy ho.tubah ki azadi bhi mangty ho aur Ye bhi chatty ho dosry tumahari riwayat ,muzhub aur aqdar ka khayal kareen mager khud tum logg musleman hony ke bawajod dosroon sy unn ka huq cheenty ho bund kero apni doghli palisi.
 
I am closing this thread; this topic will lead discussion into a sectarian argument.
 
Status
Not open for further replies.