Advertisement

عمران خان نے طویل عرصے کیلئے نگران سیٹ اپ کی آفر مستردکردی

arif-alvi.jpg

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لمبے عرصے کے لیے نگراں سیٹ اپ کی پیشکش مسترد کردی ہے۔

نجی چینل اے آروائی کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو صدر عارف علوی اور مشترکہ دوستوں کے ذریعے پیغامات پہنچایا گیا، حالیہ رابطوں میں عمران خان کو 5 ماہ کے نگراں حکومت کا آپشن دیا گیا جسے عمران خان نے مسترد کردیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، نگراں حکومت کا کام صرف مقررہ مدت میں نئے انتخابات کرانا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیشکش کرنے والوں کے عمران خان سمیت نواز شریف سے بھی بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور حکومت اس آپشن پر راضی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے انکار نے سیاسی صورتحال پر پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کو طویل عرصے کا نگراں حکومت کا سیٹ اپ اس لیے موزوں لگتا ہے کہ وہ مہنگائی ،معاشی بدحالی سمیت اپنی اتحادی حکومت کی تمام ناکامیاں نگراں سیٹ اپ کے کھاتے میں ڈال کر اگلا الیکشن لڑسکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف طویل عرصے کے لیے نگراں حکومت کے خواہشمند ہیں۔