ادھورے سچ سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں: اقرار الحسن، کئی دوستوں نے کہا ذہنی مریض ہے جان چھڑائو: عمران ریاض
سینئر صحافی وتجزیہ کار عمران ریاض خان اور سینئر اینکرپرسن اقرارالحسن کے درمیان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لفظی جنگ کے بعد عمران ریاض نے اقرار الحسن کو بلاک کر دیا۔ اقرار الحسن نے لکھا کہ ادھورے سچ سے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں جواب میں عمران ریاض خان نے اقرار الحسن کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے بلاک کر دیا۔
وزیر آباد میں سابق وزیراعظم وچیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے میں مقدمہ کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد جو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے بارے خبر پر ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: تاریخ گواہ رہے گی کہ سابق وزیر اعظم پر گولیاں چلانے کے بعد پولیس نے طاقت ور حلقوں کے ڈر سے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس پر بدترین دباؤ ڈالا گیا، حتیٰ کہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی غائب کر دی گئی۔ ملزم کے من پسند بیانات والی ویڈیوز بنائی گئیں، اس ایس ایچ او کو بھی استعمال کیا گیا تھا۔
Loading X post…
Open original post on Xعمران ریاض خان کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل میں اقرارالحسن نے لکھا کہ: عمران بھائی آپ ایک بار پھر ادھورا سچ بول کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ خدا را اپنے فالوورز بڑھانے کے لئے کسی کی موت کا استعمال مت کیجئے! پچھلے کچھ عرصے میں یہ آپ کی پندرہویں جھوٹی یا گمراہ کن ٹوئیٹ ہے!
Loading X post…
Open original post on Xاقرار الحسن کے پیغام پر جواب میں عمران ریاض خان نے لکھا کہ: کئی دوستوں نے کہا ذہنی مریض ہے جان چھڑاؤ مگر مجھے ماضی میں اس کا کام پسند رہا۔ آج شدت سے احساس ہوا اور افسوس بھی ہوا کہ میرے دوست ٹھیک کہہ رہے تھے۔ افسوس میری ساری کوشش ضائع گئی۔ خدا حافظ! Blocked!
Loading X post…
Open original post on Xاقرار الحسن نے عمران ریاض خان کی طرف سے بلاک کیے جانے کے بعد لکھا کہ: یہ عمران ریاض خان ہیں، آزادئ اظہارِ رائے کے نام نہاد چمپئن۔ دن رات دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے والے ان صاحب کی پندرہ جھوٹی ٹوئیٹس ثبوت کے ساتھ پیش کیں تو دلیل کے ساتھ جواب دینے کی بجائے بلاک کر کے بھاگ گئے۔۔۔ اخے ٹکر کے لوگ !
Loading X post…
Open original post on Xاقرار الحسن نے مزید لکھا: نفسیاتی مریض وہ ہوتا ہے جو دس دن میں پندرہ جعلی، جھوٹی اور پرانی ٹوئیٹس کو نئی بنا کر پیش کرے یا وہ جو اس جھوٹ کی نشاندہی کرے؟؟ ذہنی مریض وہ ہوتا ہے جو عمران بھائی، عمران بھائی کہہ کر مخاطب کرے یا وہ جو جھلّا کر بلاک کر دے۔ دوستوں کو چاہیے عمران بھائی کو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں !
Loading X post…
Open original post on Xایس ایچ او وزیر آباد عامر شہزاد کے ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہونے کے بعد سے ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ٹویٹر پیغام میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی موت کی تحقیقات کی جائیں۔
عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: ہم ایس ایچ او عامر شہزاد کی دل کا دورہ پڑنے سے اچانک موت کی مناسب انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس نے مجھ پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی اور جے آئی ٹی کی جانب سے انکوائری کی جا رہی تھی، اس قتل کی سازش کے پیچھے موجود سازشیوں کو بے نقاب کرنے میں وہ ایک اہم گواہ تھا۔
Loading X post…
Open original post on XAdvertisement





