Advertisement

عمران خان کا کارواں


mrmalikClm2.jpg

​

حسین سلیمان ایک لائر ہے۔ وہ قانون کے پلیٹ فارم پر مظلوم طبقات کی جنگ لڑتا ہے۔ قانون کے ایوانوں میں اس کا ایک بڑا نام ہے۔ حسین سلیمان نے قانون کی ڈگری پاکستان کالج آف لاءسے حاصل کی۔ پاکستان کالج آف لاءوطن عزیز کا ایک ایسا ادارہ ہے۔ ہمایوں احسان جیساقدآور قانون دان اور محب وطن فرد جس کا بانی ہے۔ 2000ءمیں لاءکے اس ادارہ میں ایک بڑا سیمینارہوا۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اس سیمینارمیں بطور چیف گیسٹ مد عو ہوئے۔ مقررین آئے، اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا اور چلتے بنے۔ عمران جب خطاب کے لیے کھڑے ہوئے تو اُن کے الفاظ کا ماخذیہ تھا کہ پاکستان کالج آف لاءایک بااعتماد اور معتبر ادارہ ہے اور بلا شبہ اس ادارے کے بانی پروفیسر ہمایوں احسان کسی تعریف اور تعارف کے محتاج نہیں۔ یہاں کے طالب علم نہ صرف مستقبل کے لائر ز ہیں بلکہ وطن عزیز کا مستقبل ہیں۔یہ طالب علم وطن عزیز کے ہر گوشے ،ہر کونے، ہر کریہ سے اس ادارہ کے ساتھ منسلک ہیں۔میں اس توقع کے ساتھ آپ سے مخاطب ہوں کہ آج وطن عزیز کی بقاءکے کچھ تقاضے ہیں جو وہ ہم سے قربانی کی شکل میں مانگ رہا ہے۔ تحریک انصاف وطن عزیزکی بقاءکا نام ہے اور آپ جیسے متحرک نوجوان اس تحریک کا ہر اول دستہ ہیں۔آپ یقینا تحریک انصاف کے پیغام کو وطن عزیز کے کونے کونے میں پھیلانے کے لیے میرے دست و بازو بنیں گے۔ عمران یہ توقع ،یہ خواہش،یہ اُمید لے کر عازم سفر ہوگئے مگر حسین سلیمان جیسے سینکڑوں طالب علموں کے دل پر اُن کے الفاظ کندہ ہوگئے۔ ازراہ تفنن بعد ازاں پرنسپل پاکستان کالج آف لاءپروفیسر ہمایوں احسان نے لاءکے زیر تعلیم طلبہ سے پوچھا مجھے آپ سے ایک سوال کا جواب مانگنا ہے کہ عمران اور پروفیسر ہمایوں احسان دونوں میں سے بہترین شخصیت کون؟ اگر دونوں میں کوئی ایک بہتر تو کیسے اور کیوں؟کئی ایک طلبہ نے پروفیسر ہمایوں احسان کو بہترین شخصیت قرار دیا اور جواز یہ پیدا کیا کہ وہ لیڈر شپ (قیادت)تیار کرتا ہے اور یہ قیادت اپنے اپنے حلقہ میں جا کر کسی نہ کسی سیاسی پارٹی کو مضبوط کرنے کا سبب بنتی ہے ۔ حسین سلیمان ابھی تک عمران کی سچائی کے سحر میں کھویا ہوا تھا اس سحر سے وہ آج تک نہیں نکل سکا۔
وہ پروفیسر ہمایوں کے سامنے کھڑا ہوا اور اپنے جذبات کو ان الفاظ کی شکل دی کہ عمران خان پروفیسر ہمایوں احسان سے قدآور شخصیت ہیں کیونکہ عمران خان گراس روٹ لیول پر لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔عمران انٹرنیشنل سناریو میںپاکستان کا امیج بہتر کرنے کے لیے متحرک ہے اور ایک ایسی تحریک کا روح رواں ہے جو انصاف عام احتساب سرعام اور اقتدار میں عوام کا عظیم مقصد لے کر رواں دواں ہے۔ وطن عزیر کی غریب پسماندہ اکثریت کاجذبہ ہمدردی عمران کے اندر موجزن ہے اور ملک میں معاشی ،اقتصادی، فکری،ذہنی انقلاب لانے کے پروگرام پر عمران عمل پیرا ہے جبکہ پروفیسر ہمایوں احسان ان احساسات اور جذبات سے عاری ہیں پاکستان کالج آف لاءکے ماحول سے باہر اس نے جھانکا ہی نہیں۔ نتیجتاًعمران بصورت موازانہ پروفیسر ہمایوں احسان سے قد آور اور پاکستانی قوم کا درد رکھنے والا سپوت ہے۔
