نجی چینل کے صحافی کی عمران خان کے غروب آفتاب کا منظر دیکھنے کو معنی خیز رنگ دینے کی کوشش۔۔ کیا اس ویڈیو کا حمزہ شہباز کے اقتدار کا سورج غروب ہونے سے کوئی تعلق ہے؟
گزشتہ روز چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ کی پہاڑی سے غروب آفتاب کاخوبصور ت منظر دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے ایک نجی چینل کے صحافی فاروق اقدس نے کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کی۔
صحافی کے مطابق عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کے معاملے پر مکمل خاموش رہے اور انہوں نے کسی قسم کا کوئی تبصرہ اور ردعمل ظاہر نہیں کیا اور ان کی اس خاموشی کو جسے ان کے مخالفین کے علاوہ دیگر حلقے بھی انتہائی معنی خیز قرار دے رہے ہیں ۔
فاروق اقدس کا کہنا تھا کہ عمران خان کی معنی خیز خاموشی اس شبہ کو تقویت پہنچاتی ہے کہ وہ پہلے سے ہی تمام معاملات سے باخبر ہیں ۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاید عمران خان آصف زرداری کی دبئی روانگی بیرون ملک مصروفیات اور مبینہ ملاقاتوں کے بارے میں باخبر تھے بلکہ انہیں پیشگی طور پر اس پیشرفت کے بارے میں اعتماد میں بھی لیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے میڈیا پر آنے سے گریز کیا تاکہ کسی ردعمل کا مظاہرہ نہ کرنا پڑے۔
صحافی فاروق اقدس کے مطابق منگل کی شام ان کا ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا کی وساطت سے ایک مخصوص چینل پر نظر آیا جس میں وہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ہیں اور ہلکی پھلکی واک کرتے نظر آرہے ہیں، بادی النظر میں اس ویڈیو کلپ کا مقصود عمران خان کی بنی گالہ میں موجودگی ثابت کرنا نظر آتا ہے،
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے ایک صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کلپ میں غروب آفتاب کا منظر ہے اور غروب آفتاب کے اس منظر کے حوالے سے مذکورہ چینل کے اینکر نے یہ ’’شاعری ‘‘ بھی کی کہ ایک طرف تو سورج غروب ہو رہا ہے تو دوسری طرف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے والا ہے جس سے نیا منظر طلوع ہوگا۔
گزشتہ روز ایک صحافی مغیث علی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ عمران خان کس کا سورج غروب ہوتا دیکھ رہے ہیں ؟
Loading X post…
Open original post on Xایک سوشل میڈیا صارف احمد بیگ نے تبصرہ کیا کہ یہ سورج پی ڈی ایم کیساتھ غروب ہوگیا ہے اب انشاءاللہ عمران خان کے ساتھ طلوع ہوگا۔
Loading X post…
Open original post on Xایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ہمارا فخر ۔۔فخر پاکستان جناب عمران خان صاحب آج پنجاب حکومت کا سورج غروب ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamz1h1h1.jpg
Advertisement





