- Joined
- Jan 24, 2013
- Posts
- 3,667
- Reaction score
- 9,004
- Points
- 113
کہا جاتا ہے کہ عمران خان خوداور دوسروں کو مشکل میں ڈالنے والے سیاست دان کے طور پر اُبھرے ہیں۔عام انتخابا ت کے اس ڈیڑھ برس کے عرصے میں بلاشبہ انہوں نے بے شمار نئے محاذوں پر کام کیا ہے ۔انہوں نے عام انتخابات کے انعقادکے ساتھ ہی مبینہ دھاندلی کا معاملہ اُٹھادیا تھا۔پھر جب انتخابات کو ایک برس بیتا تو گیارہ مئی دوہزار چودہ کو اسلام آباد میں ایک بڑے جلسے کاانعقاد کیاگیا ،بعدازاں مختلف شہرو ں میں کامیاب جلسے کیے گئے ۔آخرِ کار اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ کردیا گیا۔
اسلام آباد دھرنے کا فیصلہ یقیناََ غیرمعمولی تھا۔دھرنے ہی کے دوران شہرشہر جلسوں کی ابتدا بھی کردی گئی۔حکومت اُلجھن اور بوکھلاہٹ کاشکار رہی۔حکومتی بوکھلاہٹ مسلم لیگ نواز کے تمام سربراہوں کے چہروں پر اس وقت تک مترشح ہے۔دوسرا رُخ یہ ہے کہ کوئی ایساادارہ نہیں جس پراعتماد کا اظہار پی ٹی آئی کے سربراہ کی جانب سے کیا گیا ہو۔یہ ایک اور طرح کامحاذ ہے۔محکمہ پولیس کے اہلکاروں کو تو اُنہوں نے کئی بار کنٹینر پرکھڑے ہو کر للکارا ہے۔حتیٰ کہ جلسہ عام میں تصدق حسین جیلانی پر عدمِ اعتماد کا اظہار کر دیا۔یہ رویہ مشکل پسندی کارویہ ہے۔
ملکی سیاست میں یہ رویہ صرف عمران خان سے منسوب ہے۔شہر شہر جلسے اور اسلام آباد میں دھرنا اور آج کا جلسہ بذاتِ خود بڑے مشکل فیصلے ہیں ۔اور تو اور لاڑکانہ جیسے شہر میں بھی کامیاب جلسہ کر ڈالا۔پی پی پی کے علاقے میں جلسہ کرنے کی جرات تو کبھی مسلم لیگ نواز کو بھی نہیں ہوئی تھی۔عمران خان مشکل فیصلے کیوںکرتے ہیں؟ایسے فیصلے جو دوسروں کوبھی مشکل میں ڈال دیں ۔ بعض تجزیہ نگار خیال ظاہر کرتے ہیں چونکہ اُن پر وزیرِ اعظم بننے کاجنون سوار ہے اس لیے ایک پل چین نہیں پڑتا۔تجزیہ نگاروں کاخیال اپنی جگہ مگر واقعہ یہ ہے کہ عمران خان قطعی مشکل پسند سیاست دان نہیں ہیں، البتہ وہ روایتی طرز کے سیاست دان نہیں ہیں ۔اگر وہ اپنی باری کا انتظار کریں تو اُن کی مشکل پسندی ،مشکل پسندی نہیں رہے گی۔مگر وہ ایسا کیوں کریں ؟
Source

Last edited by a moderator: