- Joined
- Jan 12, 2010
- Posts
- 7,857
- Reaction score
- 5,113
- Points
- 113
[h=1]غیر ملکیوں*کو استثنٰی دیا جاتا رہا تو جرائم کبھی ختم نہیں*ہونگے : سپریم کورٹ[/h]
پاکستان کسی کی کالونی نہیں،عالمی ادارے یہاں بیٹھ کر ہمارے افسران کی توہین کریں ایسا برداشت نہیں کرسکتے، جسٹس جواد
سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی جانب سے پولیس افسر کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو نمائندے کو دفتر بلا کر تفتیش کرنے اور قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیدیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ اگر غیر ملکیوں کو اس طرح سے استثنیٰ دیا جاتا رہا تو ملک سے جرائم کبھی ختم نہیں ہوں گے،پاکستان کسی کی کالونی نہیں،عالمی ادارے یہاں بیٹھ کر ہمارے افسران کی توہین کریں ایسا برداشت نہیں کرسکتے، اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے نمائندے پولیس افسر کو معلومات فراہم کردیں تو معافی قبول کریں گے، پولیس اپنے فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا مکمل اختیار رکھتی ہے، آئین و قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ہم جنگل میں نہیں رہتے، اس ملک میں آئین اور قانون ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاپتا شخص مدثر اقبال کے مقدمے کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے پیش ہو کر بتایا کہ اسلام آبادمیں اقوام متحدہ دفتر کے متعلقہ افسر نے معلومات نہ دینے اور ایس پی لیگل شہزاد نعیم کے ساتھ کی گئی بدتمیزی پرمعذرت کی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہمارے پولیس افسر کی عزت نہیں ہے،اگر کوئی جرم کرے تو کیا اس سے پوچھا بھی نہ جائے،جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ 1947ء میں ہم غلامی سے کاغذی طور پر آزاد ہوئے لیکن طوق ابھی تک گردنوں میں پڑا ہوا ہے، اگر ہم خود اپنے اداروں، افسران اور شہریوں کی عزت کرتے تو بیرون ملک ہمارے شہریوں کو ائرپورٹس اور جگہ جگہ یوں گرفتار نہ کیا جاتا، اقوام متحدہ کا نمائندہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے کہ پولیس افسر کو دفتر کے اندر تک جانے نہیں دیا جاتا اور ہتک آمیز سلوک کیا گیا، عالمی ادارے یہاں بیٹھ کر ہمارے افسران کی توہین کریں ایسا برداشت نہیں کرسکتے، آرڈر لکھواتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ معافی تبھی قبول کریں گے کہ جب وہ پولیس حکام کو مدثر اقبال کے حوالے سے معلومات دیں، اگر غیر ملکیوں کو اس طرح سے استثنیٰ دیا جاتا رہا تو ملک میں جرائم کم نہیں ہوں گے، ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر مقدمہ درج ہوا تھا، عدالت نے یو این نمائندے کی جانب سے تفتیش میں عدم تعاون کرنے پر معذرت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ایس پی کو ہدایت کی کہ یو این نمائندے کو دفتر بلا کر تفتیش کی جائے، سپریم کورٹ نے تاسف ملک لاپتا کیس میں ملٹری انٹیلی جنس کے وکیل ابراہیم ستی کو دلائل کی تیاری کے لیے اگلے ہفتے تک کی مہلت دیدی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حساس اداروں پر آخر آئے روز نت نئے الزامات کیوں لگائے جاتے ہیں، اگر وہ مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے تو آج مسائل نہ ہوتے۔ سپریم کورٹ