- Joined
- Mar 12, 2015
- Posts
- 41
- Reaction score
- 17
- Points
- 0
مجھے امی نے کہا تم نکمے نکھٹو ہو، کچھ کرتے نہیں بلکہ گھر میں بیٹھے مفت کی روٹیاں توڑ رہے ہو۔ ہمیں امی جان کی یہ بات بری لگی اور ہم گھر سے روٹھ کر چلے گئے۔
باہر منہ لٹکاکر دوستوں میں بیٹھے تھے کہ ایک دوست نے موڈ خراب ہونے کی وجہ پوچھی ہم نے بھی سب کچھ حرف بہ حرف بتادیا اور ساتھ ساتھ انہیں تنبیہ کردی کہ یہ ہمارا گھریلو معاملہ ہے اسے گلی محلے میں بیٹھ کر بیٹھکوں میں موضوع بحث نہ بنایا جائے۔
اگلے دن جب ہم گھر سے نکلے تو چند بچوں نے ہمیں آوازیں لگائیں ابے نکمے ابے نکھٹو!
مجھے یہ واقعہ آج اچانک اس لئے یاد آگیا کہ عمران اور ریحام خان کی طلاق ہو چکی ہے اور پی ٹی آئی کے حمایتی کہتے ہیں کہ ان کے لیڈر کی گھریلو زندگی کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر نہ اچھالا جائے۔
بھائی آپ کے لیڈر عمران خان نے خود گھریلو معاملات کو گھر میں رکھنے کے بجائے ٹوئیٹر پر آکر طلاق کا اعلان کیا ہے جہاں کروڑوں لوگ انہیں فالو کرتے ہیں ایسے میں گھریلو معاملہ گھر میں کیسے رہے گا؟
میڈیا کو بلکل حق حاصل نہیں کہ کسی کے گھریلو معاملات میں دخل اندازی کرے لیکن اب کوئی خود اپنے گھریلو معاملات کو موضوع بحث بنانا چاہے تو بےچارا میڈیا کیا کرے

Last edited by a moderator: