عمران خان ایک اور عظیم موقع ابویحییٰ ماہنامہ انذارستمبر 2015 جیوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آگیا۔یوں 2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات سے پیدا ہونے والے تنازع کا خاتمہ ہوگیا۔خود عمران خان صاحب نے بھی جیوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرلیا۔یہ بلاشبہ عمران خان صاحب کی ایک اچھی روایت ہے جس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ اس وقت بہت سے تجزیہ نگار عمران خان کوز بردست تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔اس بات پر کہ انھوں نے دو برسوں تک اور خاص کر دھرنوں کے دوران میں پوری قوم کو منتشر کیے رکھا۔اس بات پر کہ انھوں نے اپنے سیاسی مخالفین ہی نہیں بلکہ بعض اہم عدالتی اور صحافتی شخصیات پر سنگین ترین الزامات لگائے اور ان کو ثابت نہیں کرسکے۔اس بات پر کہ اس غیر ضروری تنازع کی وجہ سے ملک کو معاشی ،سماجی اور سیاسی پہلوؤں سے بہت نقصان پہنچا۔جبکہ عمران خان کے حامی ان کے طرز عمل کی مختلف توجیہات بیان کررہے ہیں۔ تاہم اس سے قطع نظر ،ہر وہ باشعور شخص جو لیڈروں کی پیروی میں اندھا نہیں ہوجاتا، اسے ان نقصانات کا ادراک ہے جو اس تنازع کی وجہ سے ہمارے ملک کو پہنچے۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ عمران خان جو ملک میں تبدیلی کی ایک امید بن کر ابھرے تھے، اس غیر ضروری تنازع نے ان کی مقبولیت کو بہت دھچکہ پہنچایا ہے۔ بلاشبہ یہ بات پورے اعتماد سے کہی جاسکتی ہے کہ عمران خان کی جتنی کچھ مقبولیت باقی ہے، اس کا سہرا ان کی اپنی خوبیوں کے بجائے ان کے مخالف سیاستدانوں کی نااہلی اور کرپشن کے سرجاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سن 2013میں عمران خان کو ایک زبردست موقع دیا تھا۔ ان کے پاس یہ مکمل موقع تھا کہ وہ کے پی کے کو ایک ماڈل صوبہ بنائیں۔ ترقی ، شفافیت اور عوامی فلاح و بہبودکا ایک ایسا نمونہ قائم کریں کہ دوسرے سیاستدانوں کے پاس مقابلے کا اس کے سوا کوئی راستہ نہ بچے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم کی پیروی کریں یا ہمیشہ کے لیے مٹ جائیں۔ دھرنوں کے دوران میں ان کے پاس یہ بھرپور موقع تھا کہ وہ وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے بجائے اگلے الیکشن میں دھاندلی سے پاک انتخابات اور سیاستدانوں کی کرپشن کے احتساب کے شفاف نظام کو یقینی بنائیں۔ حکومت جتنے دباؤ میں تھی یقیناًیہ چیزیں مان لیتی۔ بدقسمتی سے اس کے بجائے ان کا زور اس بات پر رہا کہ سن 2013کے الیکشن میں دھاندلی ثابت کرکے وہ خود وزیر اعظم بن جائیں۔ ان سارے حقائق کے باوجود عدالتی کمیشن کے فیصلہ کے بعد عمران خان کے پاس ایک اور عظیم موقع باقی ہے۔ وہ یہ کہ 2018کے انتخابات سے قبل وہ ہنگامی بنیادوں پر کے پی کے کی ترقی کو جہاں ان کو اقتدار حاصل ہے ، اپنا سب سے بڑا ہدف بنالیں۔وہاں ایک بہترین انتظامی ڈھانچہ قائم ہو اور ہر قسم کی کرپشن ختم کرکے عوامی بہبود کے منصوبوں پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کو ملنے والے وافر فنڈز اور کے پی کے میں دہشت گردی کے خاتمے کے بعد یہ کوئی زیادہ مشکل کام نہیں۔ خاص طور پر عمران خان کے لیے جن کی شہرت ہی یہی ہے کہ وہ مشکل ترین ہدف اپنی محنت سے حاصل کرلیتے ہیں۔ اس قوم کی اور خود اپنی دوسری خدمت وہ یہ کرسکتے ہیں کہ 2018سے قبل دھاندلی سے پاک انتخابات کے نظام کو یقینی بنائیں۔ پوری قوم نے حال ہی میں دیکھا ہے کہ موبائل سموں کی تصدیق کے لیے کس طرح صارفین کے انگوٹھے کو اسکین کرنے کا سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ یہی کام شفاف انتخابات کے لیے کیا جاسکتاہے۔ چاہے اس کے لیے ملک میں انتخابات ایک دن کے بجائے چھ یا سات مرحلوں میں کرانے پڑیں۔ عمران خان یہ دو کام کردیں۔ تاریخ میں ان کا ذکر پاکستان کے عظیم ترین لیڈروں کی صف میں ہوجائے گا۔ ورنہ تاریخ کے کوڑے دان میں بہت لوگ پڑے ہیں۔
Abu yahya Inzaar.org
