Advertisement

عمران خان کے پھٹیچر کھلاڑی کون؟

گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی جس میں سابق کرکٹر نے اس رائے کا اظہار کیا کہ حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑی پھٹیچر تھے۔یاد رہے کہ عمران خان نے پاکستان میں فروری میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد سے پی ایس ایل کے فائنل کا لاہور شہر میں انعقاد کرانے کے اعلان پر شدید تنقید کی تھی۔* پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے* آپ سب کو عیدِ پی ایس ایل فائنل مبارک'* پہلے طالبان اور اب پی ایس ایلایک پریس کانفرنس سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا: سارے پھٹیچر کھلاڑیوں کو تو ویسے ہی آجانا تھا۔ میں تو ان غیر ملکی پلیئرز میں سے کسی کو نہیں جانتا۔ مجھے لگتا ہے کہ بس ایسے ہی کسی کو افریقہ سے پکڑ کر لے آئے ہیں کہ دیکھیں جی غیر ملکی کھلاڑی آگئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے غیر معروف، غیر ملکی کھلاڑیوں کو جہاں پیسے ملیں گے وہ کھیلنے چلے جائیں گے۔آئیے دیکھیں کہ عمران خان کے بیان کا محوربننے والے یہ کھلاڑی کون ہیں اور ان کے ریکارڈز کیا ہیں۔
پشاور زلمی:


ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے فائنل میچ میں پہنچنے سے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ ان کی ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑی فائنل میں پہچنے کی صورت میں پاکستان جائیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سیمی، مارلن سمئیولز، کرس جارڈن اور ڈیوڈ مالن شامل تھے۔
ڈیرن سیمی:33 سالہ ڈیرن سیمی کو بلا جھجک کرکٹ کے سب سے مشہور فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کا بہترین کپتان سمجھا جا سکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے 66 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کھیلنے والے ڈیرن سیمی کی کپتانی میں ان کی ٹیم دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کر چکی ہے۔ انھوں نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اپریل 2016 میں کولکتہ کے تاریخی میدان میں کھیلا جب ان کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں شکست دی۔ 242 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ڈرین سیمی نے تقریباً 3000 رنز بنائے ہیں جبکہ 154 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ماضی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ میچوں میں بھی قیادت کی ہے۔ اس سال کے پی ایس ایل فائنل میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی ڈیرن سیمی کو ہی ملا
۔مارلن سمئیولز:ویسٹ انڈیز کے ہی مارلن سمئیولز نے دو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں شرکت کی ہے اور دونوں میں ہی ان کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے ۔ 36 سالہ مارلن سمئیولز ویسٹ انڈیز کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک شمار کیا جاتے ہیں اور اب تک 145 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انھوں نے 3666 رنز بنائے ہیں۔ لیکن ان کی مشہور ترین اننگز 2012 اور 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنلز کی شمار کی جائی گے جہاں انھوں نے دونوں میچوں میں نصف سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا
۔کرس جارڈن:ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر کرس جارڈن اس وقت انگلینڈ کے محدود اوورز کی ٹیموں کے اہم کھلاڑی ہیں اور 2015 کے ایک روزہ میچوں کے ورلڈ کپ اور 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ انڈین پریمئیر لیگ میں پچھلے سال رائل چیلینجرز بنگلور سے کھیلنے کے بعد اس سال ہونے والی بولی میں کرس جارڈن کو پچاس لاکھ انڈین روپوں میں حیدرآباد سن رائزر کی ٹیم نے خرید لیا۔

_94972385_malan.jpg


​
تصویر کے کاپی رائٹ​

​
TWITTER​

​
Image caption​

​
پی ایس ایل کے فائنل میں جیت کے بعد پشاور زلمی کے (دائیں سے بائیں) مارلن سیموئیل، ڈیرن سیمی، ڈیوڈ مالن اور کرس جارڈن​

​
ڈیوڈ مالن:انگلینڈ کے ہی ڈیوڈ مالن کو ابھی تک قومی ٹیم میں حصہ بننے کے اعزاز نہیں ہو سکا ہے لیکن وہ انگلینڈ کی اے ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور ڈومسٹیک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے میں مشہور ہیں۔ دھواں دار بیٹنگ کرنے والے 29 ڈیوڈ مالن نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دو سنچریاں بھی بنائی ہیں اور وہ پچھلے سال بھی پشاور زلمی کی ٹیم کے اہم رکن تھے۔​
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:


دو دفعہ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت سے کافی نقصان ہوا لیکن اُن کے جانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں ایلٹن چگمبورا، شان اروائن، ریاد امرٹ، انعام الحق اور مورن وان وک کو جگہ دی
۔ریاد امرٹ:ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی ریاد امرٹ ایک بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور اپنے کیرئر میں اب تک 86 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اب تک 102 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انھوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹیں حاصل کیں۔

_94972382_hi038307517.jpg

​
تصویر کے کاپی رائٹ​

​
EPA​

​
Image caption​

​
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ریاد امرٹ پشاور زلمی کے ڈیوڈ مالن کو آؤٹ کر کے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے​

​
ایلٹن چگمبورا:پی ایس ایل کے فائنل سے قبل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دو سال قبل کرکٹ کمز ہوم کے نعرے لگ چکے تھے جب مئی 2015 میں زمبابوے کی ٹیم چھ سالوں میں پہلی غیر ملکی ٹیم تھی جس نے پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھری تھی اور اس ٹیم کی قیادت ایلٹن چگمبورا کر ہے تھے۔ ایلٹن چگمبورا کو اس دفعہ پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جگہ نہ ملی لیکن آج سے دو سال قبل اسی میدان میں میں انھوں نے اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایک شاندار سنچری سکور کی تھی۔
مورن وان واک:جنوبی افریقہ کے مورن وان وک نے پاکستان کا آخری دفعہ 2003 میں اپنی قومی ٹیم کے ساتھ دورہ کیا تھا اور واپس آنے کے بعد بھی انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ ان کو پاکستان میں ایک بار پھر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ اپنے کیرئر میں 126 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے مورن وان وک اب تک 3335 رنز بنا چکے ہیں لیکن پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے وہ خاطر خواہ کھیل نہ پیش کر سکے اور ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔شان اروائن:زمبابوے کے ہی سابق کھلاڑی شان اروائن پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی تھے اور جب تک وہ کریز پر موجود تھے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حامیوں کی امیدیں باقی تھیں۔ اپنا بیشتر کیرئر انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں گزارنے والے شان اروائن نے 174 مٹی ٹوئنٹی میچوں میں اب تک 3000 سے زائد رنز بنائے ہیں۔
انعام الحق:بنگلہ دیش کے جانب سے کھیلنے والے انعام الحق کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے فائنل میں کھیلنے کا موقع ملا لیکن جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور انعام الحق صرف تین رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 24 سالہ انعام الحق نے اب تک اپنے ملک کے لیے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کھیل پیش کیا ہے اور 76 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں وہ اب تک 1678 رنز بنا چکے ہیں۔سر ویون رچرڈز:کئی ماہرین کے نزدیک دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز اور وزڈن کے مطابق بیسویں صدی کے پانچ بہترین کرکٹرز میں سے ایک، سر ویون رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے مینٹور رہے ہیں اور پی ایس ایل کے فائنل کے لیے وہ 30 سال بعد لاہور واپس گئے۔ عمران خان کے ہم عصر ویون رچرڈز کا ماضی میں کہنا رہا ہے کہ ان کے کیرئر کی بہترین کرکٹ انھوں نے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے خلاف 80 کی دہائی میں کھیلی ہے۔

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
We are losing USD 10 Billions a year to Money Laundering but that is not our problem. Our problem is someone using the word "Phateechar" for some players. and this word is our major problem nowadays. Money Laundering No problem, Panama scandal no problem, Dawn leaks no problem... Phateechar is our problem
1f642.png
:)
... welcome to the land of
#Phateechar
 
Advertisement
@Haris Abbasi,

Aren't you in PTI! no more!!

The only one of Imran's stature in the final was Viv Richards. He wasn't a player. End of story.
Secondly, even the West Indians wouldn't consider Sami and Samuel as one of their shinning stars. At best they are the what is referred to "Journey men" in cricket.
Even most of the English residents would struggle to know who Dawid Malan is. Keep things in perspective. I always reserved my personal feelings and judgement about IK private, which me and my wife discuss frequently. I know what IK's shortcomings are, but these comments should be taken in the light they were given.
 
خان صاحب کو چاہیئے کہ پارٹی کی طرف دھیان دیں اور جتنے پھٹیچر پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں ان کی چھانٹی کر دیں ۔
ہم نے دیکھا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ان لوگوں نے کوئی اپوزیشن نہیں دکھائی ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ان کے پاس ہیں لیکن بے کار پھٹیچر کسم کی کار کردگی ہے اب تک ۔
اسمبلیوں میں کوئی اپوزیشن نہیں دکھائی ہاں اسمبلی کے باہر خان صاحب عوامی سپورٹ کے بل بوتے پر اپوزیشن کر سکتے ہیں جو کر رہے ہیں ۔
 
Advertisement
ik waqt tha log Altaf hussain ke speeches ko defend krte they or kehte they iska matlab kuch or hai, tab PTI wale galiya dete they, or aj yehi waqt PTI per chal raha hai
 
what a ridiculus post. if a player is not in his national side he is no more an A class player no matter what he has done in past.

we should see the context before criticizing someone above our level. but i think i am expecting too much.
 
Insafis will never agree that IK has done the second blunder ...

muhtara bhayoo... we r ur well wishers... IK ko sumjhain... is tarah KPK bhi jai ga
 
Advertisement
خان صاحب کو چاہیئے کہ پارٹی کی طرف دھیان دیں اور جتنے پھٹیچر پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں ان کی چھانٹی کر دیں ۔
ہم نے دیکھا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ان لوگوں نے کوئی اپوزیشن نہیں دکھائی ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ ان کے پاس ہیں لیکن بے کار پھٹیچر کسم کی کار کردگی ہے اب تک ۔
اسمبلیوں میں کوئی اپوزیشن نہیں دکھائی ہاں اسمبلی کے باہر خان صاحب عوامی سپورٹ کے بل بوتے پر اپوزیشن کر سکتے ہیں جو کر رہے ہیں ۔


جب ھر بات میں سیاست کی جاۓ گی تو کوئ بھی اپنا اصل کردار ایمانداری سے ادا نہیں کرسکے گا ۔ کیا کیا جاۓ کہ کھوٹے سکوں کے ساتھ رلتے رلتے عمران خود بھی کھوٹا سکا بنتا جارھا ہے ، پاکستان کی سیاست ہے ہی وہ غلیظ مرض جو آہستہ آہستہ مریض کو ادھ موا کر دیتا ہے ۔ ذرا عمران کے ارد گرد نظر تو دوڑاۂیں ۔ پھٹیچر دیکھ دیکھ کر پھٹیچر ہی یاد رھے گا ۔



​
 



بچے ، تم اپنا جہاد ان ہونے والی نامناسب انصافیوں کے خلاف جاری اور ساری رکھو ، اللہ تمہارا نگہبان ہو ان پڑنے والی گالیوں کے جو ماجھے کے منہ سے میٹھی قلفیوں کی مانند نکاتی ہیں
1f605.png
1f600.png
۔




​
 
Imran Khan should minimize his interaction with media also it's not necessary to give his opinion on all the matters and issues.....all media people are bunch of ******/black mailers etc. He is wasting his time on this Phateechar nation....who the heck is everyone of us??? What is our standing in this world,what is are credibiy, how many internationaly acclaimed intellectuals we have produced,how many scientists we have produced? Every tom **** and harry good for nothing chump has somthing to say on this unnecessary issue. Your country is going down the drain all dimwits are discussing what IK should have said or not. We as a nation are not just morally & financially corrupt but intellectually corrupt as well. Get a life everyone so does so called pathetic media who only needs issues one after another to cry their lungs out and earn their wages. IK should refrain from getting involved in unnecessary controversies he can do better than that he may have alot of flaws but Honest and sincerity are virtues when most of the nation and their so called leaders are corrupt, IK is such a thick head he should leave this low life ******* nation to rott in their misery.
 


جب ھر بات میں سیاست کی جاۓ گی تو کوئ بھی اپنا اصل کردار ایمانداری سے ادا نہیں کرسکے گا ۔ کیا کیا جاۓ کہ کھوٹے سکوں کے ساتھ رلتے رلتے عمران خود بھی کھوٹا سکا بنتا جارھا ہے ، پاکستان کی سیاست ہے ہی وہ غلیظ مرض جو آہستہ آہستہ مریض کو ادھ موا کر دیتا ہے ۔ ذرا عمران کے ارد گرد نظر تو دوڑاۂیں ۔ پھٹیچر دیکھ دیکھ کر پھٹیچر ہی یاد رھے گا ۔



​
جناب محترم زیدی صاحب کھلاڑیوں کی صلاحیت کے اعتبار سے خان صاحب بہتر رائے دے سکتے ہیں ، ہو سکتا ہے جس معیار کے کھلاڑی اُن کی رائے میں آنے چاہیئے تھے یہ ویسے نہ ہوں مجھے نہیں معلوم ۔
لیکن میری نظر میں خان صاحب کچھ باتیں ایسی کہہ جاتے ہیں جو اُن کو ٹھیک لگتی ہیں مگر وہ پولیٹیکلی اِنکورکٹ ہوتی ہیں اور ہم کو ہضم نہیں ہوتیں ۔ وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے ہیڈ ہیں اور ہر بات کو سیاسی طور پر تولا جائے گا ۔ اگر وہ پھٹیچر کی بجائے غیر اہم یا جیسا کہ بعد میں وضاحت کی ، مارجینل لفظ استعمال کرتے تو شاید اتنا معیوب نہ لگتا ، بہر حال اب اُن کو اپنے ایم این اے اور ایم پی اے کی کارکردگی کو بھی دیکھنا چاہیئے اور پھٹیچروں کا کچھ علاج سوچنا چاہیئے ۔
 
Advertisement
@Haris Abbasi,

Aren't you in PTI! no more!!

The only one of Imran's stature in the final was Viv Richards. He wasn't a player. End of story.
Secondly, even the West Indians wouldn't consider Sami and Samuel as one of their shinning stars. At best they are the what is referred to "Journey men" in cricket.
Even most of the English residents would struggle to know who Dawid Malan is. Keep things in perspective. I always reserved my personal feelings and judgement about IK private, which me and my wife discuss frequently. I know what IK's shortcomings are, but these comments should be taken in the light they were given.

I am still in PTI and will be in PTI but i can't defend wrong statements of IK .I think IK should take rest for some days .
 
baita haris aab bus ker do yaar.
keepp the good work on ground..

i know u were hurt some days ago but its ok... chill... and keep working for PTI so we dont see gunja again after 2018..