سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، عمران خان کو کہا گیا ہے کہ جنوری تک انتظار کرلیں، صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ مان لیا جائے گا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان کا براہ راست اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے،عمران خان کو کہا گیا ہے کہ ابھی آئی ایم ایف پروگرام کو ڈی ریل ہونے نا دیا جائے یہ ملک کیلئے ضروری ہے، بدلے میں آپ کے الیکشن کے مطالبے کو پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کہا گیا ہے کہ ابھی اسٹیبلشمنٹ کہہ رہی ہے کہ ایک دو ماہ ٹھہر جائیں ، تھوڑا معاشی استحکام آجائے، سخت مہنگائی، آئی ایم شرائط اور سیلاب کی صورتحال میں الیکشن کروانا ممکن نہیں ہے،لہذا عمران خان کو کہا گیا ہے کہ آپ جنوری تک ٹھہر جائیں، تب تک نومبر کے معاملات بھی طے ہوجائیں گے، مارچ میں صاف و شفاف انتخابات کی گارنٹی دیتے ہیں۔
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان کو پیغام دیا گیا ہے کہ جنوری میں اس حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، یا یہ خود چلے جائیں گے یا ہم ان کی چھٹی کروادیں گے،اب عمران خان اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ برقرار رکھیں گے کیونکہ وہ اسٹیبلشمنٹ پر بھروسہ نہیں کرتے، اور اسٹیبلشمنٹ عمران خان پر بھروسہ نہیں کرتے، اس وقت صرف شہبازشریف اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مجبوری ہے کیونکہ شہباز شریف تو ان حالات میں الیکشن نہیں جیت سکتے، عمران خان کے پاس جو مقبولیت ہے اس کو کوئی توڑ نہیں کیا جاسکتا اور نا ہی دھاندلی ہوسکتی ہے،عمران خان کے پاس جو عوامی طاقت خصوصا یوتھ ہے اس سے بہت سے لوگوں کو گھبرانا چاہیے، عمران خان پیچھے نہیں ہٹیں گے اور عدلیہ عمران خان کی چھٹی کروانہیں سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں میں نے تو آنا ہی آنا ہے، آج نہیں کل میں تو آجاؤں گا،پھر میں دیکھوں گا آپ جہاں بھی ہوں گے میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا، ماضی میں کسی وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کو ایسی دھمکیاں نہیں دی تھیں،عمران خان اب مخصوص لوگوں کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ میں بڑا خطرناک ہوں گھبراؤ۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ قوم بالکل شریفوں سے نفرت کرتی تھی، مگر اب اسی عوام میں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی نفرت پائی جاتی ہے کیونکہ انہوں نے ان کےلیڈر کو اقتدار سے باہر پھینکا ہے۔

Is Sethi ki bato par mat jao..Ghar mein betha ga.nd phailata banda kahan Power politics ki khabar rakh sakta ha?
Aj kal log koi sensitive baat Mobile fons par nahi kartay.becoz mobiles calls record ho rahi hain.Sethi sirf narrative ko agay spread karnay k lia rakha howa ha.Nothing else..