- Joined
- Jul 31, 2017
- Posts
- 5
- Reaction score
- 6
- Points
- 3
زمانہ قدیم سے طاقت کے حصول کے لیئے عورت کا استعمال بہت عام عمل تھاجسکو آج کل کی سیاست اور پاور گیم میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔سیاسی مفادات کے لیئے حواکی بیٹی کا استعمال کوئی نئی بات نہیں لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہماری خواتین کی ترجیحات کیا ہوتی جا رہی ہیں! کیا ہماری اخلاقی اور مذہبی اقداراس چیز کی اجازت دیتے ہیں کہ ہم اپنی تشہیر اور سیاسی قد آوری کے لیئے اس طرح کے شارٹ کٹس استعمال کرنے سے کیا واقعی ہی ہم لوگوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں یا پھر ہم تاریخ کا وہ سیاہ صفحہ بن جاتے ہیں جسے سیاہ ہونے کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے نا کہ ایک اچھے کردار کی شکل میں۔ نوع انسان بھی کتنی لالچی ہے اور اپنی منزل کے حصول کے لیئے سب کچھ کرنے کو تیار ہو جاتی ہے۔حالانکہ وہ یہ جانتے بھی ہیں کہ یہ شہرت اور امارت ابدی نہیں بلکہ عارضی ہے کیونکہ فرعون، نمرود اور دارا جیسے لوگ بھی اس دنیا سے چلے گئے تو ہماری کیا حثیت بنتی ہے۔
یہاں پر سوچنے والی بات یہ ہے کہ ہم کو کس کی خوشنودی کی زیادہ ضرورت ہے!! اللہ اور اسکے رسول کی یا پھر اپنے دنیاوی آقاوؑں کی جو اپنے مفادات کے لیئے ہماری کوئی خاطر جمع نہیں رکھتے اور ہم کو فقطایک مہرے کے طور پر استعمال کر کے پھینک دیا جاتا ہے۔ ایسی فرمابرداری شاید ہم کوعارضی طورپردنیاوی مقام و منزلت تو دلا سکتی ہے مگر ابدی سکون اور راحت نہیں۔اس لیئے ہم سب کو یہ سوچنا ہو گا کہ ہم نے کس کی فرمابرداری کرنی ہے اور اس کو لیکر ہماری کیا ترجیحات ہیں! کیا ہم دنیاوی راحت اور آسائشات چاہتے ہیں یا پھر خدا اور اس ک رسولﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے ہیں! فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہوتا ہے اور ہم ہی ہیں جو اچھے اور برے کی تمیز کرتے ہوئے اپنےدامن کو بچا کر اس پر خطر دنیاسے با عزت اگلے سفرکی تیاری کرتے ہیں۔
ہماری زندگی عیش و عشرت کے لیئے نہیں بلکہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے کے لیئے عطا کی گئی ہے۔ تمام انبیاٗؑکی زندگی سے ہم کو یہی سبق ملتا ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنا ہے اصل مقصد حیات ہے لہٰذا ہم سب کو بھی چایہے کہ ہم ایک دوسرے کی کردار کشی کو چھوڑ کر ایک دوسرے کی اصلاح کریں اور اچھا انسان اور مسلمان بننے میں ایک دوسرے کی مددکریں کیونکہ یہی ہمارے خدا کا حکم،نبیﷺ کی تعلیمات اور ہماری ذمہ داری ہے۔ اس لیئے ہماری خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی عزت اور توقیر کسی کو اپنے زاتی مفادات کے لیئے استعمال مت کرنے دیں بلکہ اپنے کردار کو ایسا مثالی بنائیں کہ خدا اور اسکےرسولﷺ کے ساتھ ساتھ ہمارا معاشرہ بھی خوش ہو اور آپکو ایک رول ماڈل کے طورپر جانا جئے ناں کہ برے الفاظ سے آپکی پہچان ہو۔

Last edited by a moderator: