Advertisement

عمران خان اور حسین شہید سہروردی:حبیب اکرم


پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلے حسین شہید سہروردی پر سیکورٹی رسک قرار پائے ۔انہوں نے پاکستان کے دونوں حصوں کو سیاسی طور پر جوڑا اور آخر کار 1956 میں پاکستان کے وزیراعظم بنے، انہوں نے پاکستان میں ایٹمی توانائی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے ایسی خارجہ پالیسی بنائی جو آج تک چل رہی ہے لیکن سکندر مرزا اور ایوب خان نے انہیں استعفٰی دینے پر مجبور کردیا۔ حسین شہید سہروردی کے بعد ہر وہ شخص جس نے جمہوریت ذریعے حکومت کی بات کی، سیکورٹی رسک اور غدار کہلایا ۔فاطمہ جناح، مجیب الرحمن بھٹو ، بینظیر ، نوازشریف اور آج عمران خان کو بھی اس صف میں کھڑا کردیا گیا۔
موجودہ سیاست سے لوگ بیزار ہوتے چلے جارہےہیں، یہ بیزاری ایک ہی صورت میں ختم ہوگی جب سیاست آگے بڑھتی دکھائی دے گی۔ ہمیں تسلیم کرلینا چاہئے کہ پاکستان کی سیاست 9 اپریل 2022 پر جامد ہے، اس وقت تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی کم وبیش برابر کے فریق تھے لیکن 8 فروری کے الیکشن کے بعد صرف تحریک انصاف ہے جو میدان میں ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ صرف آسمان کی حفاظت میں اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو خود میدان میں آکر فریق ہونے کا اعلان کرنا پڑا۔

پاکستان کی سیاست میں ایک وقت تھا جب عمران خان کوئی فریق ماننے کو تیار نہیں تھا، 2013 اور 2018 میں نواز شریف انکی حیثیت ماننے کو تیار نہیں تھے، 2022 کےبعد آسمان ان کی حیثیت سے انکار کرتے رہے، 2024 کے انتخابات میں عمران خان واحد سیاسی حقیقت بن کر ابھرے تو سب اکٹھے ہوکر اس آنکھوں دیکھی حقیقت سے انکار کررہے ہیں، اسی جہ سے تلخی بڑھتی جارہی ہے، عدالت جو ایسے مواقع پر کام آجاتی تھی، وہ بھی اپنی عالیشان عمارت تک محدود ہے۔
​