Advertisement

عوام بچت کے مزے اڑائیں:پرویز رشید

سستا پٹرول‘عوام بچت سے گوشت ‘سبزی کے مزے اڑائیں:پرویز رشید

514491_91037212.jpg


ہمارے جانے کی باتیں کرنے والوں کو گرم پانی سے نہانے کی ضرورت پیش آ گئی ہے
اسلام آباد(خبرنگار،نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت پٹرول دنیا کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں سستا ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم رکھتی ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے پاکستان کم ترین قیمت پر پٹرول فراہم کرنے والا ملک بن چکا ہے ،عوام سستے پٹرول کی بچت سے گوشت ،سبزیوں کے مزے اڑا ئیں، اٹلی، ترکی، برطانیہ،فرانس، جرمنی اور آسٹریلیا کے مقابلے میں ہماری قیمتیں کم ہیں ،

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور دھرنے کی دو دالوں نے معیشت کی دال کو گلنے نہیں دیا ،2015ء معیشت کی ترقی اور میگا پراجیکٹ کا سال ہے ، وزیراعظم ان منصوبوں کا ایک سے دو ماہ میں سنگ بنیاد رکھیں گے ، چالیس سال بعدپاکستان میں کسی ڈیم پر کام شروع ہو رہا ہے ۔ ایک سوال پر کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر وزرائے اعلیٰ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی پیروی کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کا اعلان کرائیں،ایک سوال پر کہا کہ 2014ء میں لوگ کہہ رہے تھے کہ 2015ء کا سورج ہم نہیں دیکھیں گے وہ تو ہم دیکھ چکے اور 2018ء کا سورج بھی ہم ہی دیکھیں گے البتہ ہمارے جانے کی باتیں کرنے والوں کو گرم پانی سے نہانے کی ضرورت پیش آ گئی ہے ،ان کے دعوے غلط ثابت ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئیں تو اس وقت پٹرول 107.97 روپے تھا، قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد اب پٹرول 70.29 روپے فی لٹر تک پہنچا ہے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اوراس لعنت کے خاتمہ کیلئے موثر پیش رفت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ پرویز رشید

http://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2015-02-02/514491

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
es kee Ammi kaay kouian saay sista tail nehi nikal reha aur koi awam paay kissi kaa baap kaa eshsan nehi heey
international market main oil 117 dollar saay kum hoo ker 47 dollar taak aia gyia heey

kaal koo agar oil pher 117 dollar pay chala giya too RS 107 Kee bajaiy baayghhaaraat Rs 200 ka awam koo bachian gaay

aur pher oil mengha hoonay saay jab Baqi sari cheezain manghee hoo jaati hean too ab oil sista hoonay Baqi cheezain sistain howien?????
 
Advertisement
پاکستان کی کرنسی ڈالر کے گرد گھومتی ہے رشید پرویز عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے دوسرے ممالک کی کرنسی
پاکستان کے مقابلے میں بہت بہتر ہے رشید پرویز عوام سے جھوٹ بولنا چھوڑ دے
​


 
یہ اب اس کا روز کا کت خانہ ہے ، اس کو سیریس لینے کی ضرورت ہی نہیں ہے ، ویسے خان صاحب نے اسکو ٹھیک دھندے پہ لگایا ہوا ، خان صاحب کو چاہیے روزانہ ایک چھوٹا سا بیان دے دیا کریں اور ادھے گھنٹے کے اندر اندر پیجے کی چولیات سن لیا کریں
 
Advertisement