Advertisement

عمران خان معاملے پر حکومت کی کیوں کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟ مجیب شامی

"بات تو سوچنے کی یہ ہے کہ عمران خان کے بیٹوں نے کیوں مجبور ہو کر اسکائی نیوز پر انٹرویو دیا؟ جمائمہ نے یہاں تک کہہ دیا کہ سابق برطانوی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان اپنے رسک پر جائیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں یہاں سکیورٹی رسک ہیں۔ حکومت کی کانپیں کیوں ٹانگ رہی ہیں؟ عدالت کے فیصلے کیوں نہیں مان رہے؟ کونسی قیامت برپا ہوگئی ہے؟ عمران خان سے ملاقاتیں بحال کریں، بیوی کی اور فیملی کی ملاقات ہونے دیں۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے، عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال شفٹ کریں، ورنہ توہینِ عدالت کا کیس بھی 16 ستمبر کو لگنے جا رہا ہے"۔مجیب الرحمٰن شامی
Loading X post…
Open original post on X


"عمران خان کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کرکے برطانیہ منتقل ہو جائیں۔ عمران خان اتنے نادان نہیں ہیں کہ قیام کے وقت سجدے میں چلے جائیں۔ تین سال جیل نے عمران خان کے قد میں اتنا اضافہ کر دیا ہے کہ باقی سیاست دان عمران خان کے سامنے بونے دکھائی دیتے ہیں۔ عمران خان نے سب کو حیران کر دیا ہے" ۔ پارس جہانزیب
Loading X post…
Open original post on X

"عمران خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی، ان کی شہرت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جیل سیاست دانوں کو راس آتی ہے، لیکن ان کی پارٹی مفاد پرست لوگوں کے ہاتھ میں آگئی ہے"۔ عمار مسعود
Loading X post…
Open original post on X

"مجھے دنیا میں کوئی ایک ملک بتا دیں جہاں ہائبرڈ نظام میں ترقی ہوئی ہو۔ یہ مانتے ہیں ہم ہائبرڈ ہیں تو آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگاتے؟ دو خاندانوں کی بدبودار آمریت کو جمہوریت سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ اس جمہوریت پہ قربان نہ ہوجائے میرا دل"۔محمد علی درانی
Loading X post…
Open original post on X

​