حسین سلیمان پاکستان کالج آف لاءکے واحدطالب علم تھے جنہوں نے کالج کے بانی اور سینکڑوں لاءکے طلباءکے سامنے زمینی حقائق کو بیان کر کے ایک لائر ہونے کے ناتے عمران خان کا پہلا مقدمہ لڑا اُن کے بعد کوئی طالب علم ان مدلل حقائق کو سن کر کھڑا نہیں ہوا بلکہ لاءکے طلباءنے حسین سلیمان کی تائید میں ہاتھ اُٹھائے۔
عمران خان نے تحریک انصاف کی پہلی اینٹ رکھی تو اس نعرے کے ساتھ کہ انصاف عام احتساب سر عام اور اقتدار میں عوام ہوں گے۔ عمران کا کارواں شہروں سے نکل کر دیہاتوں میں داخل ہوا تو اس کارواں کے روح رواں احسن رشید، میانوالی کے سلیم گل تھے۔ تنظیم سازی کا عمل شروع ہوا تو ایسے افراد کا چناﺅ کیا گیا جن کے دامن پر کرپشن کاکوئی دھبا نہ تھا۔ احباب پوچھتے تو عمران کہتا : احتساب سرعام مقدم ہے۔ 97ءکے الیکشن کا مرحلہ آیا تو میاں برادران کی طرف سے کثیرنشستوں کی آفر ہوئی۔ عمران نے ٹھکرا دی کہ تمہارے ساتھ میرا اتحاد اس لیے نہیں ہوسکتا کہ تم خود قابل احتساب ہو
12اکتوبر 1999ءکے اقتدار کو ایک آمر نے انقلاب کانام دیا اور 7نکاتی ایجنڈے کے ساتھ جن میں قابل احتساب لوگوں کا احتساب بنیادی نکتہ تھا بھاری بوٹوں کی دھمک کے ساتھ میدان میں اترا ۔
عمران چونکہ سرعام احتساب کو مقدم لیے کھڑا تھا سو عسکری حکمران کے ساتھ آکھڑا ہوا۔ عمران کی ذہنی کیفیت صرف یہ تھی کہ عوام کو لوٹنے والے قابل احتساب لوگ قانون کی گرفت میں آجائیں گے اور آئندہ چناﺅ میں عوامی امنگوں کی آبیاری ہوسکے گی۔
9/11 کا واقعہ ہوا۔ عوامی جذبات کا قتل جب طالبان پر بمباری کی شکل میں ہوا اور صہیونیت کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر ایک آمر نے امریکہ کی صرف ایک کال پر اپنی غیرت و حمیت سب کچھ خاک میں ملادی تو عمران ضمیر کی آواز کو نہ دبا سکا۔ اس نے ایک آمر سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔ سترہویں ترمیم اور ایل ایف او پر جب ایم ایم اے نے عمران خان کو ایک آمر کی خاطر قائل کرنا چا ہا تو عمران بھڑک اٹھا اور کہا یہ جرم آ پ کریں میں تو پہلے گناہ کا کفارہ ادا نہیں کر پارہا حتیٰ کہ ایک آمر کی چھتری تلے ہونے والے انتخابات میں بھی عمران نے حصہ لینے سے انکار کردیا۔ آج جب عمران خان ایک کارواں لیکر وزیرستان نکلا تو مجھے عمران ایک محب وطن پاکستانی لگا۔ میں نے عمران کو آنے والے وقت میں عوام کا حقیقی مسیحاجانا۔میرے اندر سے آواز آئی عمران کو آج پھر پہلے کی طرح قریہ قریہ، گاﺅں گاﺅں نکلنے کی ضرورت ہے۔
حسین سلیمان جیسے لائرز،سید عبد العلیم شاہ جیسے نظریاتی رہنما ، مہریاسر وسیم سمراجیسے نوجوان عوام کے دلوں کے اندر عمران خان کے جذبات منتقل کرنے کے لیے دن رات مصروف ہیں۔ بس عمرانکے نکلنے کی دیر ہے کارواں کے ہر اول ہر شہر ،ہر گاﺅں ،ہرقریہ میں موجود ہیں۔


​

 
Advertisement
Wow,,, why the hell i get influenced by the activities, statements and stances of PTI although i have not yet the

decided to affiliate myself or my ideology towards any political party. Why a neutral person, who does not have

any political affiliation and whose mind is free of any political radicalism but love Pakistan get attracted towards PTI only.

Yaar PTI main Kuch to khaas hay jo or kissi party main kahaan.