Advertisement

عمران خان کو مت روکو: سہیل وڑائچ

یاد رکھیں! اسٹاپ واچ کے روکنے سے وقت نہیں رکتا۔ گھڑی کو چلنے دیں قوم کا وقت ضائع نہ کریں۔ وہ 30ارکان قومی اسمبلی جون لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانا چاہتے ہیں انہیں کیوں روک رکھا ہے؟

انہیں آزاد کریں، سیاست کو چلنے دیں نہر کا پانی مت روکیں، پانی رکنے سے گدلا ہو تا ہے اور گدلی سیاست بالآخر ریاست کو نقصان پہنچاتی ہے۔
نواز شریف نا اہل ہوئے تو عمران خان کے لئے میدان خالی تھا جنگل میں ایک ہی شیر باقی تھا اسی نے دھاڑنا تھا اور اقتدار میں آنے کی بھی اس کی باری تھی مگر کیا ہوا سازش پر سازش شروع ہو گئی ۔ سارا اقتدار ساری طاقت اکیلے عمران کو نہیں دی جا سکتی

sohail-warraich.jpg


نواز شریف تو تجربے کی وجہ سے مصلحت سے کام لے لیتا تھا عمران تو پتہ نہیں کیا کر ڈالے گا؟وسوسے سر اٹھانے لگے عمران تو سر پھرا ہے، پتہ نہیں کیا تبدیلیاں لے آئے، عمران تو ضدی ہے اڑ گیا تو پتہ نہیں کس کس سے لڑبھڑ جائے عمران کو خالی میدان نہ دیا جائے……. اس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی ہونی شروع ہو گئیں۔ کسی نے کہا کہ صنم بھٹو کو واپس لائیں ،بلاول کے ساتھ سٹیج پر چڑھائیں، ذوالفقار علی بھٹو کی اکیلی زندہ اور درویش بیٹی پیپلز پارٹی کو زندہ کر دے گی اور یوں عمران اکیلا گھوڑا نہیں رہے گا۔ یہی سوچ ن لیگ چھوڑنے کے لئے تیار ارکان اسمبلی کو فیصلہ کرنے نہیں دے رہی کہ ن لیگ بالکل ہی کمزور ہو گئی تو کہیں عمران اتنا مضبوط نہ ہو جائے کہ ریاست کو اس کی طاقت کے سامنے سر جھکانا پڑ جائے۔

عمران خان کو سازش کی بو آتی ہے تو وہ جلسے پر جلسے کرنا شروع کر دیتا ہے،اس کے پاس یہی تو طاقت ہے جس کی وجہ سے اس کو روکا جا رہا ہے کہا جاتا ہے کہ عمران اور ریاست کا خارجہ پالیسی اور داخلہ پالیسی پر مکمل اتفاق ہے وہ تو صرف 200قابل ترین افراد کی مدد سے ملکی معیشت کا نقشہ بدلے گا وہ بطور وزیر اعظم خارجہ اور داخلہ امور سے تعرض نہیں کرے گا صرف اور صرف عوام کی فلاح کو مد نظر رکھے گا اسے اسٹرٹیجک امور سے کوئی غرض نہیں ہو گی۔یہ بالکل غلط سوچ ہے ایسا سوچنے والے یاد رکھیں عمران آیا تو سب کچھ بدلے گا خارجہ پالیسی بھی بدلے گی اور داخلہ پالیسی بھی تبدیل ہو گی۔کچھ کہتے ہیں کہ عمران خان پر تاجروں کو اعتماد نہیں تاجر اپنا سیاسی قبلہ بھی بدلنا چاہتے ہیں

اسحاق ڈار نے بینک اکائونٹس اور لین دین پر جو پابندیاں اور ٹیکس لگائےتھے وہ تاجروں کو سخت نا پسند ہیںلہٰذا وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان ٹیکس کے حوالے سے نرمی کی پالیسی کا اعلان کرے ۔تاجروں کا خیال ہے کہ عمران خان تاجروں سےاور زیادہ ٹیکس لے گا اس لئے بطور برادری وہ اپنا سیاسی قبلہ بدلنے میں متامل ہیں، عمران خان کو جاننے والے کہتے ہیں

