Advertisement

عمران خان خوف سے نجات پائیں

نصرت جاوید منگل 6 اگست 2013
(1) تبصرہصفحہ شیئر کریںصفحہ پرنٹ کریںدوستوں کو بھیجئے

159063-NusratJawedNEW-1375805920-839-640x480.JPG

[email protected]​

عمران خان اور ان کے متوالے ابھی تک یہ بات پوری طرح سمجھنے کو تیار نہیں ہو رہے کہ ان کی جماعت نے مئی 2013 کے انتخابات میں کئی شاندار چیزیں حاصل کی ہیں۔ تحریک انصاف کو یقیناً وہ کامیابی نصیب نہ ہوئی جسے وہ اپنا مقدر سمجھ بیٹھی تھی اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم نہ بن پائے۔

مگر کسی اور جماعت کا نام بھی تو بتا دیجیے جس کے امیدوار بیک وقت پشاور اور کراچی کے حلقوں سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی تک پہنچے۔ پاکستان کے پہلے بڑے شہر سے آخری میگا سٹی تک اپنے سیاسی پیغام کی اتنی پذیرائی کسی اور جماعت کو نہیں ملی۔
اس پذیرائی کا اصل سبب ہماری سیاست میں ایک نئے Narrative کی پیدائش تھا جس نے ہمارے تیزی سے پھیلتے ہوئے شہروں میں طاقتور اور توانا ہوتے نچلے متوسط طبقات کو یہ اُمید دلائی ہے کہ ایک سیاسی جماعت کو نسلی، لسانی اور روایتی دھڑے بندیوں سے بالاتر ہو کر بھی ووٹ دیا جا سکتا ہے۔ اس توقع کے ساتھ کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد ایک ایسے نظام ِحکومت کو متعارف کرائے گی جہاں اس ملک کے شہری اپنی قسمتوں کے فیصلے خود کریں گے۔ حکومتی سرپرستی میں اپنے کاروبار بڑھانے اور پھیلانے کے بجائے صرف اور صرف اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرنے کی کوششیں کریں گے۔اپنی صحت یابی کے بعد عمران خان کو اپنے Narrative کی اس پذیرائی کا بھرپور ادراک کرنے کے بعد نئی منزلوں کی سمت بڑھنے کی تیاریاں شروع کردینا چاہیے تھیں۔

ان کی سوئی مگر انتخابات میں ’’دھاندلی‘‘ کے موضوع پر اٹک کر رہ گئی ہے۔ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ’’دھاندلی‘‘ پر توجہ مرکوز رکھنے کا اصل مقصد یہ ہے کہ چند حلقوں کے انتخابی نتائج کی بھرپور چھان پھٹک کے ذریعے یہ پتہ چلایا جا سکے کہ کسی امیدوار کو ووٹوں کی برتری حاصل کرنے کے باوجود ’’ناکام‘‘ کس طریقہ واردات کے ذریعے ٹھہرایا جاتا ہے۔ ان طریقوں کا توڑ نکل آئے تو لوگ آیندہ ہونے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ورنہ یہ سوچ کر گھر بیٹھے رہیں گے کہ ان کا ووٹ ڈالنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

نتائج تو وہی آئیں گے جو پہلے سے طے کر دیے گئے ہیں۔
ذرا ٹھنڈے دماغ سے سوچیے تو عمران خان کا چند مخصوص حلقوں کے انتخابی نتائج کا تفصیلی تجزیہ کرنے والا یہ مطالبہ کوئی اتنا بے جا نظر نہیں آتا۔ مگر جب انھوں نے اس کا ذکر قومی اسمبلی کا حلف اُٹھانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کیا تو چوہدری نثار علی خان نے فوراََ اس پر آمنّا و صدقنا کہا۔ اس دن کے بعد سے تحریک انصاف والوں کو قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وزیر داخلہ کو اپنے کیے وعدے کو یاد دلاتے رہنا چاہیے تھا۔ مجھے یقین ہے کہ نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ مولانا فضل الرحمٰن کے حامی ارکان بھی ان کی آواز میں آواز ملانے پر مجبور ہو جاتے۔ پوری تیاری کے ساتھ قومی اسمبلی میں اپنے مطالبے پر اصرار حکومت کو بالآخر مجبور کر دیتا کہ وہ چند ماہ بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے صاف اور شفاف نظر آنے کو یقینی بنانے کے انتظامات کرتی۔مگر ایک مناسب فورم پر اپنی آواز منظم انداز میں اُٹھانے کے بجائے عمران خان کے سپریم کورٹ کو سوموٹو اقدام کے ذریعے ان کی ذاتی اور جماعتی تسلی کرانے کے اقدامات کے مطالبے پر زور دینا شروع کر دیا۔ شاید اس ضمن میں ان کی آواز زیادہ موثر ثابت ہوتی اگر وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیتے۔

