- Joined
- Oct 17, 2012
- Posts
- 261
- Reaction score
- 362
- Points
- 0
جن کو اپنے وطن سے پیار ہوتا ہے وہ ایسے نہیں ہوتے وہ ڈیوڈ کیمرون جیسے ہوتے ہیں جو تین کمروں کے وزیر اعظم ہاؤس میں رہائش پذیر ہے جو گھر کا دروازہ خود کھولتا ہے جو ٹرین میں کھڑے ہو کر سفر کر لیتا ہے۔ جو اخراجات بچانے کے لئے ملازم تک نہیں رکھتا جو بچوں کو کندھوں پہ بٹھا کے سکول چھوڑنے جاتا ہے۔ محب وطن تو ایسے ہوتے ہیں۔ راہنما تو ایسے ہوتے ہیں جو اپنے لئے نہیں عوام کے لئے سوچتے ہیں جو عوام کے ہیرو ہوتے ہیں۔ ہمارے ہاں بھی کوئی ہیرو ہے؟ کوئی راہنما ہے جسے ہم راہنما کہیں؟ ہاں شاید ایک انسان قائد اعظم محمد علی جنا ح کے بعد ایک انسان عمران خان ایک مخلص انسان جو جھوٹ نہیں بولتا،بزدل نہیں ، دولت سے بے نیاز، دباؤ میں کام کرنا جانتا ہے، جو آخری سانس تک لڑتا ہے۔ انصاف پسند اتنا کہ وہی کھا لیتا ہے جو ملازمین اپنے لئے بناتے ہیں۔ سادہ اتنا کہ چارپائی کسی جگہ بھی آرام کی غرض سے لیٹ جاتا ہے۔ جس کام میں ہاتھ ڈالے کر کے چھوڑتا ہے۔ایک سچا اور کھرا انسان جس کو میں راہنما کہتا ہوں۔ ایک امید کی آخری کرن جو شاید اس ویرانے میں بہار کا پیام بر بن جائے ۔لوگ کہتے ہیں وہ سیاستدان نہیں وہ کھلاڑی ہے۔ ہاں میں کہتا ہوں وہ کرپٹ نہیں وہ کرپشن نہیں کرتا اس لئے وہ اچھا سیاستدان ہے۔
مجھے وہ بندہ بتاؤ کہ جو کہتا ہے کہ عمران خان ایک بہت اچھا کپتان تھا اور کھلاڑی تھا لیکن سیاستداں اچھا نہیں ہے ؟
یہ کیسی جہالت ہے کہ عمران خان سیاست دان نہیں ہے ،ہاں ہاں وہ اچھا سیاستدان نہیں اگر سیاستدان ہونے کی شرط کرپشن ہے تو عمران خان پھر سیاستدان نہیں ہے۔اگر سیاستدان ہونے کی شرط غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر دوسرے ملکوں میں بھجوانا ہے اور بچوں کو وہاں پہ کاروبار سیٹ کر کے دینا ہے تو پھر عمران خان سیاستدان نہیں ہے۔ اگر اپنے ملک سے منی لانڈرنگ کر کے جدہ میں سٹیل مل لگانا سیاست ہے تو پھر عمران خان سیاستدان نہیں ہے۔اگر سیاست دان ہونے کے لئے کرپشن کے انبار لگانا ضروری ہے تو پھر بھی عمران خان سیاستدان نہیں ہے۔ اگر سیاست دان ہونے کے لئے حدیبیہ شوگر ملز جیسے کیسز کا ثابت ہونا ضروری ہے تو پھر بھی عمران خان سیاستدان نہیں ہے۔اگر کسی پر آئی ایس آئی سے پیسے لینے اور حکومتیں گرانے کا الزام ثابت ہو جائے مگر وہ فیصلہ کرنے والے جج ہی خرید لے تو اگر یہ اچھا سیاستدان ہونے کی شرط ہے تو پھر عمران کان اچھا سیاستدان نہیں ہے۔