پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور پولیس نے عمران خان کے سیکیورٹی اسسٹنٹ سجاد علی شاہ کو گرفتار کرکےاسے لاپتہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے روز زمان پارک سے گرفتار کیے گئے سجاد علی شاہ کی پولیس حراست سے فرار ہونے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق سجاد علی شاہ کے خلاف لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کو زمان پارک سےگرفتاری کے بعد جوڈیشل کیا گیا، جب ملزم کو سی آر او کروانے کیلئے دیگر ملزمان کے ساتھ تھانہ گڑھی شاہو لایا گیا تو ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانے سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے سجاد علی شاہ کو اغوا کرکے فرار کا ڈرامہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ویسٹ پنجاب کے صدر فرخ حبیب نے سجاد علی شاہ کی ہتھکڑیوں میں لی گئی تصویر شیئر کی اور اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سجاد علی شاہ کو غیر قانونی اغوا کرکے مسنگ پرسن بنادیا گیا ہے، کوئی تصور بھی کرسکتا ہے کہ ہتھکڑیوں میں جکڑا شخص پولیس کے سخت پہرے سے فرار ہوجائے؟
Loading X post…
Open original post on Xفرخ حبیب نے مزید کہا کہ عدالت کی جانب سے سجاد علی شاہ کو جوڈیشل کرنے کےبعد پولیس اسے جیل بھیجنےکے بجائے حسب بے جا میں لے گئی، پولیس نے 7 جولائی کو عدالت کو کیوں نہیں بتایا کہ سجاد علی شاہ 6 جولائی کو فرار ہوگیا ہے، پولیس نے جوڈیشل کسٹڈی کا ملزم اغوا کرلیا ہے، اس پر متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7frararplolce.jpg
Advertisement