انھوں نے وہ بھی نہیں کیا۔ اب سپریم کورٹ کے پاس اور کوئی راستہ نہیں رہا کہ انھیں بار بار یاد دلاتی رہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف شنوائی کا ایک مخصوص طریقہ کار ہے۔ اس ملک کی عدالتِ عظمیٰ صرف عمران خان کی تسلی کی خاطر اس طریقہ کار کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔ وہ نظر انداز کر دے توعمران خان پاکستانی سیاستدانوں کے ہجوم میں ایک ’’انوکھے لاڈلے‘‘ کے طور پر دِکھنا شروع ہو جائیں گے۔
تحریک انصاف کا سب سے بڑا مسئلہ مگر یہ ہے کہ اس کے پرستاروں کی اکثریت خود کو انقلابی تصور کر بیٹھی ہے جو تاج اُچھالنے اور تخت اُلٹانے کو تیار بیٹھے ہیں۔

تاج اور تخت کے ساتھ ’’متھا لگانے والے‘‘ انقلابی انتخابات میں حصہ نہیں لیا کرتے۔ ’’تحریر اسکوائر‘‘ سجایا کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کو مئی 2013 کے انتخابات میں بھرپور دھاندلی کا اتنا ہی یقین تھا تو اس کے منتخب شدہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے عہدوں کا حلف نہیں اُٹھانا چاہیے تھا۔ پرویز خٹک کو بھی دو مختلف جماعتوں اور ایک مقامی تحریک کے ساتھ الحاق کرنے کے بعد خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے مشکل کام میں مصروف ہونے کی کوئی ضرورت نہ تھی

۔ 1977میں پاکستان قومی اتحاد نے یہی کیا تھا۔ یقیناً اس کا فائدہ کسی سیاسی جماعت نے نہیں جنرل ضیاء نے اُٹھایا اور پورے گیارہ سال تک پاکستان کو بڑی سفاکی سے مفلوج کیے رکھا۔
تحریک انصاف کے ’’انقلابیوں‘‘ میں واقعی کچھ جان ہوتی تو اب کی بار شاید ان کی تحریک کے نتیجے میں کوئی اور جنرل ضیاء نہیں تازہ انتخابات آتے۔ مگر تازہ انتخابات ٹویٹر اور فیس بک پر گالیوں سے بھرے انقلابی پیغامات ٹائپ کرنے سے نہیں ملتے۔

انھیں حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر آنا پڑتا ہے۔ پھر لاٹھی چارج ہوتے ہیں، آنسو گیس چلتی ہے، بالآخر گولی بھی چلانا پڑ جاتی ہے اور وسیع پیمانے پر گرفتاریاں بھی۔ ان سب چیزوں کو بھگتنے کے لیے ذرا ’’وکھری قسم‘‘ کے لوگ درکار ہوتے ہیں۔ کسی زمانے میں پیپلز پارٹی کے پاس ایسے جیالے ہوا کرتے تھے۔ 1988 کے بعد سے وہ بھی ناپید ہونا شروع ہو گئے۔ اب تو ہر سیاسی جماعت میں کارکن نہیں دیہاڑی دار ہوا کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے لوگ ابھی تک اپنے تئیں ’’خوش حال‘‘ ہیں۔ مگر ٹھیکے اور نوکریاں بتدریج خیبر پختونخوا میں بٹنا شروع ہو گئے ہیں۔
افسروں کی ترقی اور تبادلوں کا کاروبار بھی آہستہ آہستہ لوٹ رہا ہے۔ عمران خان کو اپنی ساری توجہ ماضی کی طرف دھکیلنے والے اس رحجان کا قلع قمع کرنے پر لگانی چاہیے۔ ان کی باقی توانائیوں کا زیادہ حصہ کراچی کا حق ہے جہاں کے باسیوں کی بے پناہ اکثریت 1980 کی دہائی سے اپنے سروں پر مسلط دائروں میں سفر کرنے والی سیاست سے تنگ آ چکی ہے۔

