Advertisement

عوام اور سرکاری افسران



پشاور میں سرکاری کار میں سوار شہزادوں کا عام آدمی پر اسلحہ تاننے کا واقعہ ہمارے ریاستی اداروں کے مجموعی رویے کا عکاس ہے-


آپ کا کسی بھی سرکاری ادارے سے واسطہ پڑ جائے، آپ کو احساس دلا دیا جائے گا کہ پاکستان میں آپ کی پیدائش ہی آپ کی غلطی ہے- پولیس، پٹوار، ضلعی حکومتوں کے ادارے، صوبائی حکومتوں کے ادارے، وفاقی حکومت کے ادارے سب مل کر عوام سے کتوں جیسا سلوک کرتے ہیں- جائز ترین کاموں کے لیے بھی آپ کی جوتیاں گھس جاتی ہیں- کلرک بادشاہ سے لے کر متعلقہ افسر تک سب آپ کی کھال کھینچتے ہیں اور پھر ریاست آپ سے یہ توقع بھی کرتی ہے کہ آپ کسی قسم کا شکوہ شکایت نہ کریں، صاحب بہادرزندہ باد کے نعرے لگائیں، باقاعدگی سے ٹیکس دیں، ٹریفک قوانین کے پابندی کریں اور بینک میں قطار بنا کر کھڑے ہوں-


سچی بات یہ ہے کہ پاکستان میں حکومتوں نے کبھی عوام کو یہ احساس ہی نہیں دلایا کہ وہ اس ملک کے باعزت شہری ہیں، انہیں ہمیشہ یہ جتایا گیا ہے کہ وہ رعایا اور سائلین ہیں جن کا کام منت ترلہ کرنا اور اپنے جائز کام کی بھیک مانگنا ہے- انہیں کبھی اتنا پراعتماد اور باحوصلہ نہیں ہونے دیا گیا کہ وہ اپنے حقوق مہذب طریقے سے طلب کرسکیں- یہی وجہ ہے کہ جب کبھی عوام کو موقع ملتا ہے، وہ بد نظمی سے فائدہ اٹھا کر سرکاری املاک اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنا کر اپنا کتھارسس کرتے ہیں- ہیجان کے عالم میں اپنے بھائی بند بھی زد میں آ جاتے ہیں-

-----------------------------------------

خبر -
پشاور میں اوور ٹیکنگ پر لڑائی اور گریڈ اٹھارہ کے سرکاری افسر کی اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر ایک موٹر سائیکل سوار کے سامنے اسلحہ کی کی نمائش



قانونی کاروائی - صرف چار گھنٹوں میں بغیر کسی نوٹس، سیاسی ڈرامہ بازی، مداخلت اور اثر رسوخ کے ملزم قانون کے شکنجے میں


http://arynews.tv/en/young-man-brandish-assault-rifle-aerial-firing-in-peshawar/

​
 
Advertisement
13407038_1040624672688371_2370748660364367189_n.jpg

13417398_1040624186021753_1119851303017318355_n.jpg

​
 
This is the mindset in people of Pakistan and its not new, there is no law for elite and rich and all the laws are made for poor, I expect justice from IG KPK, who has a good fame and repute, if this was looter sharif Rana SanaUllah may have come to action to save these elites by now.