- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,293
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
نوازشریف کے(ڈیل کے تحت سعودی عرب) جاتے ہی انکی پارٹی میں شامل ہر شخص اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں پریشان ہوگیا۔۔مسلم لیگ ق کا جنم ہوگیا۔۔اس ہر جنرل مشرف کی عنایات شروع ہوئیں اور 2002 کا الیکشن جیت کر یہ جماعت اقتدار میں اۤگئی۔۔پھر وقت بدلا، نوازشریف واپس اۤگئے اور یہی ق لیگ دوبارہ ن لیگ میں ڈھل گئی۔۔اسکے بعد 2022 اۤیا، تحریک انصاف کی اِبتلا شروع ہوئی تو مسلم لیگ ن نے سابقہ تجربات کی روشنی میں خود ہی ق لیگ کا کردار ادا کرنے کی ٹھان لی۔۔ہر قسم کی سیاسی، نظریاتی اور جمہوری سوچ کو خیر باد کہہ کر دسترخوان پر بیٹھ گئے۔ پیپلزپارٹی نے بھی ق لیگ کا راستہ اختیار کیا اور نہایت اطمینان سے ان کرسیوں پر بیٹھ گئی جہاں اسے بٹھایا گیا۔ پچھلے چار برسوں میں ان دونوں جماعتوں نے مزاج سلطانی چھوڑ کر یوں خوئے غلامی اختیار کی ہے کہ اپنی اۤنکھوں سے دیکھا ہوا انکا ماضی بھی سراب لگنے لگا ہے: حبیب اکرم
Loading X post…
Open original post on Xجنرل مشرف نے اکتوبر 1999 میں اقتدار پر قبضہ کیا تو دسمبر 2000 میں یعنی صرف 13 ماہ بعد نواز شریف بمعہ اہل و عیال 10 سال سیاست نہ کرنے کا تحریری بیان دیکر سعودی عرب تشریف لے گئے تھے۔۔اس حوالے سے ایک دلچسپ قصہ یہ ہے کہ کراچی کی لانڈھی جیل میں نوازشریف کیساتھ سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ اور شاہد خاقان عباسی بھی تھے۔۔جب نواز شریف اور شہباز شریف سعودیہ جانے کیلئے جیل سے نکلے تو غوث علی شاہ کو یہ بتایا گیا کہ:"ہمیں ایک میٹنگ کیلئے بلایا گیا ہے، کچھ دیر میں واپس اۤکر تفصیل بتاتے ہیں۔"۔۔اسکے بعد شریف برادران کی جدہ پہنچنے کی خبر ہی اۤئی: حبیب اکرم
Loading X post…
Open original post on Xاگر عمران خان بھی معاملات طے کرکے جیل سے نکل جاتے تو انکی جماعت بھی فارغ ہوچکی ہوتی مگر انہوں نے جیل میں رہنے کا فیصلہ کیا۔۔انکے ساتھ وہ لوگ بھی قید کر دیئے گئے جو انکی غیر موجودگی میں سیاست کو اۤگے بڑھا سکتے تھے۔۔اسکے باوجود بھی پی ٹی اۤئی قائم رہی تو الیکشن کمیشن نے اس پر وہ قاعدے لاگو کرنے شروع کر دیئے جو فرشتوں کی جماعت پر بھی لگا دیئے جائیں تو نااہل قرار پائے۔۔رہی سہی کسر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پوری کر دی لیکن پی ٹی اۤئی نا صرف قائم رہی بلکہ روحِ سیاست بن گئی۔ اس نے الیکشن میں حصہ لیا اور فارم 45 اپنے نام کر لئے: حبیب اکرم
Loading X post…
Open original post on Xمیری معلومات یہ ہیں کہ جلد ہی علیمہ خان اور تحریکِ انصاف کے دیگر اکابرین ایک ایسی کونسل یا کمیٹی کا حصہ بن جائیں گے جسے فیصلوں کا اختیار ہوگا۔۔یہ جہاں تحریکِ انصاف کیلئے اچھا ہوگا وہیں پاکستان کیلئے بھی بہتر ہے: حبیب اکرم
Loading X post…
Open original post on Xمجھے ن لیگ کے ایک رکنِ پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف پنجاب اسمبلی میں ہی متحد ہوجائے تو اسکے صدقے وزیراعلیٰ پنجاب اراکینِ اسمبلی کو اہمیت دینے پر مجبور ہوجائیں گی۔ نا ہی یہ اکٹھے ہوتے ہیں نا ہماری اہمیت بنتی ہے اور حکومت کو بھی کوئی فکر نہیں: حبیب اکرم
Loading X post…
Open original post on X





