Advertisement

عمران خان کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا

imran-khan-3-750x369-1-750x369.jpg


سرفراز احمد کو نکلانے پر میڈایا میں بلاوجہ نام نہاد خبریں چل پڑیں ہیں کہ اِس کو عمران خان نے نکالا۔

میں تو الٹا یہ کہوں گا۔ اگر یہ کسی کی سادگی سے ایک سال نکال گیا تو وہ شاید عمران خان کے لائے ہوئے پروفیشنل لوگ تھے ورنہ جس طرح اس کی کارگردگی تھی بہتر ہوتا کہ اِسے سیدھا ایک سال پہلے ہی باہر پھینک دیتے۔

سوچنے کی بات ہے جب شعیب ملک اور مصباح الحق کی سیاست جب پاکستان کرکٹ کو برباد کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے تو کوئی محب الوطن کو خبر تک نہ پڑی۔ نہ مصباح الحق کو بغیر تجربہ کے کوچ بنانے پر، نہ اُس وقت جب یہ ۴۰ سال سے بڑی عمر کا بابا پاکستانی کرکٹ کو اپنی باپ کی جاگیر سمجھ کر چلا رہا تھا۔ اِس سے بڑی بدنیتی کیا ہو گی اور اب یہ پاکستان کا کوچ ہے۔ اِس پر تو اِس قوم پر اللہ کی لعنت نہ ہو تو پھر کیا ہو۔

کرکٹ سے پاکستانی نفسیات پر کیسے بھارت کنٹرول کرتا ہے اور اِس میں بالی وڈ کا کیا کردار ہے کوئی جاہل ہی نہ جانے سمجھے۔

جو سانپ پاکستان کی رگوں میں پل رہے ہیں دشمن اُن کو خوبروہ کر کے دیکھتا ہے۔ چاہے وہ شعیب ملک ہو یا مصباح الحق۔ لیکن جو حقیقت میں محب الوطن پاکستانی ہیں جو کچھ کر سکتے ہیں پاکستان کے لیے۔

ایک تو وہ بےحد بیوقوف ہیں اور دوسرا وہ کھل کر سچ نہیں بولتے۔ مثلاََ یونس خان۔

جبکہ انضمام الحق جیسے لوگ جو تبلیغی جماعت اور داڑھی رکھ کر اقرباء پروری کی مثال قائم کرتے ہیں۔


جب تک ہم اپنے اندر کے سانپوں کو نہیں اُجاگر کریں گے تب تک بلاوجہ جس طرح عمران خان پر الزام لگایا جا رہا ہے، لگایا جاتا رہے گا۔
فرق اِس سے نہیں پڑتا کہ یہ جھوٹ ہے یا سچ۔ فرق اِس سے پڑتا ہے کہ اسے سچ ثابت کیا جا سکتا ہے کہ نہیں۔ جس طرح شعیب اختر کے حالیہ انٹریو سے سچ باہر آ ہی گیا کیسے شعیب ملک، مصباح الحق، کامران اکمل اور دیگر رشوت لے کر ملک کو بیچتے رہے ہیں۔

پاکستانی اداروں کو اپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ کرکٹ کے ذریعے پاکستان کی نفسیات سے دشمن کھیلتا ہے۔ اگر ہم ہوش کریں تو پہچانیں۔
​