Advertisement

عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

13khanomnigroup.jpg

اومنی گروپ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 9 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرکے اومنی گروپ نے عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا، نوٹس میں کہا گیا ہےکہ 17 نومبر کو اپنی ایک تقریر میں عمران خان نے اومنی گروپ پر نیب سے پلی بارگین کا الزام عائد کیا۔

FiK9reXXwAAjhqM

نوٹس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اس بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کی وجہ سے اومنی گروپ کی کاروباری ساکھ کونقصان پہنچا ہے، لہذا عمران خان آئندہ 2 ہفتےکے اندر اپنے الزاما ت واپس لے کر غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نا مانگنے کی صورت میں عمران خان کو ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز پہلے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اومنی گروپ نے نیب سے پلی بارگین کی اور 9 ارب روپے اس مد میں ادا کیےہیں۔
 
???
 
Advertisement