Advertisement

عمران: پاغل خان ہی کیوں؟ راکھشس کیوں نہیں؟

دھشتگردی کی جنگ کے خلاف عمران کا موقف​

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آجکل مشق ستم کا نشانہ ہیں یار لوگ ان کے ناکردہ گناہوں کی جزا کے طور پر چن چن کر پھول پھینک رہے ہیں اور ہنر آزما رہے ہیں، اس لئے سوچا ایک پتھر اپنے طرف سے بھی ہو جائے، اس سلسلے میں ان کا سب سے بڑا گناہ یقینی طور پر دھشتگردی کی جنگ کے خلاف ان کا موقف ہے لہذا کچھ نگارشات فورم کی نذر ہیں

دس سال پہلے ۲۰۰۴ میں فوج فاٹا میں بھیجی گئی، کس نے؟ کس کے دباوء پر؟ سب جانتے ہیں، اسمبلی میں عمران کی تقریر ریکارڈ پر ہے، اس نے اس وقت کیا کہا تھا؟ یہ جنگ فوج اور امریکہ کے آپس میں تعلقات کا نتیجہ اور مسئلہ ہے، ریاست یا پاکستانیوں کا اس سے شروع ہی سے کچھ لینا دینا نہیں تھا بشرطیکہ آپ فوج اور ریاست کو ہم معنی نہ سمجھتے ہوں

جوں جوں وقت گزرا پاکستانیوں کیلئے جنگ کی قیمت، خاص طور پر انسانی جانوں کی صورت، بڑھتی گئی اور مسئلے کو اور پیچیدہ ہونے دیا گیا، کس نے؟ کس نے ستّر ہزار لوگوں کو مرنے اور پاکیستان کو ادھڑنے دیا؟ اس وقت طالبان سے بدلے کا خیال کیوں نہ آیا؟ ۲۰۱۳ سے پہلے تک اس ملک میں نام نہاد لبرلز کی حکومت اور اس پالیسی پر فوج کا کنٹرول تھا، آپریشن کیوں نہیں کیا گیا؟؟ عمران تو شروع سے ہی اس امریکی جنگ کے خلاف تھا اور ہے، اگر حکومت اور/یا فوج آپریشں کا فیصلہ کر لیتے تو وہ انکو روک تو نہیں سکتا تھا اب بھی نہیں روک سکتا، ہاں جمہوریت میں اختلاف رائے کے نتیجے میں احتجاج کا حق سب کو ہے، وہ صرف احتجاج کر سکتا تھا، وہ اس نے تب بھی کیا گو اب اس کا احتجاج پہلے سے زیادہ موّثر ہے

عمران کو یہ ساری لعن طعن کرتے ہوئے، یہ سارے پتھر مارتے ہوئے اپنی دانشورانہ سہولت کیلئے ہم کتنی آسانی سے یہ بھول جاتے ہیں کہ اس مسئلے کےحل کیلئے ایک اےپی سی بھی ہوئی تھی اس پر ہمارے لبرلز کے تمام منتخب نمائندوں نے مذکرات کے حق میں دستخط کئے تھے، اس اے پی سی کے بعد بھی شریف فیملی مافیا کے ڈان نے کتنا وقت ضائع کیا تھا؟

گھر میں پانی آیا ہوا تھا اور وہ مکّہ میں سجدے اور تلاوت کر کے اس قوم کو مزید بےوقوف بنانے کے لئے فوٹو بنوا اور چھپوا رہا تھا، گھر میں آگ/جنگ لگی ہوئی تھی اور وہ دنیا بھر کے دورے کر کے، جس میں تھائی لینڈ جیسا ملک بھی شامل تھا، اپنے بونے قد کو اونچا کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنی فیملی کی اور ذاتی پی آر کی پرورش کر رہا تھا

اور ہمارے محب وطن جنرلوں نے بھی اس دوران اس پاگل خان کو جلی اور خفی کیا کیا پیغام دینے کی کوشش نہیں کی، یکدم سارے یار مار صحافی اور ٹی وی اینکر، خصوصا" خلیفہ ہارون رشید صاب، کے ہاتھوں میں تیز خنجر دے کر اس کے اور اسکی پارٹی کے پیچھے چھوڑ دیا گیا، خلیفہ ہارون صاب کو اتفاقا" کے پی سے پی ٹی آئی کے لیڈروں کے کچھ دوسرے لیڈروں کی کرپشن کے بارے میں فون آنا شروع ہو گئے، اچانک فارورڈ بلاک بن گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

