عمران کی تقریر سے خوشی ہو ئی ، کوئی ایوان کی تضحیک نہیں کرسکے گا، نثار
اسلام آبادوزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر محب وطن پاکستانی کی تھی، اگر یہی جذبہ رہا تو یہ ایوان طاقت کا مرکز ہو گا اورکوئی طاقت اس ایوان کی تضحیک نہیں کر سکے گی ۔قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ عمران خان کو دیکھ کر خوشی ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کے لیے فخر الدین جی ابراہیم کا نام تحریک انصاف نے ہی سب سے پہلے ان کے ذہن میں ڈالا، چودھری نثار نے کہاکہ بجٹ اجلاس کے بعد میاں نوازشریف تمام پارٹی سربراہوں کو دو نکاتی ایجنڈے پر مشاورت کی دعوت دیں گے ، ایک نکتہ پاکستان کی خود مختاری اور آزادی کا ہو گا، قوم کو متحد ہو کر پیغام دینا ہے کہ یہ نہ توبنانا ری پبلک ہے نہ ہی مشرف کا پاکستان، چودھری نثار کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے سربراہوں کے اجلاس میں فوجی اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے اور مشاورت کے ساتھ پیپر ورک تیار کیا جائیگا۔۔انہوں نے کہا ملک کی حالیہ صورت حال پر کل آرمی چیف سے مشاورت ہوئی ہے۔
Diligent and mature speech by Imran Khan. Excellent comments by old Aitcheson fellow Ch Nisar Ali Khan. Maturity of politics seen in National Assembly today. Congrats to both and keep it up. PTI (abusive language taught youth of Beacon House, Educator and Roots) were expecting head on collision are depressed, as Imran Khan did not abuse. PTI Social Media get lesson from your leader and go away with abusive politics, language and comments. Allah bless you!
ان کو پتا نہیں خان کا آج پہلا دن تھا اور ہاتھ ہولا رکھا لیکن خان کے سینے میں ایک جوالا مکھی جو پک رہا ہے آہستہ آہستہ باہر نکلے گا جس کا ان کو بھی اندازہ ہے اور خان صاحب کو ٹھنڈا رکھنے کے چکر میں کبھی تعریفی کلمات اور کبھی تمارداریاں