دلچسپ بات یہ ہے کہ سیاست عمران خان کی دوسری اننگ ہے اور بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پہلی اننگ میں بھی ٹاپ پر رہے ہوں اور دوسری میں بھی۔۔ فی الحال دوسری اننگ میں عمران خان ٹاپ پر تو نہیں البتہ دوسری پوزیشن تک ضرور پہنچ چکا ہے۔۔۔ اب وہ بانوے کے ورلڈ کپ والی تاریخ سیاست میں بھی دہرا پائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔۔ ۔۔۔۔۔ اور جو لوگ عمران خان کو موجودہ نظام میں آرڈر پر فرشتے بنوا کر ان کو پارٹی میں شامل کرنے کے مشورے دیتے پائے جاتے ہیں یہ وہی ہیں جو اپنے دوست کو سوئمنگ پول پر یہ کہتے پائے جاتے ہیں ۔۔۔ " بات تو تب ہے کہ تم پانی میں بھی جاؤ، تیرنا بھی سیکھو اور گیلے بھی مت ہو " ۔۔۔۔ اسی طرح خورشید ندیم صاحب جیسے ناقدین کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ " اگر کینسر پھیل چکا ہو تو اس کا علاج نہیں کرنا چاہیے کہ کہیں کینسر کا نظام درہم برہم نا ہو جائے"۔۔۔
Malik sahib as you know very well,in order to face big challenges in life especially when you are doing it for your nation and not for your self,you have to to take big risks.IK is one of those who takes big risks.Only one in millions can do it.All your top Dhakoos put together can not do it.Since they are not interested in nations welfare except their pocket.
Panama sach ha lekin there is no corruption there. Sharifs are doing business with their own money, their Panama registered companies are legal and legitimate, no law can take a dime from them. If there was anything illegal, the properties are in England, they would get them right away. Pakistan does not even have jurisdiction on those businesses. Stop chasing ghosts. If you really want to go after Sharifs, find something about their properties in Pakistan.

'No corruption' then what is 'stopping' them to disclose that how much money transferred in and transferred out of these panama companies accountand the source.
Are you paid for devils advocacy or you doing it for free.
'No corruption' then what is 'stopping' them to disclose that how much money transferred in and transferred out of these panama companies accountand the source.
Are you paid for devils advocacy or you doing it for free.
دلچسپ بات یہ ہے کہ سیاست عمران خان کی دوسری اننگ ہے اور بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو پہلی اننگ میں بھی ٹاپ پر رہے ہوں اور دوسری میں بھی۔۔ فی الحال دوسری اننگ میں عمران خان ٹاپ پر تو نہیں البتہ دوسری پوزیشن تک ضرور پہنچ چکا ہے۔۔۔ اب وہ بانوے کے ورلڈ کپ والی تاریخ سیاست میں بھی دہرا پائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔۔ ۔۔۔۔۔ اور جو لوگ عمران خان کو موجودہ نظام میں آرڈر پر فرشتے بنوا کر ان کو پارٹی میں شامل کرنے کے مشورے دیتے پائے جاتے ہیں یہ وہی ہیں جو اپنے دوست کو سوئمنگ پول پر یہ کہتے پائے جاتے ہیں ۔۔۔ " بات تو تب ہے کہ تم پانی میں بھی جاؤ، تیرنا بھی سیکھو اور گیلے بھی مت ہو " ۔۔۔۔ اسی طرح خورشید ندیم صاحب جیسے ناقدین کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ " اگر کینسر پھیل چکا ہو تو اس کا علاج نہیں کرنا چاہیے کہ کہیں کینسر کا نظام درہم برہم نا ہو جائے"۔۔۔
Panama sach ha lekin there is no corruption there. Sharifs are doing business with their own money, their Panama registered companies are legal and legitimate, no law can take a dime from them. If there was anything illegal, the properties are in England, they would get them right away. Pakistan does not even have jurisdiction on those businesses. Stop chasing ghosts. If you really want to go after Sharifs, find something about their properties in Pakistan.
Why not tell us how that money got to Panama. Nothing wrong with Panama but there is no track of money going there. Who are you trying to make fool buddy?
Why not tell us how that money got to Panama. Nothing wrong with Panama but there is no track of money going there. Who are you trying to make fool buddy?