لیکن آفرین ہے شیر مرد پر کہ ہر طرف سے سنگباری کے دوران بھی وہ پورے قد سے میدان میں ناصرف کھڑا رہا بلکہ بلیک میل ہونے سے انکار کر دیا اور اپنے تدبّر، منطق اور عقل سلیم کی طاقت سے اکیلا یہ لڑائی لڑتا رہا اور اپنا موقف منوانے میں کامیاب رہا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یار لوگوں کو ابھی بھی ادھر ادھر لیڈر کی تلاش ہے؟؟

جو دوست یہ سمجھتے ہیں کہ عمران نے فوج کو آپریشن سے روک لیا ہے وہ بہت بڑے مغالطے میں ہیں عمران ایک بہت بڑی روکاوٹ ضرور ہے، لیکن ہمارے جنرلز اگر حماقت کرنے کی ٹھان لیں پھر دنیا کی کوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی، ہمارے بچے کھچے ملک کی بدقسمت تاریخ اس سلسلے میں جنرلوں کی شاندار رویات کی امین ہے

جنگ کیا ہے؟ مقصد سے قطع نظر جنگ بڑے پیمانے پر انسانوں کی ہلاکت کا نام ہے آپ اگر کریہہ الفطرت طالبان کو انسانوں کی فہرست سے نکال بھی دیں پھر بھی کافی سارے انسان اس جنگ کا ایندھن بنتے، عمرانی روکاوٹ نے پہلے مذاکرات پر اصرار کر کے اور پھر اپنی حکمت عملی کی پشت پر موجود تدبّر، منطق اور عقل سلیم کی طاقت سے اسے منوا کر اس جنگ کو صرف ٹالا ہے ہلاکتوں کی تعداد کم کرنے کیلئے، مکمل طور پر روکا نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود نفسیاتی طور پر عام پاکستانی کو ایک خوشگوار تبدیلی کا احساس ضرور ہے، حملے اور ہلاکتیں غیر معمولی طور پر کم ہو گئیں ہیں، طالبان تقسیم ہیں اور کچھ تو آپس میں لڑنا بھی شروع ہو گئے ہیں، بیشک عارضی طور پر ہی سہی

عمران ابھی بھی پاغل خان ہے ابھی بھی بےوقوف ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عادت سے مجبور عمران کو شائد ہر تھوڑے عرصے بعد اپنے پاگل پن سے اپنی قوم کو اسطرح کی خوشی دینے کی عادت ہے ۔ ۔ ۔ ۔

دوست مطمئن رہیں، یہ جنگ صرف ٹلی ہے ختم نہیں ہوئی، جس طرح کی صورتحال میں یہ بدقسمت ملک ہے اس میں کسی نا کسی سطح پر یہ جنگ ہو کر رہنی ہے اور جنگ کےسکیل اور وقت کا حتمی فیصلہ آپ کے جنرلوں نے ہی کرنا ہے، نہ تو آپ کے سیاستدان ابھی سیاسی اور اخلاقی طور پر اتنے طاقتور ہوئے ہیں کہ انکو مکمل طور پر روک لیں اور نہ ہی ان میں اتنی فیصلہ سازی کی صلاحیت و استعداد ہے سوا چند کے۔

تو صاحبو اتنے سارے پارسا اور صاحب کردار لوگوں کے خلاف لڑنا اور [سیاسی طور پر] زندہ رہنا، نا صرف زندہ رہنا بلکہ زیادہ تر کو پچھاڑ دینا یہ کسی عام آدمی کا کام تو ہو نہیں سکتا، ہندو دیومالامیں ایک کردار ہے راکھشس، جو سارے گڈ گاِئز کو مار کر بھی زندہ رہتا ہے، تو عمران بھی پاکستانی جادو نگری کا راکھشس ہے، اسلئے سنگباری کی مشق ستم کا سزاوار تو یقینا" ٹھہرتا ہے، اس لئے کیری آن بوائز ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ود وینجنس

