اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارےملک کی تاریخ میں اسٹیبلشمنٹ کا رول بہت اہم ہے ،سیاستدان چاہے ذولفقار بھٹو جیسا با صلاحیت ہو یا نواز شریف جیسا پا جی ہر کوئی اندرونی اور بیرونی اسٹیبلیشمنٹ کی انگلی پکڑ کہ اقتدار میں آیا۔۔۔بلکہ سچ تو یہ ہے کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ملک ہو جہاں جینون جمبہوریت نام کی شے ہے ہر جگہ اہل اقتدار کی ڈوریں کسی اور کے ہاتھ میں ہی ہوتی ہیں۔
پاکستان میں کچھ صحافیوں اور عوام کا ایک طبقہ ایسا ہے جو عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ سمجھتا ہے ۔۔۔اگر ہماری تاریخ کو دیکھا جائے تو یہ شک بر حق لیکن سایئنس اور فلسفہ دونوں کہتے ہیں کہ دنیا کا کوئی قانون ایسا نہیں جو اٹل ہو اور جسکی ایکسیپشن موجود نہ ہو۔۔۔۔پہلی بات تو یہ ہے کہ اسٹیبلشنمٹ کی انگلیوں پر ناچنے والے لوگوں کو بہت تیزی سے شہرت ملتی ہے بلکل کسی پروپگینڈے کی مانند وہ ایک دن آتے ہیں اور اگلے دن چھا جاتے ہیں انھیں عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلیے بیس سال ایڑھیاں رگڑنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔۔انھیں سیاست کیلیے اپنی بیوی کو طلاق دینے اور اپنے بچوں سے دور ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔وہ کچھ بھی ہوں کیسے بھی ہوں انھیں بغیر کسی ذاتی قربانی کے اقتدار سے نوازا جاتا ہے۔۔
شک انسانی فطرت کا حصہ ہے مگر شک کرنے کیلیے کوئی لاجک تو ہو۔۔کوئی تک تو ہو ،اسکے بجائے جو شکوک ہوتے ہیں انکے بارے میں کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ اسکا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ۔۔یعنی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہے ۔۔ارے بھئی پاکستان کی ایجینسیاں کب سے اتنی کمزور ہو گیئں کہ ایک شخص جو بیس سال سے سیاست میں ہے اسے ابھی تک ایک دفعہ بھی اقتدار میں نہ لا پائیں۔۔اتنی کمزور اسٹیبلشمنٹ کہ ایک سو چھبیس دن دھرنے کے بعد بھی اپنے مہرے کے حق میں فیصلہ نہیں دلوا پائی۔۔ایسی کمزور ایجینسیاں کے جس شخص کے خلاف انھوں نے پانامہ جیسی عالمی سازش رچائی اسکو اپنے مہرے کے ہاتھوں ایک ضمنی الیکشن میں شکست نہ دلوا سکے۔۔ سب سے بڑھ کر ہنسی اس بات پر آتی ہے جب یہ لوگ تحریک انصاف کے پاور شوز کو اسٹیبلشمنٹ کا مرہون منت قرار دیتے ہیں ۔۔پہلی بات تو یہ کہ ناقدین بھی اگر نیوٹرل ہوں تو مانتے ہیں کہ بہر حال عمران خان کی ذات میں ایک چارم ہے جسکی طرف لوگ خصوصا نوجوان نسل کو کشش محسوس ہوتی ہے اسلیے لوگوں کا پی ٹی آئی کے جلسوں میں آنا کوئی بہت بڑی بات نہیں اور دوسری بات یہ کہ آخر دوہزار گیارہ سے پی ٹی آئی کے اتنے بڑے بڑے جلسے کروا کر اسٹیبلشمنٹ کو حاصل کیا ہوا اتنا تو ہو نہ سکا کہ جو اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو بھیج کر کامیاب جلسے کرواتی ہے وہی الیکشن والے دن بندوں کو بھیج کر اپنے مہرے کو وزیر اعظم بنوا دے۔۔
پاکستانی قوم دراصل بار بار ڈسی ہوئی ہے سقوط ڈھاکہ ہو یا کارگل اس قوم نے بار بار دھوکا کھایا ہے اور اعتبار کرنے کی عادت کھو بیٹھی ہے ۔۔اسی لیے تو جب میں نے ایک محفل میں موجود عمران خان کے ناقدین سے پوچھا کہ آخر آپ کو کیوں لگتا ہے کہ خان کے پیچھے کوئی اور ہے تو کہنے لگے کہ اگر عمران خان نیت کا اتنا ہی سچا ہوتا تو کبھی زندہ نہ ہوتا ۔۔گویا ان لوگوں کا خیال یہ تھا کہ پاکستان کے لیے اگر کوئی لیڈر بھلا سوچے کسی بھی موڑ پر سوچے تو اسے بیرونی طاقتیں کسی نہ کسی طرح مروا دیتی ہیں ۔۔اس پر مجھے وہ دو بھائیوں والا واقع یاد آ گیا۔۔
پرانے وقتوں کی بات ہے ایک گھر میں دو بھائی رہتے تھے ،گھر کافی ویرانے میں تھا اور گھر کے باہر صدیوں پرانا ایک مندر تھا ۔۔اس مندر میں مورتی نما ایک پتھر تھا ،،چھوٹا بھائی اس پتھر کی کوئی پوجا پاٹ کرتا نہ اس کو چڑھاوے چڑھاتا جبکہ بڑا روز صبح باقاعدگی سے اسکی پوجا کرتا،،ہفتے میں دو بار اسے دودھ کا چڑھاوا چڑھاتا۔۔لیکن وہ مورتی پھر بھی خواب میں بڑے بھائی کو آ آکہ ڈراتی کہ مجھ پر اور چڑھاوے چڑھا نہیں تو تجھے مار دوں گی۔۔ایک روز خواب میں اس نے مورتی سے سوال کیا کہ میں تجھے اتنا پوجتا ہوں تیرا اتنا احترام کرتا ہوں ،،تجھ پر چڑھاوے چڑھاتا ہوں پھر بھی تو مجھے ہی ڈراتی ہے اور وہ میرا بھائی تیرے سامنے سے تجھے پرنام کیے بغیر گزر جاتا ہے اسے تو کچھ نہیں کہتی ۔۔جس پر مورتی نے اسے جواب دیا کہ میں اسے کیوں کچھ کہوں ،وہ مجھ سے ڈرتا تھوڑی ہے ،،تو تو مجھ سے ڈرتا ہے مجھے مانتا ہے میں تو تجھے ہی ڈراوں گی۔۔
تو عزیزو! عمران خان کے بھی اب تک زندہ ہونے اور اس رفتہ رفتہ کامیابی کی وجہ یہی ہے کہ وہ کہتا ہے کہ اسکی زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،صرف کہتا نہیں بلکہ جانتا ہے اور مانتا ہے۔۔وہ کسی سے نہیں ڈرتا اور اسی لیے اسے کوئی نہیں ڈرا سکتا۔۔۔ شک اچھی بات ہے مگر یقین کے بغیر تو کسی شخص کی انفرادی زندگی نہین چل سکتی ایک پورا ملک تو بڑی دور کی بات ہے۔۔لہذا جہاں آپ نے اتنی دفعہ اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کہ آنے والے ضیا کے چیلوں پر یقین کر لیا وہیں ایک دفعہ خان پر بھی اعتبار کر کہ دیکھ لیں کوئی قیامت تو نہیں ٹوٹ پڑے گی۔۔

Last edited by a moderator: