- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
صحافی اکرام جنیدی کی خبر کے مطابق پمز میں سی ٹی اے مشین کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے عمران خان کے وہ ٹیسٹ نہیں ہوسکے جو ڈاکٹروں نے تجویز کیے تھے۔ سی ٹی اینجیو گرافی تجویز کی گئی لیکن یہ سہولت بھی دستیاب نہیں تھی، شہزاد اقبال
بریکنگ نیوز،عمران خان کے پمز ہسپتال میں ٹیسٹ سے متعلق ڈان اخبار بڑی خبر سامنے لے آیا ..!!
پمز کے معتبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عمران خان کے لیے سی ٹی اے ، جسے عام طور پر سی ٹی اینجیوگرافی کہا جاتا ہے، تجویز کی گئی تھی، تاہم متعلقہ سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث یہ ٹیسٹ مکمل نہیں کیا جا سکا۔ بعد ازاں عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل لے جایا گیا۔
جمعے کے روز جب یہ بات سامنے آئی کہ پمز میں عمران خان کا سی ٹی اے ٹیسٹ نہیں ہو سکا تو بعض سینئر ڈاکٹروں نے بتایا کہ مطلوبہ مشین ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں موجود تھی، تاہم عمران خان کے ہسپتال میں موجود ہونے کے دوران یہ معلومات ان کے علاج پر مامور ڈاکٹروں تک نہیں پہنچائی گئیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق کارڈیک سینٹر میں موجود سی ٹی اے مشین 2011 میں فعال تھی، تاہم بعد میں یہ غیر فعال ہوگئی۔
ایک سینئر ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ کارڈیک سینٹر میں روایتی اینجیوگرافی کی سہولت موجود تھی، جس میں رگ میں مخصوص طریقے سے رسائی حاصل کرکے کیمرے کی مدد سے ممکنہ رکاوٹ کی تشخیص کی جاتی ہے۔ تاہم فعال CTA مشین صرف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں موجود تھی۔
ایک اور ڈاکٹر نے بھی تصدیق کی کہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں موجود سی ٹی اے مشین مارچ 2022 سے فعال ہے، ڈان اخبار میں اکرام جنیدی کی بڑی خبر
Loading X post…
Open original post on Xبریکنگ نیوز،عمران خان کے پمز ہسپتال میں ٹیسٹ سے متعلق ڈان اخبار بڑی خبر سامنے لے آیا ..!!
پمز کے معتبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عمران خان کے لیے سی ٹی اے ، جسے عام طور پر سی ٹی اینجیوگرافی کہا جاتا ہے، تجویز کی گئی تھی، تاہم متعلقہ سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث یہ ٹیسٹ مکمل نہیں کیا جا سکا۔ بعد ازاں عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل لے جایا گیا۔
جمعے کے روز جب یہ بات سامنے آئی کہ پمز میں عمران خان کا سی ٹی اے ٹیسٹ نہیں ہو سکا تو بعض سینئر ڈاکٹروں نے بتایا کہ مطلوبہ مشین ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں موجود تھی، تاہم عمران خان کے ہسپتال میں موجود ہونے کے دوران یہ معلومات ان کے علاج پر مامور ڈاکٹروں تک نہیں پہنچائی گئیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق کارڈیک سینٹر میں موجود سی ٹی اے مشین 2011 میں فعال تھی، تاہم بعد میں یہ غیر فعال ہوگئی۔
ایک سینئر ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ کارڈیک سینٹر میں روایتی اینجیوگرافی کی سہولت موجود تھی، جس میں رگ میں مخصوص طریقے سے رسائی حاصل کرکے کیمرے کی مدد سے ممکنہ رکاوٹ کی تشخیص کی جاتی ہے۔ تاہم فعال CTA مشین صرف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں موجود تھی۔
ایک اور ڈاکٹر نے بھی تصدیق کی کہ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں موجود سی ٹی اے مشین مارچ 2022 سے فعال ہے، ڈان اخبار میں اکرام جنیدی کی بڑی خبر
Loading X post…
Open original post on X





