
سینئر تجزیہ کار شاہد مسعود نے بتادیا ہے کہ عمران خان آئندہ آنے والے دنوں میں کیا کرنے والے ہیں۔
جی این این کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں ایک تواتر کے ساتھ جلسے کیےہیں، ان جلسوں کے نتیجے میں ملک میں ایک تلخی کی سطح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بار بار کہہ رہےہیں کہ مجھے دیوار سے لگایا جارہا ہے، مجھے ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
شاہد مسعود نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ عمران خان کا مخاطب کون ہیں، جنہیں عمران خان یہ پیغام دے رہے ہیں کہ میں پہلے سے خطرناک ہوجاؤں گا، میں لوگوں کے نام لوں گا، اسی دوران پنجاب میں ایک بار پھر سیاسی تبدیلی کی چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں،
اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی تک پرویز الہیٰ صاحب کی اپنی سیاسی پوزیشن واضح نہیں ہوئی ہے، کیا پرویز الہیٰ اسلام آباد کیلئے اپنی پنجاب میں حکومت کو ختم کردیں گے؟ کیا وہ صرف ہفتے بھر کیلئےوزیراعلی بنےہیں؟ ۔
انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان خطرناک ثابت ہوں گےتو اس کے نتائج کیا ہوں گے؟ کیا فوری طور پر انتخابات ہوجائیں گے، یا جنوری میں انتخابات ہوں گے؟ کیونکہ اصل بات یہ ہے کہ نومبر کی اہم تقرری سے پہلے تو غالبا انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے،تو کیا عمران خان دسمبر،جنوری یا اس کےبعد انتخابات کا مطالبہ کررہےہیں؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dr0sh11.jpg