- Joined
- Oct 18, 2013
- Posts
- 4,330
- Reaction score
- 8,929
- Points
- 113
:)عید قربان کی اہمیت اور مصروفیات
عید قربان کی آمد آمد ہے .عید قربان کے آنے کو چند دن ہی رہ گئے ہیں . عید قربان کیوں منائی جاتی ہے ذرا اس پر روشنی ڈال لی جائے .حضرت ابراہیم جن کو خلیل الله جیسے لقب سے نوازا گیا .الله کے بڑے پیارے نبی تھے .نبیوں کی تو شان ہی الگ ہوتی ہے .اگر الله ان کو کوئی حکم دے ، اور شیطان ان کو بدلے میں دنیا کی تمام نعمتوں نوازنے کو کہے تو پھر بھی ان کے لئے الله کے حکم پر عمل کرنا ضروری ہوتا ہے .آپ یہ کہہ لیجیے کہ دنیا کی تمام نعمتیں الله کے حکم کے مقابلے میں ایک ذرے کی ماند ہیں.چاہے وہ حکم کتنا ہی سخت اور مشکل کیوں نہ ہو .اگر انسانی تاریخ پر غور کیا جائے تو اس قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی .یہ قربانی اپنے طرز کی بڑی انہوکی قربانی ہے .یعنی اپنے جگر گوشے کو الله کی راہ میں قربان کر دیا جائے اور خدا جواب میں بیٹے کو قربان کرانے کے بجائے دمبے کو قربان کرا دے .اس سے آنے والی نسلوں کے لئے ایک اہم پیغام بھی چلا گیا اور بیٹا بھی قربان نہ ہوا . حضرت اسماعیل کا جذبہ اطاعت ، جرات استقامت اور جاں نصاری دنیا کے لئے عظیم مثال ہے .جب حضرت ابراہیم حضرت اسماعیل کو ذبح کرنے لگے تھے تو اس وقت حضرت اسماعیل کی عمر صرف ١٣ برس تھی .لیکن پھر بھی بلِا کسی خوف کے الله کی خطر اپنے آپ کو قربانی کے لئے حاضر کرنا انتہائی دلکش تھا .یہ ہمارے نئی نسل کے نوجوانوں کے لئے ایک عظیم پیغام ہے کہ الله کی خاطر کسی بھی قربانی سے نہیں کترانا چاہیے .جب بھی ہمارا یہ عظیم تہوار آن پہنچتا ہے تو غیر مسلم قومیں اپنی بکواس شروع کردیتی ہیں .ان کا کہنا ہوتا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کو ذبح کرنا بےعقلی ہے .اور ان کا یہ بھی کہنا ہوتا ہے کہ مسلمانوں کی انتہا پسندانہ سوچ کی مثال ہمیں اس تہوار سے ملتی ہے .ان کا یہ بھی کہنا ہوتا ہے کہ اگر یہ سارے پیسے غریبوں پر خرچ کر دیے جاتے تو کیا ہی بات ہوتی .مگر ان کو اپنا دماغ ذرا اور استمال کرکے سوچنا چاہیے کہ قربانی سے حاصل ہونے والے گوشت میں غریبوں کا بھی حصہ ہوتا ہے .اگر گوشت غریبوں کو نہ دیا جائے تو قربانی مکمل ہی نہیں ہوتی .اس عظیم فریضے سے کچھ نہ کچھ غریبوں کو مل جاتا ہے اگر یہ تہوار ہم نہ مناتے تو آج غریبوں کو اتنی بڑی تعداد میں گوشت ملنے کا ذریعہ ہی نہیں پیدا ہوتا.ہم پورے سال اپنی مستیوں میں مگن رہتے ہیں .غریبوں کے بارے میں کچھ سوچتے ہی نہیں .مگر الله تعالیٰ نے ہمارے لئے ایک ایسا تہوار رکھ دیا جو ہمارا غریبوں سے رشتہ مظبوط بناتا ہے
بچوں کی مستیاں عید قربان میں بڑی انمول ہوتی ہیں .کبھی بچے منڈی میں جانے سے ڈرتے ہیں مگر جب جانا ہو جائے تو ان کی شرارتیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں .کبھی تو چپ کے سے بکرے پر ہاتھ پھیرنا .بکرے کو ہنس کر دیکھنا تاکہ بکرا میری طرف متوجہ ہو .اگر آپ کے بھائی بہن ، دوست یا سہیلیاں آپ کے ساتھ ہوں تو شرارتوں کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے .کبھی تو آپ چپکے سے اپنے دوست کو کسی گائے کی طرف دھکا دے دیں تو کبھی آپ اپنے دوست کو یہ جھوٹ بول کر ڈرا دیں کہ "پیچھے دیکھو گائے " .اور پھر آگے جو اس دوست کی حالت ہوتی ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے .یہ یادیں پھر دلوں میں قید ہوجاتی ہیں .عید قربان کو بچوں کی طرف سے اپنے بکرے کی,کی جانے والی خاطر تواضع بڑی حیرت انگیز ہوتی ہے .ویسے تقریبا ہر بچے میں یہ رویہ پایا جاتا ہے کہ وہ اپنے گھریلو کام کرنے سے کتراتے ہیں .