اگر قرض اتارو ملک سنوارو کے نام پر اربوں روپیہ اکٹھا کر غبن کرنے کا نام سیاست ہے تو عمران خان کو ایسی سیاست نہیں آتی۔اگر پیلی ٹیکسی کے نام پہ پیسہ لوٹنا سیاست ہے تو عمران خان کو یہ سیاست بھی نہیں آتی۔اگر اپنے خاندان کے لوگوں کو وزارتیں بانٹنا سیاست ہے تو عمران خان ایسی سیاست نہیں جانتا۔ اگر غیر ملکوں میں کاروبار بنانا اور ملیں لگانا سیاست ہے تو عمران خان کو میں بھی سیاست دان ماننے سے انکار کرتا ہوں۔اگر سیاستدان ہونے کی شرط یہ ہے کہ ضیاءالحق اور جنرل جیلانی کی گود میں بیٹھ کے سیکھی جائے تو عمران خان ایسی سیاست سے نابلد ہے۔ اگر سیاست یہ ہے کہ بیرون ملک دوسرے ممالک کے صدور سے بات کرنے کے لئے پرچیاں پڑھنی پڑیں تو ایسی سیاست کی عمران خان الف ب بھی نہیں جانتا۔اگر مشکل وقت میں اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر حکومت وقت سے معاہدہ کر کے بھاگ جانے کا نام سیاست ہے تو عمران ایسی سیاست سے باز آیا۔
اگر ایملی کانسی جیسے محب وطن کو امریکہ کے ہاتھ بیچنا سیاست ہے تو عمران خان ایسی سیاست بھی نہیں جانتا۔اگر کارگل کی جیتی ہوئی جنگ امریکہ کی گود میں بیٹھ کے ہارنے کا نام سیاست ہے۔ اگر جھوٹے وعدے کر کے دھاندلی سے ملک پر مسلط ہونے کا نام سیاست ہے۔ اگر جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا کے صوبائیت کے تعصب کو ہوا دینے کا نام سیاست ہے،پھر عمران ایسی سیاست نہیں جانتا۔ جاؤ یہ سیاست تمھیں ہی مبارک ہو۔ ہمارا لیڈر ایسی سیاست سے باز آیا۔
یہ سیاست نہیں مفاد پرستی ہے۔ کاروبار ہے، لوگوں کی خواہشات کا قتل عام ہے۔ ہم ایسی سیاست کو جوتے کی نوک پہ رکھتے ہیں۔
کیا وہ لیڈر کہلانے کا حقدار ہے جو پچھلے بیس سال سے لندن میں بیٹھا لوگوں کو بھاشن دیتا ہے۔ جس پہ اٹھارہ قتل کے مقدمات ہیں۔ جو بھتہ خوری کے ذریعے لاکھوں پونڈ لندن منتقل کر چکا ہے؟ کیا وہ اس قوم کا لیڈر کہلانے کا حقدار ہے جس کو عدالت ذہنی مریض قرار دے چکی ہو؟ کیا وہ اس قوم کا لیڈر کہلانے کا حقدار ہے جو ہزاروں لوگوں کو ٹھٹھرتی سردی میں اسلام آباد کی ننگی سڑکوں پہ بٹھائے رکھے اور خود گرم کینٹینر میں آرام کرے؟ کیا وہ لیڈر کہلانے کا حقدار جو لانگ مارچ کے اختتام پر اپنی جان چھڑانے کے لئے حکومت سے معاہدے کرے اور کینیڈا بھاگ جائے۔ اور اب کی بار لانگ مارچ کی قیادت کینیڈا سے بیٹھ کے کرے۔ وہ کیسے اس ملک کے لیڈر ہو سکتے ہیں۔ وہ لیڈر نہیں بلکہ اس ملک کے عوام کے لئے آزمائش ہیں۔ امتحان ہیں۔ کتنی مضحکہ خیز بات ہے لوگ اپنے لیڈر کا آن لائین بھاشن سننے کے لئے لانگ میں سڑکوں پر بیٹھیں گے۔ اگر اتنا ہی بڑا ان کا یہ خظبہ حج ہونا ہے یا اتنی ہی اہمیت ہے تو تشریف لائیں لوگوں کے درمیان ورنہ ایسے بھاشن تو گھر میں بیٹھ کے ٹی وی پہ بھی سنے جا سکتے ہیں۔پیسے دے کے لوگوں کو اکٹھا کرنے والے سیاستدان نہیں، عوام کے خیرخواہ نہیں بلکہ مطلب پرست ہیں ذاتی مفاد کے لئے لڑ رہے ہوتے ہیں ۔ بھیڑوں کی کھال میں بھیڑیے ہیں جو کسی اور دنیا سے آتے ہیں یہاں سے لوٹ مار کا مال اکٹھا کرتے ہیں اور اپنی دنیا میں جا بستے ہیں۔ کیا سمجھ رکھا ہے پاکستان کو ان لوگوں نے۔ کیا یہ طوائف کا کوٹھا ہے؟ کہ جہاں پہ چند گھنٹوں کی عیاشی کی جاتی ہے اور جھوٹی محبتوں کے گیت سنا کے مطلب نکالا جاتا ہے۔ یا جنگل میں پڑا مردہ جانور کہ درندے اس کا گوشت نوچتے ہیں اور پیٹ بھر کے چلے جاتے ہیں۔ کیا پاکستان بغیر مالک کے باغ ہے کہ جہاں سے جس کا جی چاہتا ہے پھل توڑ کے چلا جاتا ہے۔
اپنے آپ کو با غیرت قوم کہلانے والے آج کہاں ہیں ۔ در بدر کی ٹھوکریں کھاتے، اپنوں کے ہاتھوں لٹتے یہ لوگ کب تک ایسے ہی رہیں گے۔ کب اس قوم کی غیرت جاگے گی۔ چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال بنی یہ بے بسی کی تصویر قوم، کب تک کسی مسیحا کا انتظار کرے گی۔ دوسری طرف دیکھو تو ان چند لوگوں کے رہن سہن اور اطوار۔ یاد ہے نا یہ وہی لوگ ہیں جو ایک ایک ووٹ کے لئے منتیں کرتے تھے۔ یہ وہی لوگ ہیں نا جن کےنہ تو محلات تھے نہ کوٹھیاں نہ کاریں، مگر تمھارے حصے کی رقم سے ، تمھارے خون کو چوس کر اپنے اوپر چربی کی موٹی چادریں چڑھانے والے یہ آج مصاحب ہیں اور ہم دربان۔ان کا طرز زندگی اور، ان کی خوراک درآمد شدہ، ان کے بچے غیر ممالک میں تعلیم حاصل کریں، وہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بے نیاز اور دوسری طرف، کہنیوں تک ہاتھ جوڑ کے گزارش کرنے والے۔ بھیگی بلی بن کے نیویں نیویں ہو کے سائیڈ پہ چلنے والے۔ صبح کی دال روٹی مل جائے تو شکر شام کی روٹی کا معلوم نہیں۔ یہ کیا تفریق ہے یہ کیوں ہے۔
یہاں کچھ لوگ بستے ہیں وہاں کچھ لوگ بستے ہیں
ان کے جوتوں پہ چمک ہے ان کے چہروں پہ نہیں
میں اسی لئے عمران کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ کہ اس میں دوغلا پن نہیں۔ وہ سچا اور کھرا انسان ہے۔ وہ حق پہ ہے اور حق کی جیت ہمیشہ ہوتی ہے۔ وہ صحیح راستے پہ ہے بھلے ہی مشکل سہی مگر صحیح راستہ تو ہے۔ گیارہ مئی کے دن عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر میرے جذبے کی تصدیق کرے گا۔ ایک دن تو آئے ہم بھی سرخرو ہوں گے۔ ہمارا بھی ایمان کامل ہوگا۔
Last edited by a moderator:





