- Joined
- Jun 13, 2015
- Posts
- 15,129
- Reaction score
- 52,625
- Points
- 113
عمران خان کی آٹھ ستمبر ۲۰۱۶ بروز جمعرات کو پارلیمنٹ میں کی گئی مُحب وطن تقریر کا متن؛
۔ جب کسی ملک میں اوپر لیڈر کی طرف سے کرپشن کی جاتی ہے تو نیچے نمائندے بھی فنڈز میں کرپشن کرتے ہیں اور پیسا اپنی جیب میں ڈالتے ہیں۔ سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہوتی ہے، اس کی وجہ سے ساری بیرونی سرمایہ کاری آپ کے ہمسایہ ممالک میں چلی جاتی ہے۔ جب سرمایہ کاری نہ ہو گی تو کیسے ہم ترقی کر سکتے ہیں؟ جمہوری اداروں کا یہ فرض ہے کہ وہ کرپشن کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ دوسرے ممالک کی مثال لیجیئے، ان کے ادارے وزیراعظم سمیت کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑتے۔ جمہوری ادارے اور پولیس کسی بھی سیایس مداخلت سے آزاد ہیں۔ ان اداروں کو مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائی کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم ایسی ہی شفاف خیبرپختونخوا پولیس بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور یہی اصل جمہوریت کی بنیاد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔ ہمیں اس بات کو سمجھنا ہو گا کہ یہ سیاسی مداخلت ہمارے اداروں اور جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ بھی ایک ادارہ ہے جس کا کام گورننس اور اپوزیشن ہوتا ہے۔ یہ ادارہ حکومتی معاملات پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لیے ہوتا ہے۔ جب حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا غلط استعمال کرتی ہے تو یہ ذمہ داری پارلیمنٹ کی ہوا کرتی ہے کہ وہ حکومت سے اس کا جواب مانگے۔ کیا آپ لوگوں نے ان ممالک کا پانامہ لیکس کے انکشافات پر ردعمل دیکھا ہے جہاں حقیقی جمہوریت قائم ہے؟ کسی ایک نے بھی ڈیوڈ کیمرون کا دفاع نہیں کیا۔ اس کو اپنے تمام اثاثوں اور ٹیکس ریٹرنز کی وضاحت خود ہی پارلیمنٹ میں دینا پڑی۔ پارلیمنٹ کا اصل یہی کام ہوتا ہے۔ آئس لینڈ میں جب وزیراعظم نے جواب نہیں دیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔ جب ہم سڑکوں پر نکلے ہیں تو ہمیں کہا گیا کہ آپ جمہوریت کے خلاف سازش کر رہے ہو۔ صرف اس بات کا جواب دو کہ کیا آئس لینڈ میں جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق ہوا؟ آئس لینڈ اور ہمارے وزیراعظم کا ایک جیسا ہی کیس ہے۔ دونوں کے خاندان پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس لیے وزیراعظم جواب دہ ہیں۔ ن لیگ نے یہ کہتے ہوئے ٹی او آرز کو مسترد کر دیا کہ یہ نوازشریف کے خلاف کوئی سازش تیار کی گئی ہے۔ کیا وزیراعظم نے اس سے قبل خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا اعلان نہیں کیا تھا ؟
۔۔۔۔۔
۔ میں نے خود بھی یہاں کھڑے ہو کر احتساب کے لیے پیش کیا، لیکن ابھی تک ہم اسی انتظار میں بیٹھے ہیں کہ احتساب کا عمل کب شروع ہو گا۔ پہلے سینیٹ میں بھی ایک بل پیش کیا گیا تھا۔ پھر ہم نے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ریفرنس بھی دائر کیے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ایاز صادق آج یہاں موجود نہیں ہیں ورنہ میں ان سے ضرور پوچھنا چاہوں گا کہ ۲۰۱۳ء میں میرے ظاہر کردہ اثاثہ جات کی تفصیل میں کیا خفیہ رہ گیا تھا؟ میری طرف سے ظاہر کردہ اثاثہ جات میں اگر کوئی چیز چھپائی گئی تھی تو ان کو تب ۲۰۱۳ء میں ہی کیوں چیلنج نہیں کر دیا گیا ؟ حقیقت تو یہ ہے کہ میں نے تب ہی اپنے تمام تر اثاثے ظاہر کیے تھے۔
۔۔۔۔۔۔
۔ آج ایک بار پھر میں اپنے کاغذات کے ساتھ یہاں موجود ہوں۔ چار دسمبر ۲۰۱۱ء اور پھر تین اگست ۲۰۱۲ء کو میں نے اپنے تمام تر اثاثہ جات کی تفاصیل میڈیا کے سامنے رکھی تھیں۔ نیازی سروسز پر کافی واویلہ کیا گیا، اس کے ذریعے جو فلیٹ خریدا گیا تو وہ مکمل طور پر ظاہر کردہ اور سامنے تھا۔ اس کے کاغذات میرے پاس ہیں جن میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ۲۰۱۱ اور ۲۰۱۲ کے دوران میری طرف سے جمع کروائے گئے ٹیکس گوشوارے کے اوپر اور درمیان میں نیازی سروسز لکھا ہوا ہے۔ دو منسٹرز نے مجھ پر یہ الزام بھی لگایا کہ میں نے یہ فلیٹ شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز کے پیسوں سے خریدے۔ میں یہ واضح کر دوں کہ میں نے یہ فلیٹ ۱۹۸۳ء میں خریدے تھے تب میرے پاس کوئی وزارت یا پبلک آفس نہیں تھا۔ ۱۹۸۳ء میں تب شوکت خانم زندہ تھیں اور ہسپتال بنانے اور اس کے لیے فنڈنگ کرنے کا خیال بھی ۱۹۸۵ء میں آیا۔ اس کے بھی چھ سال کے بعد جا کر کمپین چلائی گئی اور ادارہ بنا۔
۔۔۔۔۔۔
۔ خیر مجھ پر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں، اس کے لیے میں اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرنے کو تیار ہوں کیونکہ میری تمام دولت اور اثاثے قانونی طور پر ٹھیک ہیں۔ مجھے تو ان ٹی او آرز سے کوئی ڈر نہیں ہے تو پھر نوازشریف کو کیوں ڈر ہے؟ کیا انہوں نے خود کو احتساب کے سامنے پیش کرنے کی بات نہیں کی تھی؟
۔۔۔۔۔
۔ میں دوبارہ پوچھنا چاہتا ہوں، میرے اثاثہ جات پر اعتراضات ۲۰۱۳ء میں ہی کیوں نہیں اٹھائے گئے؟ اب کیوں ؟ اگر اب بھی اٹھائے گئے ہیں تو پانامہ لیکس پر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کو کیوں مسترد کر دیا گیا؟ ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ مریم نواز نے ثنا بُچہ کے پروگرام میں کہا کہ ان کی اور ان کے خاندان کی بیرون ملک کوئی جائداد نہیں ہے۔ انہوں نے یہ ۲۰۱۲ء میں کہا تھا؛ جبکہ پانامہ لیکس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کی یہ بیرون ملک جائدادیں ۲۰۰۷ء سے ہیں۔ اور انہوں نے خود کو نوازشریف کی ڈیپنڈینٹ ڈکلیئر کیا ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔
۔ ایسے جھوٹ اور فریب ہی پارلیمنٹ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ سپیکر کا ایسا جانبدار اور جماعتی رویہ ہی سپیکر کی حیثیت کو ختم کرتا ہے۔ جب پانامہ لیکس جیسے انکشافات ہوتے ہیں تو یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں۔ تو آواز اٹھانے پر ہی ہمیں کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ کیوں ہمیں بلیک میل کیا جا رہا ہے؟ کیوں ساری اسمبلی کو بلیک میل کیا جا رہا ہے؟ یہ چاہتے ہیں کہ میں خاموش ہو جائوں تا کہ یہ اپنی لوٹ مار جاری رکھ سکیں۔
۔۔۔۔۔
۔ اگر میں ان کی کرپشن پر خاموش ہو گیا تو یہ یونہی اس قوم کو لوٹتے رہیں گے۔ سپیکر نے اپنی جانبداری کو بھی خود ہی ظاہر کر دیا ہے۔ اس سے کیا پتا چلتا ہے؟ ایک بندہ جو اپنی جائز کمائی یہاں لایا ہے اس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ایک ایسا کرپٹ لیڈر جو اپنے بچوں کے ذریعے عوام کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرتا ہے اس کو آزاد چھوڑا جا رہا ہے۔ یہ کس قسم کی جمہوریت ہے؟
۔۔۔۔۔
۔ دی میگنا کارٹا، ایسے دستاویزات تھے جنہوں نے قانون کے سامنے بادشاہ وقت کو لاکھڑا کیا تھا۔ اس طرح سے جمہوری تحریک چلا کرتی ہے۔ مغربی دنیا ہم سے اس لیے آگے ہے کیونکہ ان کے چیف ایگزیکٹیو جو قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے۔ ان پر قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ وہ کبھی ان اداروں کے قوانین کو ہاتھ میں نہیں لیتے۔ رچرڈ نیکسن کو اس لیے فوری طور مستعفی ہونا پڑ گیا تھا کیونکہ اس نے اپنی قوم سے ایک جھوٹ بول دیا تھا۔ یہ ہیں وہ اخلاقی معیارات جن کو مغربی حکمرانوں کی طرف سے اپنایا گیا ہے۔ ہم یہاں احتساب اور جواب مانگ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