تھوڑا بہت رو کر معملے کو ٹال دیتے ہیں.مگر جب بکرے کی خدمت کا وقت آتا ہے تو یہ بڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں .کبھی تو بکرے کو باغوں کی سیر کراتے ہیں تو کبھی گھاس یا چارا کھلاتے ہیں .بکرے عید کے دنوں میں بچوں کے لئے دوست کی سی حیثیت رکھتے ہیں جیسے انھیں اپنا وقت بیتانے کے لئے کوئی دوست مل گیا ہو .بکروں کے ساتھ ہلا گلا تو عید قربان تک جاری رہتا ہے .مگر جب قربانی کا وقت آتا ہے تو بچوں کی آنکھوں سے گرتے ہر آنسوؤں ایک پیغام دے رہے ہوتے ہیں .ایسی حالت میں بچوں کی آنکھوں سے آنسو گرتے دیکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے .بچے اپنے ساتھ بڑوں کو بھی اداس کر دیتے ہیں .عید قربان کی پہلی رات ان بچوں کے لئے گزارنا بہت مشکل ہوتی ہے .ان کے ذہنوں میں بکرے کی یادیں سوار رہتی ہیں .عید قربان کا نام قربانی سے نکلا ہے .بڑے اپنی حق حلال کی کمائی کا کچھ حصہ قربان کر دیتے ہیں تو بچے آنسوں اور دوست کی صورت میں قربانی دیتے ہیں .حضرت ابراہیم نے اپنے جگر گوشے کی صورت میں قربانی دی .بڑوں نے پیسے کی صورت میں اور بچوں نے اپنے دوست کی صورت میں .جبکہ خواتین نے باورچی خانے میں مشقت کی صورت میں .خیر یہ جملہ مذاق کی حد تک تھا .ایک اہم پیغام میں آپ کو دینا چاہتا ہوں کہ جانوروں کے فحش نام رکھ کر اپنی مشہوری کرانے والے بیوپاریوں سے دور رہیں .جب قربانی میں نمائش کا عنصر آجائے تو وہ قربانی قربانی نہیں رہتی .میڈیا کو اپنی ریٹنگز ایک طرف رکھ کر شیلا ، مُنی اور آیاں علی جیسے نام رکھنے والے بیوپاریوں کے جانوروں کو ٹی وی پر نہیں دکھانا چاہیے
تو اس عید قربان پر اپنے گھر کے دروازے کھولیے.مہمانوں کو اپنے گھر پر بلائیے.جو آپ سے روٹھ گئے ہیں یا پھر آپ کے ان سے کوئی اختلافات ہوگئے ہیں تو ان اختلافات کو مزیدار پکوانوں کی خوشبو کے ذریے مٹایے .ہر ایک مہمان کو گلے لگائیے.ٹھنڈی پڑی سیخوں کو استعمال میں لائیے.اس عید کو محض رشتے داروں کے ساتھ ہی نہیں منائیں بلکہ غریبوں کو بھی اپنی ان خوشیوں میں شامل کیجیے.ہماری عموماََ یہ عادت ہوتی ہے کہ جب بھی کوئی غریب ہمارے گھر میں دستک دیتا ہے تو ہم بس یہ کہہ کر غریب کو رخصت کردیتے ہیں کہ "معاف کر دیں " . اس عادت کو چند دن کے لئے خیرباد کہہ دینا ہوگا تاکہ غیر مسلموں کو یہ اعتراض اٹھانے کا مواقع نہ ملے کہ آپ غریبوں کو نظر انداز کر رہے ہیں .غریبوں کو اپنی ان خوشیوں میں شامل کرکے ہم یہ پیغام دیں کہ اسلام وہ حقیقی مذھب ہے جو انسانیت کا درس دیتا ہے .امیروں کو غریبوں پر پیسہ لگانے کا درس دیتا ہے .نفرت کو مٹانے کا درس دیتا ہے .اگر ہم عید جیسے تہوار میں بھی غریبوں کو نظر انداز کر دیں گے تو پھر ہماری یہ قربانی قربانی نہیں رہے گی .پھر یہ قربانی اپنی دولت کو اُڑانے کا اک ذریعہ تصور ہو گی . یہ رویہ غیر مسلموں کا قربانی پر اعتراض درست ثابت ہونے کی اک وجہ بنے گا .کیوں نہ ہر وہ غریب جو ہمارے گھر پر دستک دے گا اس کو بےدریغ دیں .ان کے سوکھے ہونٹوں کو پھر سے ٹھنڈا کر دیں .ان کے اجڑے چہروں کو پھر سے روشن کر دیں .ان کی جھولی کو الله کی دی ہوئی نعمتوں سے بھر دیں .یہ عید محض پیٹ بھرنے کا سبب نہ بنے بلکہ معاشرے میں مثبت رویوں کا بھی سبب بنے .محبت کی نئی روح پیدا ہونے کا سبب بنے .غریبوں کی زندگی کو جگمگانے کا سبب بنے .الله تعالیٰ نے ہمیں ایک مواقع دے دیا ہے اور ہم اس موقع کو کس طرح صرف کرتے ہیں وہ
ہم پر ہے .الله تعالیٰ ہماری اس قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے .آمین
آپ کا بھائی حارث عباسی

Last edited: