بسم اللہ الرحمٰن الرحیم كيا عورت كے ليے نماز عيد كے ليے جانا افضل ہے يا كہ اپنے گھر ميں رہنا افضل ہے ؟ ----------------------------------------------------------------------------------------
عورت كے ليے نماز عيد كے ليے جانا افضل ہے، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے يہى حكم ديا ہے بخارى اور مسلم رحمہما اللہ نے ام عطيہ رضى اللہ تعالى عنہا سے بيان كيا ہے وہ كہتى ہيں
" ہميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے عيد الفطر اور عيد الاضحى ميں نكلنے كا حكم ديا، نوجوان شادى كے قابل اور حيض والى اور كنوارى عورتيں نكليں، اور حيض والى عورتيں نماز سے عليحدہ رہيں، اور وہ خير اور مسلمانوں كى دعاء ميں شريك ہوں، ميں نے كہا: اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم اگر ہم ميں سے كسى ايك كے پاس اوڑھنى نہ ہو تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
ہ" اس كى بہن اسے اپنى اوڑھنى دے دے "ہ
صحيح بخارى حديث نمبر ( 324 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 890 ).ہ
شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى سے دريافت كيا گيا
كيا عورت كے ليے نماز عيد كے ليے جانا افضل ہے يا كہ گھر ميں رہنا؟
تو شيخ رحمہ اللہ تعالى كا جواب تھا
" عورت كا نماز عيد كے ليے جانا افضل اور بہتر ہے؛ كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے عورتوں كو نماز عيد كے ليے جانے كا حكم ديا ہے، حتى كہ قريب البلوغ اور كنوارى عورتوں كو بھى ـ يعنى ان عورتوں كو بھى نكلنے كا حكم ديا ہے جو عادتا باہر نہيں نكلتيں ـ چنانچہ حائضہ عورت بھى عورتوں كے ساتھ عيد گاہ جائيگى، ليكن وہ نماز والى جگہ ميں داخل نہيں ہو گى؛ كيونكہ عيد گاہ مسجد ہے، اور مسجد ميں حائضہ عورت كے ليے ٹھرنا جائز نہيں، ليكن وہ وہاں سے گزر سكتى ہے، يا پھر وہاں سے كوئى چيز پكڑ سكتى ہے، ليكن وہاں ٹھرے گى نہيں.
تو اس بنا پر ہم يہ كہيں گے كہ: عورتوں كو نماز عيد كے ليے نكلنے اور مردوں كے ساتھ اس نماز ميں شريك ہونے كا حكم ہے، اس ميں شركت كا حكم ہے جس سے خير اور ذكر اور دعاء حاصل ہوتى ہے. اھـ
ديكھيں: مجموع فتاوى الشيخ ابن عثيمين ( 16 / 210 ).ہ
اور شيخ رحمہ اللہ كا يہ بھى كہنا ہے
ليكن عورتوں كو بے پرد اور بناؤ سنگھار كر كے نكلنے سے اجتناب كرنا چاہيے، اور نہ ہى وہ خوشبو اور عطر استعمال كر كے نكليں، كيونكہ اس طرح وہ سنت پر عمل اور فتنہ سے اجتناب دونوں كو جمع كرسكتى ہيں
اور آج كل جو كچھ عورتوں سے بے پردگى اور خوشبو كا استعمال ہو رہا ہے وہ ان كى جہالت اور ان كے ذمہ داران اولياء كى كوتاہى كى بنا پر ہے، اور يہ عمومى شرعى حكم كو نہيں روك سكتا، جو كہ عورتوں كو نماز عيد كے ليے نكلنے كا ہے" اھـ
Bhai gaozaban ! bhai such bolo aap ko is baray main Ahadith e Nabwi bayan kar rahay hain aur aap ulama ka bayan kar rahay hain, Rasoolullah S.A.W ki Ahadith kay muqablay main ulama ki kya hisiyat hay ? Bila shuba agar aap ya koi molvi koi sahih hadith paish kar sakay aur yeh sabat kar day keh yeh hukam mansookh ho chuka hay to phir humain us ko manna hoga.

Bahi sahib jis bundey ko aap bata rahey hain yeh bhi un maulana ki tara ka ha jo RASUL-E-MAQBOOLpbuh ki hadeeson ko bhool ker apni almana islaam dushmen bakwaas aur takrerain ker,ker ke logon ko gunhagaar banatey hain.