​
 
Last edited:
Advertisement
پا غل خان کی اصطلاح سب سے پہلے لبرل برادر نے لکھی تھی جسکا مطلب کسی کو پا گل کہنا نہیں بلکہ پا اور غل دو لفظ ہیں جسکا مطلب غل مچانا ہوتا ہے ایک بار پھر موڈریٹ نے انہیں بین کر دیا ہے امید ہے کہ موڈز اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوے انکا بین ختم کردیں گے

اب اس ساری بحث کا کوی فائدہ نہیں کیونکہ ہمارا موقف جو مذاکرات کو خلاف اسلام سمجھ رہے ہیں یا عمران اور دوسرے مذاکرات کے حامی اسے امن کی کنجی قرار دے رہے ہیں ان دونوں میں سے کون غلط تھا یہ دیکھنا باقی رہ گیا ہے چھ ماہ کی کارکردگی دیکھیں تو ایک انچ بھی پراگریس نہیں ہوئی ابھی کل چوبیس لاشیں گری ہیں اور ایک بندے کو گیڈر نامی طالبان گروپ نے مار کر پشاور میں اسکی لاش چوک میں لٹکا دی تھی جسکے ساتھ وارننگ تھی کہ اسکی لاش کو آٹھ بجے سے پہلے کوی چھونے کی کوشش نہ کرے اور سرحد حکومت کی دلیری کا بتا وں تو آپ دنگ رہ جائیں گے کہ لیٹر پر عمل کرتے ہوے اس غریب کی لاش آٹھ بجے تک وہیں پڑی رہی

آپکو بھی اور تحریک انصاف کے برگر خوروں کو جو طالبان کا نرم سا ایک جھٹکا بھی سہہ نہیں پائیں گے مبارک ہو آپ انسے جھپھاں ڈالیں جپھا وہ خود ڈال لیں گے​
 
Last edited:
پا غل خان کی اصطلاح سب سے پہلے لبرل برادر نے لکھی تھی جسکا مطلب کسی کو پا گل کہنا نہیں بلکہ پا اور غل دو لفظ ہیں جسکا مطلب غل مچانا ہوتا ہے ایک بار پھر موڈریٹ نے انہیں بین کر دیا ہے امید ہے کہ موڈز اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوے انکا بین ختم کردیں گے

آپس کی بات کہ ایسی تشریح کوئی اور کرتا تو یقینا آپ اور لبرل بھائی اسے منافقت کے کیی فتووں سے نوازتے

جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے
:)
 
Advertisement

ایک تھریڈ اُن لوگوں کے خلاف بھی بن جائے جو مذاکرات کی مخالفت کرنے والوں کو فسادی کہتے ہیں، شیعہ کہتے ہیں امریکہ کا ایجنٹ کہتے ہیں تو پتہ چلے اس فورم پر کتنے انصاف پسند ہیں۔
چار پوسٹس نے انقلابی نونہالوں کی اگر نیندیں اڑا دیں ہیں کہ انہیں بات بات پر تھریڈ بنانے پڑ رہے ہیں تو ہمارا خیال ٹھیک ہے کہ تحریک انصاف کے حمائیتی ابھی چوسنی اور فیڈر کے دور سے آگے نہیں بڑھے۔
تمام انصاف پرست انقلابی نونہال تھریڈ بنائیں کہ جو کل ہمارے ساتھ تھے آج اگر روٹھے ہوئے ہیں تو اس کی وجہ ڈھونڈیں اور واپس لائیں جیسے کہ استاد جی جناب کی کوشش ہوتی ہے، یہ نہیں کہ کسی لیجنڈری لکھاری کے الفاظ کو شہرت حاصل کرنے کے لئے استعمال کرکے تھریڈ بنائے جائیں۔
بنائیں ذرا اُن پر تھریڈ جنھوں نے مخالف کو لبرل فسادی کہا، جنہیں مادری زبان استعمال کرنے کا طعنہ دیا، جن کو ماں بہن کی گالیاں دی گئیں۔ انصاف نام کی شئے سے واسطہ نہیں اور چلے ہیں دانشوری بگھارنے۔
منافقت اپنے جامے میں رہے تو قابل قبول ہے مگر نقصان پہنچانے لگے تو ہر ایک اپنی بساط کے برابر جواب دیتا ہے۔

