Advertisement

عمران خان کے سکیورٹی آفیسر لاپتہ،پولیس کا حراست سے فرار ہونے کادعویٰ

7frararplolce.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور پولیس نے عمران خان کے سیکیورٹی اسسٹنٹ سجاد علی شاہ کو گرفتار کرکےاسے لاپتہ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے روز زمان پارک سے گرفتار کیے گئے سجاد علی شاہ کی پولیس حراست سے فرار ہونے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق سجاد علی شاہ کے خلاف لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کو زمان پارک سےگرفتاری کے بعد جوڈیشل کیا گیا، جب ملزم کو سی آر او کروانے کیلئے دیگر ملزمان کے ساتھ تھانہ گڑھی شاہو لایا گیا تو ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانے سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا۔

F3A0_FRasAAyg_b


پولیس کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے سجاد علی شاہ کو اغوا کرکے فرار کا ڈرامہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ویسٹ پنجاب کے صدر فرخ حبیب نے سجاد علی شاہ کی ہتھکڑیوں میں لی گئی تصویر شیئر کی اور اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سجاد علی شاہ کو غیر قانونی اغوا کرکے مسنگ پرسن بنادیا گیا ہے، کوئی تصور بھی کرسکتا ہے کہ ہتھکڑیوں میں جکڑا شخص پولیس کے سخت پہرے سے فرار ہوجائے؟

Loading X post…
Open original post on X

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عدالت کی جانب سے سجاد علی شاہ کو جوڈیشل کرنے کےبعد پولیس اسے جیل بھیجنےکے بجائے حسب بے جا میں لے گئی، پولیس نے 7 جولائی کو عدالت کو کیوں نہیں بتایا کہ سجاد علی شاہ 6 جولائی کو فرار ہوگیا ہے، پولیس نے جوڈیشل کسٹڈی کا ملزم اغوا کرلیا ہے، اس پر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Loading X post…
Open original post on X
 
Ye Pakistan hai, yahaan kuch bhi ho sakta hai, kahin bhi ho sakta hai, *kisi k saath bhi ho sakata hai aur kabhi bhi ho sakta hai.
* Topi wali sarkar aur us k harkarey is mein shamill nahi.
 
This is a boloney..... utter nonsense.
This is a planned prelude to stage a fictitious poolsias encounter. The story would be like this...... thana fulaan fulaan kay SHO raat 2 bajay gasht per thaym unhainy itlaa mili keh mafroor muuliz fulaani building main baitha kisi khatarnaak mansoobay kee mansooba bandi ker raha hai. Jaisay hee faraz shanaas SHO saab ney mulzim ko lalkara toh uusnay gashti party per khuud-kaar hthayaroun sey firing ker dee aur firing kee aar main bahgnay kee koshish kee. SHO saab ney apnay difaa main jawabi fire keya jis kee wajah sey mafroor mulzim moqaa per hee halak ho gaya.

Stay tuned for this breaking news.

ek hindustani​