نیب آفس پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانا یا تفتیش میں شامل ہونا اس وقت میرے لیے ممکن نہیں: عمران خان
برطانیہ سے 19 کروڑ پائونڈز کی غیرقانونی منتقل کرنے کے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو (نیب) اسلام آباد میں طلبی کے نوٹس پر اپنے وکلاء کے ذریعے نیب کو جواب جمع کروا دیا ہے۔ عمران خان نے نوٹس میں عائد کرپشن کے تمام الزامات کو من گھڑت، جھوٹے، غیرسنجیدہ اور حقیقت کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواستیں دینی ہیں اس لیے نیب اسلام آباد آفس میں پیش نہیں ہو سکتا۔
عمران خان کا نیب نوٹس کے تحریری جواب میں لکھا کہ نیب اسلام آباد کی طرف سے انکوائری کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کا مکمل جواب دے رہا ہوں۔ عمران کان نے لکھا کہ نیب حراست کے دوران انکوائری رپورٹ دی گئی تھی جو پولیس لائنز میں ہی رہ گئی تھی۔
نیب کو دیئے گئے تحریری جواب میں عمران خان نے پولیس لائنز میں رہ جانے والی شیونگ کٹ اور کپڑوں کا بھی ذکر کر دیا اور لکھا کہ میرا سامان واپس زمان پارک بھجوایا جائے۔
انہوں نے لکھا کہ کرپٹ پریکٹسز یا بدعنوانی کا کیو بھی کیس حقائق پر مبنی نہیں جبکہ اس کیس کی تفتیش وانکوائری کا مقصد ہی صرف سیاسی انتقام ہے۔ نیب آفس پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانا یا تفتیش میں شامل ہونا اس وقت میرے لیے ممکن نہیں ہے اور انکوائری رپورٹ ملنے تک نیب کے نوٹس کا جواب نہیں دے سکتا۔ اپنے وکیل گوہر علی خان ایڈووکیٹ کو بھیجوں گا جو نیب آفس سے انکوائری رپورٹ وصول کر لے گا۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ نیب کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ مجھے 2 اپریل کو طلبی کا نوٹس بھیجا گیا لیکن میری طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا لیکن حقیقت میں مجھے ایک بار ہی طلبی کا نوٹس موصول ہوا جس کا جواب دے دیا تھا۔ حکومت کی طرف سے خفیہ معاہدے کی دستاویز فراہم کرنے کے سوال پر عمران خان نے لکھا کہ دستاویزات تک میرے پاس رسائی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ نیب کی طرف سے گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں آج نیب ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔ نیب کے جاری کیے گئے نوٹس کی تفصیلات کے مطابق عمران خان کو تین صفحات پر نوٹس بھیجا گیا تھا اور صبح 10 بجے نیب راولپنڈی پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔ عمران خان سے 20 نکات پر مشتمل سوالات کی دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikhaishahss.jpg
Advertisement