سپریم کورٹ سے اپنا مسئلہ حل کرتے ہوئے عمران خان کو ’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ والے خوف سے نجات پانا ہو گی۔ سیاست دان کا آخری ہدف اقتدار ہوتا ہے اور اس کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے خود کو اِدھر اُدھر بھٹکانے والے ہیولوں سے بچ کر رہنا چاہی
ے۔
​
 
Last edited:
Advertisement
CJ ne yeh Keh kar ke kia Bhutto yaad hai aap ko , aik neyi behes ka aaghaz kar diya hai
 
I have'nt heard it myself if CJ has said this. If its true then its a bid threat given by CJ to Ik. Look what we did to Bhutto

That's what I am saying , it looks like that, but if we compare IK with Bhutto, I can't see any similarities at the time being. Things might go that way, they could had gone that way, but right now it doesn't seem to be going that way.

Perhaps SC etc are anticipating a "idhar tum idher hum" from some one, but it seems like a wild anticipation right now.
 
Last edited:
بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا ، اگر چیف جسٹس نے ایسی بات کہی ہے پھر تو قانون کی زبان میں یہ قتل کی دھمکی یا پھر ارادہ قتل نہیں تو اور کیا ہے ؟؟
 
Advertisement
What is the relations b/w IK and Bhutto in this current scenario???

Yeh to aap ko Cheap justice se poochna chahiye jis ne supreme court ko nauzubillah Allah ka darbar samajh liya hai , jo Imran Khan ko bhutto ki yaad dilata hai us Cheap justice se poochiye

Cheap justice ko yeh yaad nahi raha ke Maulvi Mushtaq ke Janazay ka kia Haal hua tha , Cheap Justice ko Woh Honey Bees aur Zambooriyan to yaad hi hongi na jo Maulvi Mustaq k Janazay par Hamla aawar hui thi

Is Be ghairat Kaanay Dajjal ki Gardan main bohut Sarya ghussa hua hai , Jo nikalna Pare ga
 
عمران خان نصرت جاوید جیسے شیطان پر صبح سویرے لا حول واللہ قوۃ الاباللہ پڑ کر خوف سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔۔۔۔ سکالر سب دیکھتا ہے
 
Yeh to aap ko Cheap justice se poochna chahiye jis ne supreme court ko nauzubillah Allah ka darbar samajh liya hai , jo Imran Khan ko bhutto ki yaad dilata hai us Cheap justice se poochiye

Cheap justice ko yeh yaad nahi raha ke Maulvi Mushtaq ke Janazay ka kia Haal hua tha , Cheap Justice ko Woh Honey Bees aur Zambooriyan to yaad hi hongi na jo Maulvi Mustaq k Janazay par Hamla aawar hui thi

Is Be ghairat Kaanay Dajjal ki Gardan main bohut Sarya ghussa hua hai , Jo nikalna Pare ga

Jo shae humari samajh se bahar hoti hae wo ghiar marai ban jati hae or agar hum kissi bandae sae itefaq nahi karte to wo kana Dajjal ban jata hae.

Bahar haal we are wrong even when we are right, Righteous people should know better before showing their stupid sarya lagi hoi righteousness, that things would ​get personal, people will spit on your righteous sarya supported face, who said that being righteous would be fun, DHA Zinda Baad!!!
 
yeh kaana dajjal ban chuka hai air is main koi shak nahi , yeh chahta hai is ki EGO ko satisfaction mile
 
yeh kaana dajjal ban chuka hai air is main koi shak nahi , yeh chahta hai is ki EGO ko satisfaction mile

Sohrab bhai from you I expected a better reply, egos to bohat sae logon ki bohat hain yahan, jo log insaf kae davedar hain, wo bajae kae DHA kae khilaf SC kae sath khade ho, or un cases ka kissi muntaqi injam ka mutaliba karain, wo log decoying agents bane how hain.
 
bhai ji aap jante hain ke main PTI par bhi tanqeed karta raha hoon aur har baat par waah waah karne wala insan nahi hoon lekin jo SC ki taraf se hua woh ziadati hai aur phir ooper se yeh bhi kaha gaya ke KIA BHUTTO YAAD HAI AAP KO
 
Ye bhutto wali baat mujhe bhi ajeeb lagi hae, I ll try to find the text on that conversation.