وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں کمی نہ آئی، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات کا رد عمل بھی سامنے آگیا، کہتے ہیں عمران خان کے علاوہ کوئی وزیراعظم قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دے کرقومی اسمبلی کو بحال کر دیا گیا ہے، فیصلہ آنے کے بعد شوبز شخصیات وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول اٹھے۔
اداکارہ زارا نور عباس نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹا اسٹوری پر کہا مجھے اس ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ کوئی اور پارٹی قبول نہیں اور عمران خان کے علاوہ کسی اور کو وزیراعظم نہیں مانتی۔
سینئر اداکار فیصل قریشی نے قائداعظم محمد علی جناح کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی تصویر اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی، اداکار نے تصویر کے کیپشن میں دونوں شخصیات کےبیانات درج کئے تھے۔
اسٹوری میں قائد اعظم کا قول درج تھا کہ مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے، دوسری جانب عمران خان کا بیان درج تھا کہ گھبرانا نہیں ہے۔
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی وزیر اعظم کی حمایت میں پیچھے نہ رہیں اور اپنے انسٹاگرام پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک ون مین آرمی ہیں، جو ان تمام لوگوں کے خلاف اکیلے کھڑی ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہے اور اقتدار میں آنے کی صورت میں بھی کرتی رہے گی۔
اداکار اسد صدیقی نے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی بھی آئین کے خلاف نہیں جا سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ منصفانہ ہے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14showbizsupportkhan.jpg
Advertisement





