Advertisement

عوام نے انصاف ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو کسی کو جگہ نہیں ملےگی،سہیل آفریدی

Loading X post…
Open original post on X

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا انبار میں اسٹریٹ موومنٹ ریلی کے شرکاء سے خطاب!

آج صوابی کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ہر جگہ دفعہ 804 نافذ ہے، عوام آٹھ فروری کو مینڈیٹ چوروں کے ظلم کے خلاف باہر نکلیں گے،

ان سب کا ایک ہی ایجنڈا رہ گیا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنا، ناحق قید عمران خان واحد لیڈر ہے جس کے پاس پاکستان کے استحکام اور عوامی فلاح کا وژن ہے،

ہم نے امن کے لیے ہزارہا جانوں کی قربانی دی، اب دوبارہ دہشت گردی مسلط کی جا رہی ہے، بند کمروں کے فیصلوں نے صوبے کا امن تباہ کر دیا ہے،

ایک بار پھر پختونوں کے سروں کا سودا کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا کوئی لیبارٹری نہیں جہاں تجربے کیے جائیں،

وزیر اعلیٰ بننے پر مجھے دہشت گرد اور سمگلر کہا گیا، مگر یہ بیانیہ ناکام ہوا، بند کمروں کے فیصلوں کے تحت تیراہ کے عوام کو دربدر کیا گیا، اب نیا بیانیہ لایا جا رہا ہے،

ہم نے ہر جھوٹے بیانیے کو شکست دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے، صوبے اور قوم کے خلاف ہر پالیسی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں گے،

ساری دنیا کی دولت بھی میرے ضمیر کا سودا نہیں کر سکتی، عمران خان کی صحت کے معاملے میں ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا،

رات کے اندھیرے میں آپریشن کیا گیا، خبر سامنے آئی تو انکار کر دیا گیا، تصدیق کے بعد ذاتی معالج سے ملاقات کا مطالبہ کیا مگر اجازت نہ ملی،

ہم پر احتجاجی سیاست کا الزام لگایا جاتا ہے، ہمیں حق اور انصاف دیا جائے تو احتجاج کی ضرورت ہی نہ پڑے،

ہم نے ہر آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا مگر ملاقات تک کی اجازت نہ ملی، آئینی حق نہ ملا تو اسی آئین کے تحت پُرامن احتجاج کریں گے،

کارکنان اور عوام آخری اشارے کے منتظر رہیں، کسی سازش کا شکار نہ ہوں،

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator:
Advertisement