عمران ریاض خان کا اغوا

khalilqureshi

Senator (1k+ posts)
لگتا یہ ھے کہ بغیر ثبوت عمران ریاض خان کے بذریعہ پولیس اغوا کا ڈرامہ تو زیادہ دیر نہیں چل پائے گا لیکن عمران ریاض خان آزادی کے بعد جو ان کے ساتھ کرے گا، یہ اغوا ان کے لئے ایک ڈراؤنا خواب اور بڑا پچھتاوا بن جائیگا. اغوا کی ایک اور وجہ مخالف صحافیوں کو حراساں کرنا ھےٗ لیکن ان احمق گداگروں کو اندازہ ھی کہ اس غیر قانونی حکومت نے اپنے مخالف صحافیوں کا عزم نہ صرف ذیادہ مستحکم کردیا ھے بلکہ یہ غیر قانونی اغوا انکی غیر اخلاقیٗ غیرقانونی اور غیر آئینی حکومت کے خلاف ایک Catalyst بن گیا ھے اور انہوں نے اپنی گداگری کا وقت اور کم کرلیا ھے.

ان گداگروں کو یہ احساس ہی نہیں کہ نہ صرف انکی اخلاقیٗ قانونی اور آئینی حیثیت جو پہلے ہی صفر پر تھی انہوں نے اس غیر قانونی اغوا سے اپنی حیثیت منفی کرلی ھے بلکہ عوام کے غیض و غظب کو مزید ھوا دے دی ھے.

گوکہ ان بدمعاش بھکاریوں نے عمران ریاض خان کو عبرت کا نشان بنانے کی کوشش کی ھے لیکن یہ کوشش خود ان کو نشان عبرت بنادیگی.

کچھ حلقوں میں عمران ریاض خان کے لئے کہا جارھا کہ ایک صحافی نے کس طرح اتنی دولت اکٹھی کرلی. یہ خواتین و حضرات جن کو عمران ریاض خان کے ماضی کا کوئ علم نہیں وہ اگر صرف اس کے V Logs سے ھونے والی کمائ دیکھ لیں تو ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں اور اس کے لئے ان کو اس کے کاغذات کھنگالنے کی ضرورت نہیں' فیس بک پر اس کو کی جانیوالی ادائیگی کی تفصیلات موجود ہیں. مزید یہ کہ ان خواتین و حضرات کو یہ بھی علم نہیں کہ عمران ریاض خان کو ایک دن میں 17 مقدمات میں کرپشن میں نہیں بلکہ غداری اور Child Pornography کے احمقانہ الزامات پر اغوا کیا گیا ھے. اور جس بنیاد پر عمران ریاض خان کو اغوا کیا گیاھے اس بنیاد پر تو پھرگداگر اعظم سمیت تمام کابینہ اور کئی اور کابینہ سے باھر لوگ بشمول مجرم دختر مفرور مجرم کو فوری طور پر درجہ سی میں حوالات میں بھیج دینا چاھئے.
 
Last edited by a moderator:

Chacha Basharat

Minister (2k+ posts)

FW_opnHXkAEKgnh
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

......اے نیوٹرل

اُس ستم گر کی حقیقت ہم پہ ظاہر ہو گئی
ختم خوش فہمی کی منزل کا سفر بھی ہو گیا

happy tobey maguire GIF
 

Back
Top