انتہائی افسوس کے ساتھ که رہا ہوں که آپ دونوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی ہے
اس تھریڈ کے شروع میں ہی صحیح البخاری سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلّم کے حکم پر مبنی حدیث پیش کی گئی که جس سے ظاہر ہوتا ہے که عورتیں نماز کے قابل نا بھی ہوں تو عید گاہ ضرور جائیں...یہ رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلّم کا حکم تھا اور ہے نا اس حکم کو حضرت عمر نے چیلنج کیا نا ہی کسی عالم دین میں ہمت ہے که رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کے حکم کے آگے اپنی زبان کو کھولے وہ عالم ہی نہیں جو حدیث رسول کے آگے اپنی راۓ کا اظہار کرے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر الزام لگانے سے پہلے ذرا سوچ تو لیتے
براۓ مہربانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے عورتوں پر پابندی کی روایت ہمیں بتادیجئے اور جس راے کا اظہار کر رہے ہیں اس پر عمل کرتے ہووے اپنی عورتوں کو حج عمرے پر بھیجنا بھی بند کریں کے وہاں بھی عورتیں مسجدوں میں جاتی ہیں..اور ہاں جو مستورات کی جماعتیں جاتی ہیں انھیں بھی بند کروایں...بازاروں میں دعوتوں میں رشتہ داروں میں عورتوں کا جانا بند کریں کیا عورتوں کا صرف مسجد میں جانا فتنہ ہے؟؟
جس عمل کو عورتوں کے لئے اللہ اور اسکے رسول صلی علیہ وسلّم حلال اور جائز کریں...وہ کوئی عالم حرام کریگا؟؟ میں آپ دونوں بھائیوں کو تحقیق کی دعوت دیتا ہوں که تحقیق کریں انشاءللہ اس بات کو مانے بغیر چارہ ہی نہیں که عورتیں مسجد میں جا سکتی ہیں اگر اجازت مانگیں تو اور عیدگاہ میں جانا عورتوں کا زیادہ افضل ہے گھر میں نماز پڑھنے سے

نبی صلی اللہ علیہ وسلّم کے واضح حکم کے مقابلے میں آپکا پیش کیا گیا فتوی بےشمار تضادات کا مجمع ہے
اس بات میں کوئی شک نہیں که نبی صلی اللہ علیہ وسلّم اور صحابہ کے زمانے میں عورتیں مسجد جانے کی اجازت طلب کرتیں تو انھیں اجازت دی جاتی تھی جیسا کے حکم رسول صلی اللہ علیہ وسلّم ہے که عورتوں کو مسجد جانے سے نا روکواور اسی طرح عید گاہ کے لئے تو عورتوں کو خصوصی نکالا جاتا که حکم رسول یہی تھا
بعد میں بھی ایسا ہوتا رہا اور آج تک جاری و ساری ہے
مگر کچھ مقلد قسم کے جہلاء میں یہ بات عام ہوگئی که عورتوں کو مسجد نا بھیجا جائے...مگر چونکہ دلائل نا تھے اس لئے ایسے دلائل کا سہارا لیا گیا جو نا صرف غیر متعلقہ ہیں بلکہ تضادات سے بھرپور ہیں..اس معاملے میں تشدد آج بھی ان مقلدین نے جاری رکھا ہوا ہے اور حکم رسول صلی علیہ وسلّم کی واضح خلاف ورزی کے مرتکب هو رہے ہیں
مثلا اسی فتویٰ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے متعلق حدیث نقل کی گئی جو صحیح ہے که جس میں ام المومنین نے اپنی ایک راۓ کا اظہار کیا که اگر تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دیکھ لیتے عورتوں کا اس طرح نئی چیزوں کو پیدا کرنا تو منع فرما دیتے...حضرت عائشہ نے صرف راۓ دی اور اپنے خیال کا اظہار کیا...نا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فتوی دیا اور نا ہی کسی کو روکا نا ہی اس زمانے میں عورتوں نے جانا بند کیا اس کا ثبوت بھی اسی فتوی میں ہے که بقول رضا خان صاحب تابعین کے دور میں منع کرنا شروع کیا گیا
سبحان اللہ
کون سے ایسے تابعین تھے که جنہوں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم کے مقابلے میں اپنی شریعت کو پیش کیا اور دین میں من مانی کی؟؟
پہلے حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر الزام لگایا کے انہوں نے منع کیا اب تابعین پر الزام
عورت کا گھر سے بے پردہ ہوکر نکلنا حرام مطلق ہے کيوںکہ پردہ قرآن کريم ميں اللہ کا واضح حکم ہے جو ہر اس مسلمان عورت پر فرض ہے جوعاقل و بالغ ہو اور اس کي نکاح کي عمر موجود ہو يا قابل نکاح ہو ہمارے ملک ميں موجودہ نظام ہي کافرانہ ہے جو اللہ کے احکامات کے خلاف کھلي بغاوت ہے اور ہم بحيثيت مجموعي پوري قوم گناہ کبيرہ کا ارتکاب کررہے ہيں پردے کے احکامات پر عمل نہ کرکے اس لئے عورتيں پردہ کے بغير گھر سے نکلتي ہيں تو ان کے ولي پر اس کي ذمہ داري اور گناہ عائد ہوتا ہے