بیوٹی پارلر کی مالکن موقع سے فرار ہو گئی جبکہ ملزم ارسلان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے شہریوں کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر جڑانوالہ شہر کے علاقے ڈاکخانہ بازار میں قائم پارلر پر چھاپہ مارا اور عورت کا روپ دھار کر خواتین کا میک اپ کرنے والے ارسلان نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بیوٹی پارلر کی مالکن موقع سے فرار ہو گئی جبکہ ملزم ارسلان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عبایہ پہن کر بیوٹی پارلر میں کام کرنے والے ملزم ارسلان نے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ وہ پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ بھی ہے۔ پولیس کے مطابق بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو ملزم ارسلان لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ایک خاتون کا میک اپ کرنے میں مصروف تھا جسے حراست میں لینے کے بعد 420 اور 354 ت پ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جس کے بعد اسے باقاعدہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے ایس آئی ظفر خان نے خفیہ اطلاع پر مقامی بیوٹی پارلر پر لیڈی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو بیوٹی پارلر کی مالکن نازیہ بی بی موقع سے فرار ہو گئی جبکہ خاتون کے کپڑے پہن کر کام کرنے والے شخص جس کا نام بیوٹی پارلر میں آنے والی خواتین کو ایزا بتایا جاتا تھا جبکہ بہروپیا ملزم کہتا تھا کہ میرے چہرے پر ایسے داغ ہیں کہ اپنا چہرہ نہیں دکھا سکتی کی درگت بنا کر حوالات میں بند کیاجبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ملزم ارسلان کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں۔
یار اس کی داڑھی اور مونچھیں بہت بڑی ہوئی ہیں ایسے حالات میں یہ لڑکی کیسے بن سکتا ہے یہ کوئی حرام پائی لگتی ہے کسی لڑکے کو لڑکی کے کپڑے پہنا کر بیٹھا دیا ہے اس کی شیو تو کردیتے