۔ اگر یہ سچ میں جمہوریت ہے تو وزیراعظم کو پارلیمنٹ کو جواب دینا ہو گا۔ اس کے ساتھ پارلیمنٹ کو بھی مخالفین کے خلاف بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ پانچ ماہ ہو چکے ہیں؛ نیب اور ایف آئی آر اور تمام اداروں کو خود ہی اس پر کاروائی کر لینی چاہیے تھی۔
۔۔۔۔۔
۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جمہوریت میں جب انصاف کا دروازہ بند کیا جاتا ہے تو عدم استحکام کا دروازہ کھل جاتا ہے۔ ہمیں کیا امید رکھنی چاہیے؟ جب سپریم کورٹ، نیب اور ایف بی آر کی طرف سے انصاف کی فراہمی نہ رہے تو پیچھے کون سا رستہ باقی رہ جاتا ہے؟ سڑکوں پر چلائی جانے والی تحریکیں بھی جمہوریت کا حسن ہوتی ہیں۔ عراق جنگ کے خلاف برطانیہ میں بیس لاکھ لوگ سڑکوں پر نکلے تھے۔
۔۔۔۔۔۔
۔ ایاز صادق نے یہ کیا کیا ہے؟ اس نے ان دونوں ریفرننسز کو آگے کیوں نہیں بھیجا؟ نوازشریف اور اس کے خاندان کے بیانات آپس میں متضاد ہیں۔ مجھے صرف اتنا بتایا جائے کہ اگر یہ تمام متضاد بیانات عدالت کے سامنے رکھے جائیں گے تو اس سے کیا ثابت ہو گا؟ جب وزیراعظم ہی کرپشن میں شریک ہو گا تو وہ کیسے تمام اداروں کو تباہ کیے بغیر کرپشن کر سکے گا؟ پانامہ لیکس کے ذریعے تمام ادارے پھنس رہے تھے کیونکہ انہوں نے کبھی ان کی کرپشن کو نہیں پکڑا اور یہ ان کی نااہلی کا ہی ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔
۔ وزیراعظم پہلے کرپشن کرنے کے لیے اداروں کو تباہ کرتا ہے اور پھر اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے اداروں کو تباہ کرتا ہے۔ یہ اداروں کی تباہی ہماری جمہوریت کو برباد کرتی ہے۔ سنگاپور اور سویزرلینڈ جیسے ممالک اس لیے خوشحال ہیں کیونکہ وہاں ادارے اپنا کام بخوبی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔
۔ پاکستانی قوم کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے۔ میں ایک پاکستانی کی حیثیت سے ن لیگیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے لیے سوچیں۔ اپنی ذاتی مراعات سے باہر نکلیں۔ یہاں لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور ان کے بچوں قابل علاج بیماریوں کی وجہ سے جان سے جا رہے ہیں۔ میں ن لیگیوں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ مخالفین کو نشانہ بنانے کی بجائے پاکستان کی خاطر وزیراعظم سے جواب مانگیں۔ وزیراعظم کا دفاع کرنے سے آپ پاکستان کا نقصان کر رہے ہو۔ ہمیں قدرت نے سب نعمتوں سے نوازا ہے لیکن اگر ہم اپنے اداروں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو تباہ ہو جائیں گے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں لیڈران کے بچے اب تم پر حکومت کرنے کے لیے تیار ہو چکے ہیں اور تم ساری زندگی ان کی غلامی کرنے کے لیے تیار ہو۔ اپنے اس ذاتی مفادات سے باہر نکل جائو اور احتساب کے مطالبے میں ہمارا ساتھ دو۔ ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ اگر تم لوگ ایسا نہیں کرو گے تو تم ظلم اور ناانصافی کا ساتھ دے رہے ہو اور اس کے سہولت کار ہو۔
۔۔۔۔۔
۔ میں ایاز صادق کو سپیکر ماننے سے انکار کرتا ہوں کیونکہ ایک سپیکر وہ ہوتا ہے جو غیرجانبدار اور جمہوریت کا وفادار ہوتا ہے، صرف وزیراعظم کے ذاتی مفاد کا نہیں سوچتا۔
:pakistan-flag-wavin