کہ عمران خان سیاسی مصلحت کی خاطر ایسا بیان دینے کے لئے فی الحال تیار نہیں ہے۔
بعض نکتہ بین یہ بھی اعتراض کرتے ہیں کہ عمران خان پر کیا قومی فیصلوں کے حوالے سے اعتماد نہیںکیا جا سکتا ؟ ان ’’سیانوں‘‘ کا خیال ہے کہ قومی فیصلے بڑی عاقبت اندیشی اور مصلحت آمیزی پر مبنی ہوتے ہیں عمران خان کو تو صرف سیاہ اور سفید رنگ نظر آتے ہیں

وہ سرمئی رنگ کو دیکھ نہیں پاتے حالانکہ زیادہ تر فیصلے سرمئی رنگ کے حوالے سے کرنے پڑتے ہیں ۔ یہ اعتراض بالکل بے جا ہے کیونکہ عمران خان کا بین الاقوامی امور اور سیاسی امور پر مشورے کا میدان بہت وسیع ہے تاریخ نویس ڈارکمپل، ششی تھرور،پاکستانی دانشور، ریٹائرڈ جنرل اور دنیا کے بہت سے نامور لوگ اس کےذاتی حلقہ احباب میں ہیں وہ دنیا کی تازہ ترین کتب پڑھتا ہے، اس کی رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے مگر اس کی ہر رائے کے پیچھے ضد یا اصرار نہیں بلکہ دلائل ہی ہوتے ہیں۔ بعض تشکیک پسند عمران خان کی ٹیم کے بھی شاکی ہیں کہ یہ سارے کے سارے انڈر 19ہیں نا تجربہ کار ہیں سوائے شاہ محمود قریشی کے کسی کو قومی سطح کا تجربہ نہیں ہے۔

اس شک کا شافی جواب یہ ہے کہ بھٹو کی ٹیم میں کونسا تجربہ کار تھا مگر اس ٹیم نے وہ کر دکھایا جو نہ اس وقت تک ہوا تھا اور نہ آج تک ہو سکا ہے۔
ذرا رکیے!آپ سوچیں گے کہ میں کیوں چاہتا ہوں کہ عمران کو مت روکا جائے۔میں اس لئے چاہتا ہوں کہ مجھے تمام تر لغزشوںکے باوجود جمہوری سیاستدانوں سے محبت ہے اور جس سے لوگ محبت کرتے ہوں جمہوریت پسند اسے نا پسند کیسے کر سکتا ہے؟میری رائے میں اگر عمران کو اکثریت ملتی ہے تو اسے حکومت بنانے کا پورا جمہوری حق ہے اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا بھی اسی طرح غیر جمہوری ہے

جیسے نواز شریف کو ہٹانے کے لئے سیاسی قوتوں کے علاوہ دیگر قوتوں کی دخل اندازی۔
تاریخ کے اس نازک موڑ پر جہاں عمران کے راستے میں موجود رکاوٹوں کو ختم کرنا ضروری ہے، وہاں عمران خان کا بھی فرض ہے کہ وہ واضح اعلان کرے کہ آئین اور جمہوریت کے مطابق کوئی بھی عبوری حکومت 3ماہ سے زیادہ نہیں چلنے دی جائے گی۔میری نظر میںعمران خان مارشل لاء کے نفاذ یا کسی بھی ٹیکنو کریٹ حکومت کے خلاف ہیں لیکن ن لیگ کا یہ اندیشہ بھی بے سبب نہیں کہ عبوری حکومت کو 3ماہ سے زیادہ دے کر سیاست کو اپنی مرضی سے چلانے کی کوشش کی جائے گی۔

عمران خان کو چاہئے آگے بڑھے حکومت، اپوزیشن اور فوجی قیادت کے درمیان الیکشن شیڈول، نگران کا بینہ اور دیگر سیاسی امور کے بارے میں ایک آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کروائے تاکہ پور ی قوم کو ملک کے آگے چلنے کا کوئی واضح راستہ نظر آئے۔ اگر اس طرح کے اجلاس میں دیر کی گئی تو ن لیگ جلد الیکشن پر رضا مند نہیں ہو گی پی ٹی آئی اور پی پی پی کو ان کی ٹرم مکمل کرنے اور سینٹ کے الیکشن پر اعتراض رہے گا یوں ہر آنے والا دن دھماکہ خیز ہو گا۔ عمران خان آگے بڑھیں۔ صرف آپ ہی یہ ڈائیلاگ کروا سکتے ہیں!

Source
​
 
Advertisement
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

روک سکتے ہو تو روک لو
:lol:
 
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

It's a huge conundrum for Establishment...

Let nature take it's course and be subservient to unruly Khan, or do back-door electoral manipulation and save a multi-billion dollar military business empire.
 
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

GHQ is as panic stricken as the rest of the status quo...

All the stooges of establishment in the media are wishing, hoping and praying for a prolonged technocratic setup.
 
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

صحافت کے قدآور جانور کی لگڑ بگڑ کو شیر بنوانے کی بونی سی پر بے تکی سی خواہش
 
Advertisement
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

now pti kay jazbaati social media workers will understand boots kee mherbaniaa.

IK should and must be allowed to become PM and no one should indulge in any political engineering thinking they are wiser than awam.
lekin boots walay bhi aadat se majboor hein.

bots dont want any leader, they only want Prime Ministers. If PM is a leader then boots waloo kay paseenay chootna shuroo hojatay hein and they start their conspiracies.
 
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

حقیقی تبدیلی کیلئے صرف اقتدار ہی نہیں اختیار بھی درکار ہے
ویسے سانڈ نے غلطی سے یک طرفہ کالم لکھ دیا ہے
 
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

ممیں ظلمتِ شب میں لے کے نکلوں گا اپنے درماندہ کارواں کو
شرر فشاں ہو گی آہ میری نفس مرا شعلہ بار ہوگا
سفینہءِ برگِ گل بنا لے گا قافلہ مورِ ناتواں کا
ہزار موجوں کی ہو کشاکش مگر یہ دریا کے پار ہو گا
 
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

Indirectly is column ka matlub ye hy k Imran Khan waqie change la sakta hy per Pak ki elite ka koi banda usy change laany nahi dega....
ab mera sawal ye hy k ager waqie esi baat hy to ye pichly 4saal se Geo per beth ker PTI ka dherna ho ya jalsa, usky peechy fauj hony k ishaary kion deta raha?
 
Advertisement
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

All prime minister are booted out by establishment then how IK will be different? When Fatma Ali Jinnah was labelled Raw agent then how IK will be treated different? NS was right in saying Kyun Nikala and now may other will follow the same slogan.

Third umpire will change his player once they get rid of old players.
 
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

Indirectly is column ka matlub ye hy k Imran Khan waqie change la sakta hy per Pak ki elite ka koi banda usy change laany nahi dega....
ab mera sawal ye hy k ager waqie esi baat hy to ye pichly 4saal se Geo per beth ker PTI ka dherna ho ya jalsa, usky peechy fauj hony k ishaary kion deta raha?

No one says that fouj Ik ke peche hai but IK himself said that thrid umpire is with him. Third umpire used him and he is no more than a used toilet paper.
 
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت لے کر آئے گی ان شاء اللہ . . . اس انقلاب کو کوئی بھی نہیں روک سکتا
 
Last edited:
Advertisement
Re: عمران کو مت روکو : سہیل وڑائچ

bhai mujy koi ek video esi aj k poory din men dhhond ker dikha do k jis men 2014 k dherny men IK bol raha ho k "Third Umpire Mery Peechy Hy".
jab k 2014 k dherny ko to chhoro, aaj bhi pmln aur Geo waaly yahi shor macha rahy hen k Panam tak men Fauj ka hath hy....bhai jaan Ikhtilaaf kerna subka haq hy per jhoot bolny se haqeeqat nahi badal jaati
No one says that fouj Ik ke peche hai but IK himself said that thrid umpire is with him. Third umpire used him and he is no more than a used toilet paper.
 
yeah..!!
No need to stop IK, he should take an opportunity to hold power after that dekhien hota hai kyaaaaa,,..
in 2018 Election we will see Bilawal Bhutto as a young Leader from PPP and IK leader for youth from PTI and PMLN ...???