Advertisement

عمران خان سے ایک فرضی ملاقات حصہ دوم

نسوار کی یوں دن دھاڑے چھین جانے کے بعد میں نےکسی کی باتوں میں نا آنے کا مصمم فیصلہ کرلیا تھا۔ دروازہ قریشی صاحب نے کھولا شاید اٌسکا خیال تھا کہ کوئی ڈیل آئی ہے فوج کی طرف سے (اشارہ؛امپائر کی انگلی وغیرہ وغیرہ) لیکن میری شکل دیکھ کر اسکی مسکراہٹ غائب ہوگئی.
پارٹی کے سب چوٹی کے لیڈر انواع واقسام کے ٹھنڈے گرم مشروبات اور ڈرائی فروٹ سے لطف اندوز ہو رہے تھے. میں نے سب کو سلام کیا لیکن کسی نے میرے طرف دیکھنا گوارا نہیں کیا. لان میں ایک طرف علی امین گنڈاپوری لیٹے ہوئے تھے لگتا تھا پولیس نے خوب پیچھا کیا لیکن گنڈاپوری صاحب "شہد انرجی ڈرنک" کیوجہ سے اٌن کے ہاتھوں نہ آسکے اور اب لان میں لیٹ کر باڈی کی انرجی کو ریسٹور کر رہے تھے.
عمران خان لان کے اردگرد چکر کاٹ رہے تھے اور پندرہ بیس چکر کاٹنے کے بعد اٌس نے پٌش آپس اور سٹار جمپینگ کی اور پھر شرٹ اتار کر باڈی بلڈینگ کے پوز نکالیں اور داد وصول کرنے کے بعد پاس ایک کمرے کے اندر چلے گئے.* میں ویٹینگ روم کی طرف بڑھا لان سے گزرتے ہوئے گنڈاپوری پر ایک طائرانہ نگاہ ڈالی موصوف کے چہرے پر ایک معصوم مسکراہٹ پھیلی ہوئی تھی یقیناً اس وقت وہ پریوں کے غول میں جھولا جھول رہے تھے. وہ اور بات ہے کہ عمران خان کا ذاتی کتا کئی بار اٌس کو سونگھ* کر چاٹ چکا تھا.
ویٹنگ روم میں اسد عمر اور قریشی صاحب دھرنے کی پلاننگ کر رہے تھے مجھے دیکھ کر انہوں نے موضوع بدل دی. میں نے قریشی صاحب سے دھرنے میں ملتان کے ورکروں کے بارے میں پوچھا لیکن عین اٌسی لمحے اسکا موبائیل بجنا شروع ہوا. قریشی صاحب نے معذرت کرتے ہوئے فون پر بات چیت شروع کی اور پھر صوفے سے اٌٹھ کر کمرے کی ایک کونے میں دھیمے لیکن برق رفتاری سے کچھ کہا اور پھر پونکیں مارے لگے۔ اسد عمر نے راذدارانہ لحجے میں کہا" دھرنا ناکام بھی ہوا ہماری سیاست ختم بھی ہوئی تب بھی پیری مریدی میں یہ حضرت کروڑوں کمائے گا" میں نے مٌڑ کر دیکھا قریشی صاحب موبائیل کانوں سے لگائے ہمیں کن انکھوں سے دیکھ رہے تھے شاید مرید پر پھونکوں کے نتیجے کا انتظار کر رہا تھا.
تھوڑے دیر بعد عمران خان شلوار قمیص میں ملبوس ویٹینگ روم میں آئے اور کہنے لگے "کوئی شرٹ استری نہیں تھی کیونکہ بنی گالہ کا واحد ملازم ڈرامہ سیریل سنگ مرمر دیکھنے میں مصروف تھے. اسد عمر نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا " چھوڑو یار کتنی بار کہا ہے شادی کرلو لیکن آپ کسی کی مانتے کب ہو". شادی کا سٌن کر عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی اور شرمندہ لہجے میں بولے کہ "بہنیں بھی روز یہی بات کرتی ہے لیکن کیا کرو میں جیسے ہی شادی کی بات کرو یار لوگ اسکینڈل بنانا شروع کر دیتے ہیں".
اسی اثنا میں عمران خان کا کتا بھاگتے ہوئے آیا اور سیدھا عمران خان کی گود میں بیٹھ گیا. عمران نے اسکی سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا "بول مشی کیا حال ہے" مشی کیا بولتا لیکن اس نے اپنا سر عمران کے کندھے پر رکھ دیا. عمران نے اس کو تھپکیاں دیتا رہا اور کہنے لگا" گورے سچ بولتے ہیں اکثر دوستوں اور رشتہ داروں سے کتا کئی گناہ وفادار اور دٌکھ درد کا ساتھی ہوتا ہے". اسدعمر نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ "یہ کتا مشرف نے عمران خان کو گفٹ کیا تھا اٌس وقت یہ صرف چند ہفتوں کا تھا. مشرف کو اس کتے کی ماں امریکیوں نے اٌس کے بے لوث خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں "کچھ" پیسوں کے ساتھ تحفتاً دیا تھا. عمرلن خان ہر روز دانت برش کرنے کے بعد اس کے دانت خود برش کرتا ہے* اسے خود شیمپو سے نہلاتا ہے عمران صرف انسانوں سے نہیں جانورں سے بھی محبت کرتا ہے".

قریشی صاحب پھونکیں ختم کرکے اپنی سانس بحال کرنےکیلئے صوفے پر بیٹھ گئے تھے.* باقی سب لیڈر چاروں طرف بیٹھ گئے جس کو صوفہ نہیں ملا وہ نہایت قیمتی قالین پر دیواروں کے سہارے بیٹھ گئے ان کو دیکھ کر لگتا نہیں تھا کہ یہ دھرنے کی سختیاں جھیل لینگے. عمران خان فرمانے لگے" شریفوں میں کوئی شرافت نہیں. ان کے گھر میں موٹو گینگ اور گھر سے باہر چھوٹو گینگ ہے. ان کی کوئی سیاسی سوچ نہیں. یہ صرف ملک لوٹنے آتے ہے اور چلے جاتے ہیں. ان کے اردگرد سیاسی لوٹے جمع ہے جو کسی بھی جنرل کی گود میں بیٹھنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں.
عمران خان پانی پینے لگے تو میں نے چاروں طرف دیکھا وہاں کوئی لوٹا نہیں تھا سب اہرام بدل کر قوم کی خدما کیلئے بنی گالہ پہنچے تھے.
عمران خان کہنے لگے " ہم اس ملک کو بدل دینگے پھر یہاں لوگ نوکری کرنے آئینگے. میں کسی چور کو برداشت نہیں کرونگا میرے ہاتھ صاف ہے اس لئے میں کسی گندے انڈے کو جیب میں لیکر نہیں پھیرونگا. دیکھو اس بار شریفوں کا صفایہ ہوگا اب کوئی اس تبدیلی کو نہیں روک سکےگا. ساتھیوں میرا یہ پیغام جوانوں کو پہنچا دو کہ اس بار تخت ہوگا یا تختہ".
*کمرا تالیوں سے گونجنے لگا میں نے سب کے ہاتھ دیکھ لئے واقعی صرف عمران خان کے ہاتھ صاف تھے.
باقی ائیندہ
*
*
​
 
Last edited by a moderator: