- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"کچھ روز قبل وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ لوگوں کو لیپ ٹاپ نہیں روزگار چاہئے جبکہ شہبا زشریف نے کہا ہے کہ لوگوں کیلئے لیپ ٹاپ ایک مشین ہوگی، ہمارے لئے ایک مشن ہے"-اینکر۔۔
"سبحان اللہ! کی مشن کڈیا اے۔۔ 26 کروڑ بھوکے ننگے لوگوں کے وزیراعظم کا مشن دیکھو، یہ بالکل چل چلاؤ والا کام ہے۔ مشینیں بنانے کی طرف آؤ، وہ نسلیں پیدا کرو۔۔ مزید 3 لاکھ ڈاکٹرز، انجینئرز ، آئی ٹی ایکسپرٹس ملک چھوڑ کرچلے گئے ہیں، یہ لوگ آپکے لیپ ٹاپ چھوڑ کر کس مشن پر گئے ہیں؟"- حسن نثار
"وزیراعلیٰ مریم نواز کہتی ہیں کہ میں پنجاب کے علاوہ سندھ اور دیگر صوبوں کی بھی خدمت کرنا چاہتی ہوں"۔ اینکر۔۔
"او بھائی! پہلے یہاں خدمت کرلو، یہ خدمت شدمت نہیں ہے راجواڑوں میں توسیع اور وسعت درکار ہے۔پہلے پنجاب کیساتھ جو کرنا ہے کرلو، پھر ادھر ادھر بھی دیکھ لینا۔ جس آدمی پہ چند افراد پر مشتمل ایک گھرانے کی ذمہ داری ہوتی ہے اسکے بال وقت سے پہلے سفید ہوجاتے ہیں۔یہ حکمران خاندان، انکی ٹائیاں اور سًوٹ نئیں کھلوندے"۔ حسن نثار نے ہاتھ جوڑ دئیے
غلامی صرف گورے کی نہیں ہوتی، آپ اپنوں کے بھی غلام ہوسکتے ہیں، فی الحال یہاں جس طرح کی آزادی ہے ویسا ہی یوم آزادی ہے۔ پہلے خوفناک قرضوں، بیروزگاری، بھوک، ننگ، غربت، جہالت، کرپشن، اقرباء پروری، کمیشن خوری، کک بیک، جاگیرداری، قبضہ گروپوں، گمراہ کرنیوالے لیڈروں، مخصوص خاندانوں، پہلے ان سے آزادی حاصل کرلو۔ حسن نثار
"حسن صاحب! ایک اخباری رپورٹ کے مطابق مزید 3 لاکھ ڈاکٹرز، انجینئرز ، آئی ٹی ایکسپرٹس ملک چھوڑ کرچلے گئے ہیں"۔ اینکر مریم ظفر۔۔
"باقیوں کا بس نہیں چل رہا ، اگر 4 مہذب ملک ہمیں اجازت دیدیں تو یہ ملک خالی ہوجائے گا، یہاں صرف بوڑھے، بیمار ، نابالغ، اس طرح کے رہ جائیں گے یا وہ رہ جائیں گے جن کی یہاں دیہاڑیاں لگ رہی ہیں"۔حسن نثار
"ایان علی بچ کر ملک سے باہر چلی گئی تو سسٹم انمول پنکی کا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔عوام کے علاوہ ہر قسم کے ڈیلروں، چاہے وہ عام ڈیلر ہوں، ٹھگ ڈیلر ہوں، ڈرگ ڈیلر ہوں، یہاں ہر قسم کے ڈیلروں کی بریت یقینی ہے۔مظہر عباس کا جملہ ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کا کیس ہو یا میر رضا کا کیس ، یہاں ناانصافی ہی انصاف ہے"۔ حسن نثار کا انمول عرف پنکی کی بریت پر تبصرہ





