Advertisement

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے فراڈیوں نے ٹی وی چینلز بھی کھول لیے ہیں،خواجہ

7asidfrasiaijsks.png

ہائوسنگ سوسائٹیز کی لوٹ مار میں ٹی وی چینلز بھی شریک جرم، اشتہارات اجازت ناموں کے بغیر نہیں چلنے چاہئیں: رہنما ن لیگ

سابق وفاقی وزیر خارجہ ورہنما مسلم لیگ ن خواجہ محمد آصف نے ملک میں دھڑا دھڑ بننے والی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف آواز اٹھا دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مختلف ٹی چینلز پر اس وقت ہاؤسنگ سکیموں کی بھرمار ہو چکی ہے۔

ٹی وی چینلز پر ملٹی سٹوری فلیٹس عمارتوں کی ہر روز لاتعداد کمرشلز چلائی جا رہی ہیں۔ میری درخواست ہے کہ چینلز اشتہار چلاتے وقت چیک کر لیں کہ ان عمارات اور ہائوسنگ سوسائٹیز کے پاس اجازت نامے ہیں بھی کہ نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ملک کے شہریوں کے ساتھ اس وقت جو فراڈ کیا جا رہا ہے ان میں سے بیشتر ہائوسنگ سوسائٹیوں اور کمرشل عمارات کے پاس اجازت نامے بھی موجود نہیں ہیں۔ ہائوسنگ سوسائٹیز کی لوٹ مار کی واردات میں اب ٹی وی چینلز بھی شریک جرم ہو چکے ہیں، ایسے اشتہارات کو اجازت ناموں کے بغیر نہیں چلنا چاہیے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے لکھا کہ ان غیرمنظورشدہ ہائوسنگ سوسائٹیوں اور کمرشل عمارتوں کے ہورڈنگ سائنز اور مختلف شہروں میں لگے بل بورڈز پر جعلی تصویریں آویزاں کی گئی ہیں۔ ریاست کی ملی بھگت یا لاپراہی کی وجہ سے عوام کو بار بار لوٹا جا رہا ہے جبکہ اب تو کچھ جعلسازوں نے اپنی ٹی وی چینلز ہی کھول لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک پلاٹ متعدد شہریوں کو فروخت کر دیا جاتا ہے اور ملک کا قانون اور ریاست بالکل بے بس نظر آ رہی ہے۔ کسی بھی غیرقانونی ہاوئسنگ سوسائٹی اور کمرشل عمارتوں کے اشتہارات کو چلانے کی بغیر کسی تصدیق کے کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

دریں اثنا خواجہ محمد آصف کے آج ماڈل ٹائون پہنچنے پر ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ سب کو ملے گی! ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نوازشریف اس وقت مکمل طور پر فٹ ہیں اور انتخابات میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل ہے۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ میاں صاحب کس حلقے سے انتخابات لڑیں گے؟ خواجہ آصف نے کہا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
 
Advertisement