عاطف بھائی خفا نہ ہوئے گا لیکن آپ کا ردعمل آپ کے موقف کو آپ کے مخالف موقف والو کے ساتھ ساتھ آپ پر بھی لاگو ہوتا ہے
 
Last edited:
نواز شريف خود وہابی ہے اس وجہ سے نواز شریف کبھی بھی اس وہابی طالبانی فتنہ کے خلاف آپریشن نہیں کرے گا . لہٰذا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں

dd000dd4.jpg
 
Last edited:
Advertisement

عاطف بھائی خفا نہ ہوئے گا لیکن آپ کا ردعمل آپ کے موقف کو آپ پر ہی الٹا پورا پڑ رہا ہے

عزیزم ! ہم سب کے رویوں کو آپ گنبد سے تشبیہ دے سکتے ہو کہ جیسی آواز دو گے ویسی ہی بازگشت سُنائی دے گی۔ جو احترام دے گا احترام پائے گا اور جو گالی دے گا وہ گالی سُنے گا۔
شائید بہت ہی کم ایسا کوئی موقع آیا کہ ہم نے اپنے وزن سے ہلکی بات کی ہو۔
​
 
Our rulers: Zardari,Musharraf , chaudhry Shujaat Hussain and Mian Nawaz Sharif must be blamed
for all the evils in Pakistan because they ruled Pakistan , and not "Imran Khan".

I do not believe in corrupt and biased Pak Media any more.
 
ایک تھریڈ اُن لوگوں کے خلاف بھی بن جائے جو مذاکرات کی مخالفت کرنے والوں کو فسادی کہتے ہیں، شیعہ کہتے ہیں امریکہ کا ایجنٹ کہتے ہیں تو پتہ چلے اس فورم پر کتنے انصاف پسند ہیں۔
چار پوسٹس نے انقلابی نونہالوں کی اگر نیندیں اڑا دیں ہیں کہ انہیں بات بات پر تھریڈ بنانے پڑ رہے ہیں تو ہمارا خیال ٹھیک ہے کہ تحریک انصاف کے حمائیتی ابھی چوسنی اور فیڈر کے دور سے آگے نہیں بڑھے۔
تمام انصاف پرست انقلابی نونہال تھریڈ بنائیں کہ جو کل ہمارے ساتھ تھے آج اگر روٹھے ہوئے ہیں تو اس کی وجہ ڈھونڈیں اور واپس لائیں جیسے کہ استاد جی جناب کی کوشش ہوتی ہے، یہ نہیں کہ کسی لیجنڈری لکھاری کے الفاظ کو شہرت حاصل کرنے کے لئے استعمال کرکے تھریڈ بنائے جائیں۔
بنائیں ذرا اُن پر تھریڈ جنھوں نے مخالف کو لبرل فسادی کہا، جنہیں مادری زبان استعمال کرنے کا طعنہ دیا، جن کو ماں بہن کی گالیاں دی گئیں۔ انصاف نام کی شئے سے واسطہ نہیں اور چلے ہیں دانشوری بگھارنے۔
منافقت اپنے جامے میں رہے تو قابل قبول ہے مگر نقصان پہنچانے لگے تو ہر ایک اپنی بساط کے برابر جواب دیتا ہے۔
​

Atif bhaai tehreek insaaf ke khilaaf aap ka ghussa shayed kam nahi huaa lehaaza filhal us per baat karna munaasib nahi... Aik do dafa aap jesa banda jo meri tarah firqa waariat per yaqeen nahi rakhta uski taraf se 'Shia kehte hain' kuch ajeeb lagta hai...

ye post parhay bagher agar comment kiya hai to dobara parhen aapko is sawaal ka jawab shayed mil jaaye ke jo pehle saath thay ab wo khilaaf kyon hain...

Tehreeek insaaf ke nonihaal agar thread per thread bana rahe hain to isee liye ke aap jese apne puraanay saathion ki ghalat fehmi aur shikway door ho sakain. Mere khayal main is per ghor zaroor karna chahaiye...
 
Last edited:
Basic short coming of Imran Khan is that he thinks as a Muslim and Pakistani. Pakistan is full of sunnis shias wahabis brelvis and so on, where are Muslims which are described in the Holy Quran, you cannot find any justification of these sects in the Quran and sunnah, anyway in Pakistan inhabitants think at regional level, myopic vision while Imran Khan thinks what is in the interest of Pakistan. On the whole conditions are really pathetic and full of despair but Momin Kabhi Naumeed nahi hota InshALLAH tide of the events will be reversed.
 
Advertisement
سچ دس سال پہلے بھی سچ تھا اور دس سال بعد بھی سچ ہی رہے گا
ذاتی اور گروہی رنجشوں اور الفاظ کے ہیر پھیر سے سچ کو نہیں بدلا جا سکتا
 
نواز شريف خود وہابی ہے اس وجہ سے نواز شریف کبھی بھی اس وہابی طالبانی فتنہ کے خلاف آپریشن نہیں کرے گا . لہٰذا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں

dd000dd4.jpg

main koi aik so balla shay dafa ye sawaal yahan pooch chuka hon aaj aap se aur baaqi jang ke haamion se dobaara poochta hon shayed aap jawaab de sakain...

Kyaa aapki maeeshat is qaabil hai ke aik aur operation ka bojh seh sakay? Kyaa aapke haalaat is qaabil hain ke amreekion ke dafa hone ki soorat main wahaan lagee aag se khud ko bacha sakain jab hum khud bhi aik operation main ghiray hue hon? Zaahir hai amreeka ne jaate hue Pakistan ko haar nahi pehnaaanay aise haalaat chor kar jana hai jis main hum aur tabaahi ki taraf jaayen? Ye jo laakhon IDP's hongay unka kya karaingay? Aur kya guarantee hai ke un IDP's ke saath dehshat gard nahi aayengay?
Aur sab se aham Operation ki soorat main jo khudkash yahan waha phataingay aur masoom logon ko maaraingay un se bachaao ka koi raasta hai aapke paas?

Umeed hai aap ghor zaroor farmaayengay...
 
imran khan is totaly confused politician.his stances change so often that i suspect that he is dictated by some one on ploicy matters.who does that?is he still being controlled by some pasha like stooge or wadairas of multan in his party control him?or still some haroon rasheed like sufi moron controls him?but sorry to say he has no policy of his own.

those secular enemies of islam who cry like widows day and night claiming that imran is pro taliban and they even label him taliban khan have lower IQ than a kharishi monkey.if taliban had trusted imran or if imran had even a little affiliation with taliban than he would have participated in govt,s dialogue effort.but this is not the case.its very clear that imran is totaly confused and whoever dictates his policy is making him look even more confused.
imrans latest statement that saudia gave 1 billion dollars to pakistan to feign sectarianism and sectarian war in pakistan is also very highly objectionable.i will write a post about it ...why imran takes side of irani rafawid always?imran remained silent when pak army gave weapons and training to iraqi army which is an extension of irani army (and is killing sunni muslims in millions).and now imran wants that pakistan remain dependent on IMF ?whats his agenda,anyway thanks to imran like speople saudia wont help pakistan again tahts for sure....and if imran thinks that his govt will not need any money to run it he lives in fools paradise.if PTI govt comes that makhdooms of multan and aijaz chaudery like "heroes" will need billions of dollars to feed their hungry tummies.where will such money come from?
 
No one is against talks and negotiations but problem is that what time would be ..on weak grounds and making terrorists strong....first weaken the terrorists and let them compel to throw their weapons and stop killing innocents then we can talk...but I am sorry .. I am against Imran Khan only on his non-stop support of Terrorists and becoming spoke person of Terrorists , especially after he was announced "nominated representative of Terrorists" TTP....I am shaken .will not support on this issue...it is just like to talk with all criminals without putting before law..!!

10170069_10203964786387119_1624174914_o.jpg
 
Last edited:
Advertisement
Atif bhaai tehreek insaaf ke khilaaf aap ka ghussa shayed kam nahi huaa lehaaza filhal us per baat karna munaasib nahi... Aik do dafa aap jesa banda jo meri tarah firqa waariat per yaqeen nahi rakhta uski taraf se 'Shia kehte hain' kuch ajeeb lagta hai...

ye post parhay bagher agar comment kiya hai to dobara parhen aapko is sawaal ka jawab shayed mil jaaye ke jo pehle saath thay ab wo khilaaf kyon hain...

Tehreeek insaaf ke nonihaal agar thread per thread bana rahe hain to isee liye ke aap jese apne puraanay saathion ki ghalat fehmi aur shikway door ho sakain. Mere khayal main is per ghor zaroor karna chahaiye...

خان جی ! آپ کو مذاکرات کی حمائیت کرنے پر میں اگر بار بار نجدی یا دیوبندی کہہ کر مخاطب کروں تو یقینا" آپ کو بھی غصہ آئے گا یہ ایک فطری ردِعمل ہے۔
استاد جی جناب بھی تھریڈ بناتے ہیں مجال ہے جو کبھی تضحیک کا پہلو نکلتا ہو اُلٹا خواہمخواہ اُنکا ہمخیال ہونا پڑتا ہے۔ یہاں آپ بھی غور سے دوبارہ پڑھیں تو سمجھ آجائے گی کہ میں نے یہ الفاظ کیوں استعمال کئے۔
اس لئے سوچا ایک پتھر اپنے طرف سے بھی ہو جائے
اس پر ہمارے لبرلز کے تمام منتخب نمائندوں نے مذکرات کے حق میں دستخط کئے تھے
ی
​
تو عمران بھی پاکستانی جادو نگری کا راکھشس ہے، اسلئے سنگباری کی مشق ستم کا سزاوار تو یقینا" ٹھہرتا ہے، اس لئے کیری آن بوائز ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ود وینجنس

​
اب پتھروں کے جواب میں تو اینٹیں یا کم از کم پتھر ہی آئیں گے نا خان جی، آجکل تو ایسا ماحول بن رہا ہے کہ لبرل بھائی کے خلاف ایک محاز بنا لیا جائے ، یہ روئیے درست نہیں، اسی طرح محاذ بنا کر بوترابی صاحب کی اہانت کی گئی تھی۔​
 
after bhutto and BB, imran khan is under the attack

ye hamin the jin ke libas par sr-e-rah siyahi likhi gai
yahi daag the jo saja ke hum sar-e-bazm-eyar chale gaye

Bhutto k pass b behtreen demagh they or gareeb b un k sath......magar generals and bussiness holder were against him.

imran khan k sath b aisay he halat hen...... spreading education is hidden but 'spreading' laptop is highlighted.

خان جی ! آپ کو مذاکرات کی حمائیت کرنے پر میں اگر بار بار نجدی یا دیوبندی کہہ کر مخاطب کروں تو یقینا" آپ کو بھی غصہ آئے گا یہ ایک فطری ردِعمل ہے۔
استاد جی جناب بھی تھریڈ بناتے ہیں مجال ہے جو کبھی تضحیک کا پہلو نکلتا ہو اُلٹا خواہمخواہ اُنکا ہمخیال ہونا پڑتا ہے۔ یہاں آپ بھی غور سے دوبارہ پڑھیں تو سمجھ آجائے گی کہ میں نے یہ الفاظ کیوں استعمال کئے۔
اس لئے سوچا ایک پتھر اپنے طرف سے بھی ہو جائے
اس پر ہمارے لبرلز کے تمام منتخب نمائندوں نے مذکرات کے حق میں دستخط کئے تھے
ی
​
تو عمران بھی پاکستانی جادو نگری کا راکھشس ہے، اسلئے سنگباری کی مشق ستم کا سزاوار تو یقینا" ٹھہرتا ہے، اس لئے کیری آن بوائز ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ود وینجنس

​
اب پتھروں کے جواب میں تو اینٹیں یا کم از کم پتھر ہی آئیں گے نا خان جی، آجکل تو ایسا ماحول بن رہا ہے کہ لبرل بھائی کے خلاف ایک محاز بنا لیا جائے ، یہ روئیے درست نہیں، اسی طرح محاذ بنا کر بوترابی صاحب کی اہانت کی گئی تھی۔​

Bhaai Atif ab us ne naam hi liberal rakha hai to liberals ke khilaaf har baat liberal sahab ke khilaaf hi lagti hai :lol:
Yaqee karain ke mujhe samajh nahi aai ke jo green lines aap ne likhi hain uska aap ne kya matlab liya aur zeno ka kya matlab hai un lines se. Main ne to positive sense main hi lyaa
Liberal ne bhi yahan kaafi logon ka khoon jalaaya hai ab usay to usko bhugatna hoga :lol: On a serious note Liberal per se ban hatna chahiye aur liberal ko bhi sochna chahiye ke tanqeed islah ke liye munaasib alfaaz main karay chahe jis kisi ke khilaaf ho
 
۔ ١- اپنا موقف بیان کرنے کیلیے بہت ہی اچھی کاوش ہے. کچھ نہایت ہی اہم نکات بھی ہیں مثلا " جنگ کا اصلی فیصلہ ہمیشہ جرنیلوں نے کیا ہے اور مستقبل قریب میں بھی جرنیل ہی کرینگے".۔ اگر کم از کم اس حقیقت کو ہی پلے سے باندھ لیا جاے تو بصد معذرت دونوں اطراف کے کئی بھائیوں کے' ناڑے کے ٹوئسٹ' کُھل جائیں:)۔

٢
- اور یار آپس میں نہ لڑا کرو، ایک دوسرے پر ذاتی حملے نہ کیا کرو. کم از کم عمران خان نہیں چاہتا کہ تم اسکی خاطر ایک دوسرے کی ماں-بہن ایک کرو یا معترض کو ذاتی حملے کر کے چپ کروانے کی ناکام کوششیں کرو . کسی انسان نما دیوتا کے بے لوث دولے شاہ کے چوہوں کی طرح ردعمل ظاہر کرنے کی بجاے بحیثیت انسان بات کیا کرو اور مخاطب کو بھی انسان سمجھا کرو

٣- مضمون پر چند گزارشات عرض ہیں کہ: جب فیصلہ جرنیلوں نے ہی کرنا ہے تو آپکو فرنٹ لائن پر آنے کی کیا ضرورت تھی؟؟؟ جب آپکے پاس اس سارے مسلہ میں کوئی طاقت یا کارڈز ہی نہیں تو آپ ٹیبل پر کیوں مفت مشورے دیکر کسی بھی غلط نتیجے کا الزام اٹھانے کو بیٹھے ہیں؟؟؟ فوج جانے اور وفاقی حکومت جانے. آپ بھی فوج، وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی طرح خفیہ معاہدہ کر کے اپنے شہریوں کی جانیں بچائیں

آپ خود کہتے ہیں کہ جنگ ٹلی ہے، ختم نہیں ہوئی تو جب تک معاملہ کسی کنارے (جنگ یا بغیر جنگ مستقل امن)نہیں لگتا، اس وقت تک ہر دھماکے کے بعد الزامات سنیں، طالبان کی صفائیاں دیں اور ظاہر ہے کہ نوجوانوں کے ذہن میں کیونکہ امیدیں حضرت عمر:razi: کے احساس ذمہ داری کی بٹھائی گئی ہیں(جس وقت نہ تو طالبان ہوتے تھے، نہ اپنے بچے کھا نے والی دغا باز اسٹیبلشمنٹ اور نہ ہی طاقتور ترین حرام خور اشرا فیہ کا ملک پر قابض ٹولہ) تو کتوں کی بجاے ہر انسان کے مرنے پر بازپرس تو ضرور ہو گی. جب کہ آپ خود ببانگ دہل اعلان کرتے پھرتے ہیں کہ ہم' طاقتور' لوگ اس معاملہ پر ہر 'آر یا پار' کے مالک اور ذمہ دار ہیں. یہ الگ بات ہے کہ آخر میں یہ بھی خود تسلیم کر لیا کہ ساری طاقت اور فیصلہ سازی کا کلی اختیار جرنیلوں کے پاس ہے

وہ اختیار جسے لینے کیلیے زرداری، ایم کیو ایم اور اے این پی نے ٹل کا زور لگا لیا، جسے امریکہ ہر طرح کی دھمکی کے باوجود اپنے پالتو جرنیلوں(بقول طالبان) سے نہ لے سکا؛ وہ آپ نے چھین لیا!!!!کیانی بھی امریکہ کو عمران کا بہانہ پیش کر سکتا تھا لیکن اسے پتہ تھا کہ یہ اتنا مضحکہ خیز جواز ہو گا کہ جسے کوئی تسلیم نہیں کرے گا. تو بھائی کریڈٹ لینا بڑا آسان لیکن نتائج بھگتنا بہت اوکھا. میری انتہائی ناقص راے میں اس معاملا پر عمران یا پی ٹی آئ کی کوئی اہمیت نہیں. لہذا تنقید کیسی اور کس بات پر؟؟

گزارش ہے کہ اس بات پر بھی کسی الگ دوسرے تھریڈ میں مفصل روشنی ڈالیے گا کہ یہ سارا معاملا کس طریقے سے افغانستان سے جڑا ہے؟ کیونکر ایک آخری ایجنسی میں آپریشن نہ ہو سکا ؟اور کیسے اس آخری ایجنسی میں آپریشن کیلیے سارے پاکستانیوں کا ایک پیج پر ہونا لازم ٹھہرا؟؟ شکریہ

​
۔حضرت منصور حلاج پتھروں کی بارش میں لہولہان گزر رھے تھے کہ ان کے دوست حضرت شبلی نے بھی رسمِ دنیا نبھانے کیلئے پھول پھینکا۔۔۔ حضرت منصور ایک لمحہ کو رکےاورگلوگیر انداز میں شبلی سے مخاطب ہوئے کہ لوگوں کے پتھروں نے اتنا درد نہ دیا جتنا تمہاری گُل باری نے روح کو گھائل کر دیا۔۔۔۔پاکستانی عوام کرپٹ نظام اور اس کے ظالم رکھوالو کے ہاتھوں لہولہان تھی کہ عمران نے اس نظام کی تبدیلی کا عندیہ دے کر ان کے من کو لبھایا اور امید کی جوت جگائی۔۔ لیکن پھر سپنے دیکھنے والو نے بتدریج اپنے ارمانوں کو عمرانی کمپرومائزڈ طبیعت سے بکھرتے دیکھا۔۔۔پارٹی اور اس کے پالیسی ڈاکٹرائن پر روائتی اشرافیہ اور ملائیت زدہ کٹر اتحادیوں کا اثر غالب ہو گیا۔۔۔۔وہ لوگ جنہوں نے اپنی بے لوث محنت اور ایثار سے گمنام جذبے سے اس پارٹی کو متحرک کیا وہ اس پارٹی کی روائیتی اڑان دیکھ کر ساکت و گھائل ھونے لگے۔۔۔ اور پھر چشمِ فلک نے دیکھا کہ وہ جنہوں نے اپنی اپنی سطح پر بے لو ث جذبہ ِدل سے اس پارٹی کو دلکش رنگ بخشے ان آزادمنش اور با ضمیر لوگوں نے اپنی مجروح زدہ سوچوں کو کتھارسس دینا شروع کیا توطوفانِ بدتمیزی کے چند بچے کھچے نمونوں نےآستانہ بنی گالہ کی نظریاتی خزاں کو مزید ااجاگر کیا۔۔۔

کائنات میں فطرت کا تیار کردہ مسلمہ اصول ہے کہ ظلم کی ہواؤں کی مزاحمت چھوڑنے سے بستیاں اجڑنے لگتی ہیں۔۔۔انصاف و عدل کے نام پرقائم پارٹی نے جب ہزاروں نہتے انسانوں کے خون کو مزاکراتی ناانصافی کی بھینٹ چڑھا کر قدرتِ الہیہ کے سزا و جزا کا اعتدالی نظام کو چیلنج کیا اسی دن مظلوم کی آہوں نےوقت کا پہیہ ظالمانی حواریوں کے خلاف کر دیا۔
​
۔۔​