- Joined
- Oct 17, 2012
- Posts
- 9,397
- Reaction score
- 10,632
- Points
- 113
عوام کی عدالت کی تکرار اور میڈیا
تحریر :- سید حیدر امام
تحریر :- سید حیدر امام
٦٩ سالوں سے پاکستانیوں کو جاہل اور دولے شاہ کے چوہے بنا کر رکھنے کا بھر پور فائدہ آج ہمارا برہمن طبقہ اٹھا رہا ہے .پاکستان کے میڈیا میں گٹر سے نکلنے والا سیاستدان روزانہ جب میڈیا پر یہ بکتا ہے کے .....انھیں عوام نے منتخب کیا ہے اور وہ پانامہ جیسے گھمبیر مسلہ سے گھبرا کر ہمیشہ یہی کہتے ہیں کے وہ عوام کی عدالت میں جائیں گے . یہ لائن ہمارے گٹر کے ڈھکن سیاستدانوں پاکستان کے الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر متواتر ہمیں سناتے ہیں اور میں حیران ہوں کے اس بکواسیات کا کسی نے بھی پوسٹ مارٹم نہیں کیا
یہی لائن مختلف طریقوں سے دوسرے برہمن طبقے اپنی بقا کے لئے استعمال کرتے ہیں
ساری دنیا کو پتا ہے کے تیسری دنیا عرف ترقی پذیر ممالک میں جہاں جہاں بیرونی ملکوں نے اپنا ڈھکن رکھنا ہو وہاں پر جمہوریت پونھچا دی جاتی ہے . ہم نے عراق ، شام ، افغانستان ، لیبیا میں جمہوریت کی کرامات دیکھ لیں ہیں . اگر میں کھلا لکھ رہا ہوں ، وہ صرف جمہوریت کی مرہون منت ہے . مجھے اعتراض جمہوری لبادے میں ملبوس ان غداروں سے ہے جو کھاتے ، پیتے اور سہولتیں اس ملک سے لیتے ہیں مگر نگرانی صرف اپنے آقاؤں کے مفادات کی کرتے ہیں
ہمیں پتا ہے کے پاکستان کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کے پاکستان میں پارٹیوں اور لیڈروں کو جمہوریت کے لبادہ میں مسلط کیا جاتا ہے ورنہ جب بھی ہیوی مینڈیٹ والوں کو جی پی ایل کروایا جاتا ہےتو لوگ سڑکوں پر ا کر مٹھائی بانٹنا شروع کر دیتے ہیں
اسکے بعد جسطرح الیکشن رگنگ کی صنعت میں پاکستان کے کچھ سیاسی گروہ ترقی کر گئے ہیں اسکی مثال شائد کسی اور ملک میں نہیں ملتی .قصہ مختصر ،حضور ، خدا کا واسطہ ہے اپ عوام کو بھرے بازار میں یہ کہ کر مت ذلیل کریں کے ہم نے چوروں کو منتخب کیا ہے . آپکو عوام منتخب نہیں کرتی .... آپلوگوں کو ہملوگوں پر مسلط کیا جاتا ہے اور غلطی سےالیکشن رگنگ پر کوئی انصاف کا دروازہ اور الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹ کھٹا دے تو اس وقت آپلوگ حکومت میں ا چکے ہوتے ہیں لھذا تمام نظام آپکے رحم اور کرم پر ہوتا ہے اور انصاف مانگنے والے کو انصاف نہیں ملتا
عوام جب آپکو اسملیوں میں بھیجتی ہے تو وہ آپکو عوامی حقوق حاصل کرنے کے لئے بھیجتی ہے نہ کے ا آپکے لیڈروں کےذاتی اور خاندانی مفادات کے تحفظ کے لئے بھیجتی ہے .الیکشن کے بعد دنیا بھر کی سیاسی پارٹیاں اور سیاسی لوگ نظام سے جڑ جاتے ہیں اور انتظامی ڈھانچہ امور سلطنت چلاتا ہے اور سب اسکے تابعے ہوتے ہیں . اسکے بعد اگر حکومت انتظامی ، غداری ، چوری ، غبن میں گھرتی ہے تو تمام معاملات اسمبلی میں طے ہوتے ہیں
اگر رہبر ہی رہزن ہو ....................پھر فیصلہ عدالتوں میں ہوتا ہے
یہ "عوام کی عدالت " کس بلا کا نام ہے ؟
ہم نے سیالکوٹ واقعہ اور اس جیسے ملتے جلتے واقعات میں عوام کی عدالت دیکھ چکے ہیں مگر کسی بھی سیاستدان کی لوٹ مار اور غداری پر عوام کی عدالت نہیں لگتے دیکھی . اگر سیاستدانوں کو " عوام کی عدالت " کا اتنا شوق ہے تو پولیس اور دوسری انتظامیہ کو ہٹا کر یہ شوق بھی پورا کر لیں
ابھی حال ہی میں مادر جمہوریت کے ملک میں مڈ ٹرم الیکشن ہونے جا رہیں ہیں ، وہاں پرکسی نے ایسی بکواس نہیں سنی ؟
جمہوری نظام میں ہوتا یہ ہے کے اگر کسی حکومتی پارٹی کا لیڈر سمجھے کے اسے کسی معاملے میں عددی اکثرت حاصل نہیں ہے یا وہ اخلاقی قوت کھو بیٹھا ہے تو وہ مڈ ٹرم الیکشن کا اعلان کر دیتا ہے مگر کبھی کسی کو یہ دھمکی نہیں لگاتا کے فیصلہ عوام کی عدالت میں ہو گا اور دوسرا کوئی ادارہ انھیں حکومت سے ہٹا نہیں سکتا .جس ملک کی عدالتیں ایکٹو ہوں وہاں اسطرح کے بیانات کا نوٹس لےکر وضاحت بھی طلب کرنی چاہیے .ایک عام فھم بات ہے کے اگر اپ یہ بکواس کر رہیں ہیں اور دھڑلے سے کر رھیں ہیں تو اسسمبلی توڑ کر الیکشن کروائیں اور عوام کی عدالت میں چلے جائیں ، ایسے کرنے سے آپکو کون منحوس روکتا ہے؟
مجھے شکوہ ہے صحافت کے ان بڑے بڑے ناموں سے جو ہر طرف سے پیسے لے کر بھی مک مکا پروگرام چار لوگوں کو بیٹھا کر کرتے ہیں مگر اس تکرار سے ہونے والی بکواس پر جوابی سوال نہیں داغتے.جو بھی سیاستدان " عوام کی عدالت " کا سیاسی بیان دیتے ہیں اور کہتے ہیں کے عوام نے انھیں منتخب کیا ہے اور ٥ سالوں بعد وہی انکا فیصلہ کریں گی تو ہمارا میڈیا انھیں مڈٹرم الیکشن کی راہ کیوں نہیں دکھاتا ؟
ہمارا میڈیا انھیں یہ باور کیوں نہیں کرواتا کے حضور ....جب اپکا رہبر ہی رہزن بن کر عدالتوں میں بمع خاندان پیش ہو رہا ہو تو ٥ سال ختم ہونے کا انتظار نہیں کیا جاتا بلکے جمہوریت کو مظبوط کرنے کے لئے مڈ ٹرم الیکشن کروا کر عوام کی عدالت میں چلے جاتے ہیں
This political slogan is an insult to our collective intelligence.
As a society, are we really so dumb?
As a society, are we really so dumb?
Last edited:





