Advertisement

عینک والا جن اور عمرانی سیاست

حکومت نے اس بار عمرو عیار کی زنبیل سے جو ترکیب نکالی ہیں اسے دیکھ کر عینک والا جن کے* زکوٹا جن پوری دیگچی دودھ پی کر بھی ہضم نہیں کر سکے گا. پتا نہیں قطری شہزادے کے انٹری نے عینک والے جن کی یاد کیوں دلا دی. جس طرح عینک والے جن میں نستور کو کوہ قاف سے اس لئے نکالا جاتا ہیں کے اسکی نظر کمزور تھی. نستور کی قسمت اچھی تھی کہ اسے زمین پر عمران ملتا ہے جو اسے انکھوں کے ڈاکٹر کے پاس لے جاکر* اسکے انکھوں کیلئے چشمے خریدتا ہیں جس کے بعد نستور کی دیکھنے کی صلاحیت واپس آجاتی ہیں اور وہ پھر ساری زندگی عمران کے احسان کا بدلہ چکاتا رہتا ہیں.

تحریک انصاف کے عمران کی بدقسمتی دیکھئے کہ وہ نستور جن (سسٹم) کو ٹانگوں کے ڈاکٹر کے پاس لے جاتا ہیں کھبی مداریوں اور کھبی مزاروں پر. عمران کو نستور(سسٹم)* کا علاج* انکھوں کے ڈاکٹر سے کرنا ہوگا. اپنے اردگرد موجود مداریوں گدہ* نشینوں سے چھٹکارا پانا ہوگا* ورنہ ھامون جادوگر اور اسکی چڑیل بہن نستور کے کمزوری کا فائدہ اٹھاتے رہینگے. شریف کو عدالت میں لے جانا عمران کا اچھا فیصلہ تھا لیکن مفت کے وکیل صاحب سالیڈ ثبوتوں کے بجائے صحافیوں کے کتابوں اخباری تراشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہیں.*

کیا ان کو پتہ نہیں کے یہ عدالتیں زرداری اور مشرف جیسے بےوقوف چوروں پر کوئی چوری ثابت نہیں کرسکے وہ شریف جیسے شاطر انسان پر کیا خاک ثابت کرینگے. آگرچہ نوازشریف نے عمروعیار کی زنبیل سےجو قطری پرچہ نکالا ہیں وہ آگے جاکر ان کی پاؤں کی زنجیر بن سکتی ہیں لیکن میرا نہیں خیال کے عمرانی دوست اسکا وقت پر فائدہ اٹھا سکے گے.

پاکستان کوئی ترقی یافتہ ملک نہیں جو اس قسم کے الزامات شریفوں کو سیاست سے بیدخل کردینگے. عمران کو شریف کا شکرگزار ہونا چاہیئے کہ وہ خود اپنے تابوت میں کیل ٹانک رہا ہیں ورنہ اندھی عدلیہ اور نکمے وکیل شریف کی کرسی کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہیں. میرے خیال میں یہ مقدمہ جتنا لمبا چلے گا حکومت اس قسم کے کئی غلطیاں کریگی باقی رہے نام اللہ کا
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اسلام آباد (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے حوالے سے وزیر اعظم کے بچوں مریم ،حسن اور حسین نواز نے دستاویزات جمع کرا دیں ۔

​
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پاناما پیپرز کے معاملے پر سماعت کی ۔ اس موقع پر وکیل اکرم شیخ نے وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں مریم ،حسن اور حسین نواز کی طرف سے دستاویزات جمع کرائیں ،397 صفحات پر مشتمل ان دستاویزات میں میاں نواز شریف کے ٹیکس ادائیگی سمیت زمین اور فیکٹریوں سے متعلق تفصیلات، زمینوں کے انتقال نامے اور سال 2011 سے آج تک ٹیکس ادائیگی سے متعلق تفصیلات شامل ہیں ۔

​
عدالت میں دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار طارق اسد نے کہا کہ یہ بڑا مقدمہ ہے ،دبائو کے تحت جلد نہیں نمٹانا چاہیے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ یہ چاہتے ہیں عدالت جلد فیصلہ نہ کرے ، اتنی جلد بازی نہیں ہو گی کہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہو ۔

یہ درخواست بھی ہے کہ 1948 سے بدعنوانی کے معاملے کی سماعت کی جائے ،اس طرح تو یہ معاملہ کبھی ختم نہیں ہو گا، ہمارے سامنے جو کیس لایا گیا وہ بہت محدود تھا ، کرپشن کے معاملات کی تحقیقات کرنا سپریم کورٹ کا کام نہیں ،اگر 800 افراد کی تحقیقات کرنے لگے تو 20سال تک یہ کام ختم نہیں ہو گا ۔

​
طارق اسد کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی بھی تحقیقات کی جائیں ،کم ازکم جن ارکان پارلیمنٹ کی آف شور کمپنیاں ہیں ان کی تحقیقات تو ہونی چاہیے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف یا کسی اے بی سی نے کرپشن کی ہے تو متعلقہ عدالتیں کھلی ہیں ، آرٹیکل 184 کی شق تین کا استعمال بڑا خطرناک ہوتا ہے ، یہ آرٹیکل ہر جگہ استعمال نہیں ہو سکتا ۔ کیا آپ اس مقدمہ کو ڈی ٹریک کرنا چاہتے ہیں ، دستاویزات کے بعد اب کمیشن کے قیام کا معاملہ ہے ۔​
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ فریقین نے 6636 دستاویزات جمع کرائی ہیں،اخباری تراشے شواہد نہیں ہوتے ،اخبار پرانا ہو جائے تو اس پر پکوڑے بکتے ہیں ، اٹھارہ سو بیاسی کے کاغذات لگا دیئے گئے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بطور انسان ملک کی کرپشن کی تحقیقات ہمارے لیے ممکن ہے ، ہم انسان ہیں کمپیوٹر تو نہیں ،ایسا تو نہیں ہو گا کہ ہمارے اندر کاغذ ڈالا جائے اور تصدیق ہو کر باہر آجائے ۔ جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں تو پتہ نہیں چل رہا کہ کون کس کا وکیل ہے ، وکیل طارق اسد نے کہا کہ وہ تو عوام کے وکیل ہیں ،باقی آف شور کمپنیوں کی تحقیق نیب کو دے دی جائے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اداروں کی ناکامی کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں ،صورتحال یہ ہے کہ پاناما لیکس کے لیے سپریم کورٹ میں سیل کھولنا پڑے گا ،روزانہ کی بنیاد پر پاناما کے معالے پر درخواستیں آرہی ہیں ۔

​
جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب خود ساختہ جلاوطنی پر چین چلے گئے تو ہم کیا کریں ، پہلے لندن فلیٹس کی تحقیقات کا کہا گیا مگر کاغذات 1982 کے جمع کرادیئے گئے ،600 کاغذوں میں سے ایک صفحہ ڈھونڈنے میں ایک گھنٹہ لگا ، اتنے صفحات کیوں جمع کرائے گئے ، ان کا سر ہے نہ پیر ، اخبار میں آرٹیکل آجانے سے کسی کو پھانسی نہیں لگ جاتی ،کمیشن اتنے صفحات کا جائزہ لینے میں پڑ گیا تو چھ ماہ میں رپورٹ نہیں آئے گی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ دستاویزات کے بعد کیس لمبا ہو جائے گا ،پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کی دستاویزات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے کو جلد از جلد نمٹانا چاہتے ہیں ۔


​
اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ مریم نواز ،حسن اور حسین کی جانب سے صرف ایک دستاویز جمع نہیں کرائی ،وہ ایک دستاویز صرف عدالت کے سامنے ہی پیش کروں گا ،اس دستاویز پر قطر کے سابق وزیر اعظم کے دستخط ہیں ، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ کیا عدالت کے بلانے پر قطر کے سابق وزیر اعظم پیش ہوں گے ، کیا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ قطر کے وزیر اعظم نے کوئی تحفہ دیا ہے ،اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ قطر کے وزیر اعظم نے کوئی تحفہ نہیں دیا ،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کاغذات آج ہی عدالت میں جمع کرا دیں اور دوسرے فریق کو بھی دیں ،اکرم شیخ نے سابق وزیر اعظم قطر کے دستخط شدہ دستاویزات عدالت میں پیش کردیں ۔
​
اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ میاں محمد شریف نے راشد المکتوم کی مدد سے دبئی میں بزنس شروع کیا ،راشد المکتوم وہاں کے حکمران تھے ،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ایک موقف یہ تھا کہ جدہ کی اسٹیل مل فروخت کر کے لندن کی جائیدادیں خریدیں ۔


​
درخواست گزار شیخ رشید نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وقت بڑا اہم ہے ، پورا ملک عدالت کی جانب دیکھ رہا ہے ،ہو سکتا ہے کہ کل تک گاندھی کی دستاویزات بھی پیش کردی جائیں ،ہو سکتا ہے وہ دستاویزا ت بھارتی وزیر اعظم مودی نوٹی فائی کررہا ہو ۔


​
جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں ،سچ کو دستاویزات کے ذریعہ دفن نہ کریں ، عدالت میں الیکشن کمیشن کا جواب بھی جمع جبکہ کمیشن کی تشکیل کے خلاف وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ کی درخواست خارج کر دی گئی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فریقین دستاویزات پر اعتراض دائر کرنا چاہتے ہیں تو کرسکتے ہیں ،عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ۔​
- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/361001#sthash.edKBlLd9.dpuf
 
Kasoor Imran ka?

Jis mulk main JI, jesi khud ko pak saf kehnay wali jamaat bhi waqt parhnay par mukhalif ko support karti ho, waha koi aek Shakhs, agar mulk k shaatir tareen shakhs ko is morh par le aae toh main aese Shakhs ko Salute pesh karunga. Warna toh PML-N k ilawa toh shayad hi koi party ho jo Panama Panama na kar raha ho, magar koi Is jhang main IK ka sath nahi de raha, balkay tamaash been banay huway hai saaray. Jiska parhla baari hojaega oski ghaud main ja kar bet jaengi yeh saari Parties.. Aur support bhi kese karay IK ko kyu k Panama k case ki Kaamyaabi main har corrupt Insan ko apnay liye bhi phanda nazar aatah hai..

Jaha tak rahi apkay Imran ko is baat par criticize karnay ki baat k woh nasamajh hai, toh bhai jan apko woh kissa yad hoga k aek shakhs ne Tasveer banai aur os par lika k is main jaha kahi nuks ho toh nishaan laga dijiye. Aglay din os tasveer par boht saaray nishaan thay. Phir os ne lika k jaha kahi nuks ho toh Thek kar lijye, toh dusray din tasveer wesi ki wesi hi thi, kisi ne bhi thek karnay ki himmat na ki... Imran khan karay bhi toh kiya karay? Aese mulk main jahan NAB, FIA, NADRA waghaira Hakim waqt k hukum k tabay ho toh aek insan khud apnay through kese saboot samnay lae? Jo kam IK kar rahay hai, woh kaam idaaro ko khud bakhud karna chahiye, kisi k kehnay k baghair..
 
Advertisement
سپریم کورٹ کو پوچھنا چاہۓ ۔ کیا ایک ملک کا پرائم منسٹر کسی دوسرے ملک سے اگر یوں پیسے لے گا تو یه سیکورٹی رسک نہیں ۔ یه بھی رشوت ھے اور قومی مفاد کے خلاف ھے ۔

 
Muft waqeel means Hamid Khan...?
I agree...Hamid Khan s useless ...
 
Jahaan awey ka awa hi bigra ho, wahaan kya umeed ki jasakti hai. Burai ki nishandahi kernay wala hi mujrim sabit hoga.
 
بادی النظر میں تو یہ رشوت،یا تحفہ ہدیہ کچھ بھی نہیں

ایک کاروبار تھا اُس کاروبار کے فائدے میں سے فلیٹس خریدے یا فائدے کی جگہ فیلیٹ حاصل کیئے گئے

لیکن خیر جو کچھ بھی ہے فریق مخالف بھی عدالت میں موجود ہے وہ اس خط،تحفےیا رشوت کی بال کی کھال اُتار کے درست بات عیاں کر لے گا