Advertisement

عمران خان تیرا شکریہ کہ تو نے قاتل مقتول کی دوستی کروا دی، ارشاد بھٹی

irshad1h11b1.jpg

نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان تیرا شکریہ کہ تو نے قاتل مقتول کی دوستی کروا دی آمریت جمہوریت کی دوستی کروا دی اصلی شہید،نقلی شہید کی دوستی کروا دی

پیپلزپارٹی، ن لیگ پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضیاء الحق کےاصل بیٹےاور مودی کے یار کی دوستی کروا دی سیکیورٹی رسک اور گریٹر پنجاب بنانے والےجاتی امرا کے مجیب الرحمان کی دوستی کروا دی۔۔
Loading X post…
Open original post on X

ارشاد بھٹی کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے عوام کا پیسہ لوٹ کر اربوں کی جائیداد بنانے والوں اور عوام کے خلاف اقدامات کرنے والوں کو عوام کے سامنے عیاں کر دیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ جو ماضی میں ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلا کر عوام کو بیوقوف بناتے رہے وہ تمام عناصر اب دن بدن عمران خان کی وجہ سے سامنے آرہے ہیں ۔ جب تک عمران خان موجود ہے یہ ہر چوتھے دن ایکسپوز ہوتے رہیں گے

ان کا کہنا تھا کہ یہ مفادات کی دوستی ہے، یہ لین دین کی دوستی ہے۔ یہ چیچوں چیچ گنڈیریاں، دو تیریاں دو میریاں کی دوستی ہے۔یہ مشترکہ دشمن کے خلاف اتحادی دوستی ہے۔ یہ ملکر موجیں کرنیوالے کی دوستی ہے۔

ارشادبھٹی نے کہا کہ یہ جمہوریت کے اتنے بڑے چمپئین ہیں کہ انہوں نے لوٹوں کویقین دلایا کہ ہم آپکے مستقبل کی گاڑنٹی لیتے ہیں۔ یہ ووٹ کو عزت دینے والے کہتے ہیں کہ عمران خان کے پیٹ میں چھرا گھونپو۔

واضح رہے کہ ماضی میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے بدترین مخالف تھے، شہباز شریف ماضی میں علی زرداری کو لاڑکانہ اور کراچی کی سڑکوں پر گھسیٹنے کے بیانات دیتے رہے جبکہ آصف زرداری نوازشریف پر شیخ مجیب الرحمان بننے اور گریٹر پنجاب بنانے کے الزامات عائد کرتے تھے۔

ماضی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے پر تنقید کے تیر برساتے رہے ہیں 2018 کے الیکشن میں مریم نواز نے عمران زرداری بھائی بھائی کا نعرہ لگائے اور کہا کہ آپ جو ووٹ پی ٹی آئی کو ڈالیں گے وہ زرداری کوجائے گا اور جو ووٹ تیر کو دیے گا اس کا ووٹ تحریک انصاف کو جائے گا کیونکہ یہ دونوں جماعتیں ایک ہیں اور ملی ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے تواتر سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے رہے کہ یہ سب چور ہیں اور جب ان پر ہاتھ ڈالا جائے گا تو یہ ایک ہو جائیں گے۔