- Joined
- Oct 16, 2012
- Posts
- 660
- Reaction score
- 797
- Points
- 0
کچھ دن قبل ہم نے عمران خان کو طالبان کا نام لیے بغیر ان کی منت سماجت کرتے سنا کہ وہ سیاسی کارکنوں اور جماعت کے دفاتر پر حملے نہ کریں۔ اگر ہم عمران خان کی چال ڈھال اور بدن بولی سے لامحدود حقائق اور جہاں تک ان کے الفاظ کا تعلق ہے تو پھر ہم یہ قیاس آرائی کر سکتے ہیں کہ ان سے کہنے سے مراد یہ تھا : براہ کرم، میرے (طالبان) بھائیو، مجھے حالات درست کرنے کا ایک موقع فراہم کیجیے۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کو بھی اس سے شدید ناراضی ہے جو آپ اور اس ملک کے ساتھ میرے مخالفین نے کیا ہے۔ لیکن براہ کرم صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیے، یہ مخالفین اب رخصت ہونے ہی والے ہیں اور اب میں اقتدار میں آنے ہی والا ہوں۔ مزیدبرآں، اگر آپ انتخابی عمل کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے تو پھر میں ہار جاؤں گا کیونکہ صرف یہی طریقہ ہے کہ آپ کی شکایات دور کرنے کے لیے میں اقتدار میں آؤں۔ چونکہ میں نے متعدد مواقع پر یہ واضح کیا ہے، اقتدار میں آنے کے بعد میرا پہلا حکم فوج کے لیے ہوگا کہ ڈرونز کو مار گرایا جائے، فوجی کارروائی بند کی جائے اور قبائلی علاقوں سے فوج واپس بلائی جائے، اس لیے براہ کرم عوام میں سے بہت سے لوگوں، شاید عوام کی اکثریت کو عمران خان کے ان جذبات سے ہمدردی ہو۔ جہاں تک ان کے نوجوان اور متحرک حمایتیوں کا تعلق ہے، یہ ان کے لیے نہایت ہی رسیلے الفاظ ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ان کے کانوں میں موسیقی انڈیلی جار ہی ہو۔ وہ اپنی زندگیوں کے عدم مقصد اور بے کیفی ، جرائم ،تشدد، بدعنوانی، آلودہ معاشرے اور اپنے قائدین کی عیاشیوں سے بیزار ہو چکے ہیں اور یہ وہ عناصر ہیں جن سے عمران خان کی شخصیت بالکل پاک و صاف ہے۔ شاید وہ بھی یہ محسوس کرتے ہیں کہ طالبان بھی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور کچھ دیر وہ توقف کریں گے۔ وہ بھی عمران خان کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ صوفی بزرگوں کی تعلیمات احترام کی مستحق ہیں کیوں کہ ان کی اور اسلام کی تعلیمات ایک ہی چیز ہیں اور ان میں الحادپرستی نہیں پائی جاتی جیسا کہ طالبان کو اعتماد ہے کہ جب خانِ اعظم اس معاملے کے ضمن میں طالبان کے سامنے درخواست کررہے ہیں تو ان کے مانند انہیں بھی معاملے کے مقصد کا علم ہوگا۔
درحقیقت ہم اس وقت انتہائی بحران میں ہیں اور بحران میں زمینی حقائق پرمبنی سوچ ہی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ حکمت عملی میں مناسب حکمت پر مبنی تبدیلی جسے عام طور پر دشمن کی طرف سے مصالحت خواہی سمجھا جاتا ہے، بلاشبہ معاملات میں تاخیر رونما کر سکتی ہے لیکن کسی بھی موڑ پر امن کے موجودہ حالات ایک حقیقی جنگ کے ذریعے منتشر بھی ہو سکتے ہیں، باالفاظ دیگر، سطح زمین کے نیچے موجود اختلافات اور ابھرتے ہوئے مسائل کو ہمیشہ کے لیے کبھی بھی نہیں دبایا جا سکتا۔ درحقیقت، طالبان کے متعلق عمران خان کی سوچ اور مؤقف اکثر تبصرہ نگاروں کے لیے حیرانی کا باعث ہے کیا وہ محض ایک مدبرکے بجائے محض ایک روایتی سیاستدان ہیں، اور وہ محض ایک مدبر ہونے کی اداکاری کر رہے ہیں حالانکہ نواز لیگ کے حامی سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو خارجی قوتوں کی طرف سے مسلط کیا گیا ہے۔ بہرحال، کسی بھی صورت حال میں درست تجزیے کے لیے وقت درکار ہوگا اور اسی اثنا میں ان کے نزدیک محتاط رویہ ہی ایک اچھا راستہ ہے۔ یہ کوئی حیران کن صورت حال نہیں۔
ادارکاری اور اپنے آپ کو افسانوی یا خیالی شخصیات سمجھنا ہمیشہ سے ہی ہمارے سیاستدانوں کا وتیرہ رہا ہے۔ ایوب خان یہی سمجھتے ہوئے موت کے ہاتھوں شکست کھا گئے کہ وہ ایشین ڈیگال ہیں۔ اسی طرح بھٹو کو یہ یقین ہو گیا تھا کہ ان میں ایسی غیرمعمولی صلاحیتیں موجود ہیں کہ پاکستان سے کہیں عظیم ملک پر حکومت کرنے کے مستحق ہیں۔ بے چارے مشرف کو یقین ہے کہ وہ ہمارے نجات دہندہ ہوں گے ۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم افراد کے متعلق پڑھنے یا معلوم کرنے کے ذریعے کم اور ان کو دیکھنے یا انہیں سننے کے ذریعے ان کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ جب رحمان ملک جیسے افراد ہر روز ہمیں ٹی وی پر بے وقوف بناتے تھے، ہم ان جیسے افراد کی جانب سے کیے جانے والے تماشے اور ہلا گلا پسند کرتے ہیں۔ ہم سادہ سچ کی بنیاد پر اپنی زندگی ٹھیک طرح سے بسر نہیں کر سکتے۔ ہمارے نزدیک کسی شخص کی طرف سے طبعی اظہار ہی اس کی اصلی شخصیت کا غماز ہے۔ دفتر خارجہ میں تقریباً چار سالہ تجربے کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ بدقسمتی سے خودفریبی اور سیاسی عزائم ہی کسی حکمت عملی کی تشکیل کی بنیاد ثابت ہوتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو سراہتے اور ان کی تعریف کرتے ہیں جو زمینی حقائق سے کوسوں دور بھٹکتے پھرتے ہیں۔ یاد کریں کہ 1998ء میں نوازشریف امیرالمومنین بننا چاہتے تھے۔ بلاشبہ عمران خان کے معاشی ایجنڈے یا طرز حکمرانی کے متعلق ان کی سوچ کے باعث انہیں حمایت حاصل ہو رہی ہے لیکن ان کی طالبان پالیسی ان کے آڑے آرہی ہے۔ دراصل ان کی جماعت کے اندرموجود بہت سے افراد کا مؤقف یہ ہے کہ یہ خود فریبی پر مبنی پالیسی ہے۔ ان کی جماعت کے ایک متوقع وزیرخارجہ نے ایک برطانوی دانشور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جہاں تک خارجہ پالیسی کاتعلق ہے ،عمران خان طبعی طور پر رولز رائس کے مانند ہیں لیکن ان کا ذہن ایسا نہیں۔ پھر انہوں نے فوراً ہی کہا عمران خان میں خود نمائی بہت زیادہ ہے۔ ایک اور جماعت کے ایک لیڈر نے کہا عظیم لوگ ہی اس قسم کی چیزیں انجام دیتے ہیں۔ اس پر میں نے سوچا کہ یہ درست ہے کہ انڈے کا آملیٹ ہر شخص بنا سکتا ہے اور ایک غیر معمولی ذہین شخص ہی انڈے کے بغیر آملیٹ بنا سکتا ہے۔ ہم صرف امید ہی کر سکتے ہیں کہ عمران خان خود فریبی میں مبتلا نہ ہوں۔
پاکستان میں اجتماعی معاشرتی تبدیلی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ( ہمیں انقلاب کے متعلق فضول باتیں فراموش کر دینی چاہئیں کیونکہ ہم انقلاب کے قابل نہیں ) یہ نہیں کہ ہم میں انفرادیت کم اور قدامت پرستی زیادہ ہے بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم اپنے معاملات اور مسائل کو ہمیشہ پے چیدہ اور گھمبیر بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ ہم جبلی طور پر سادگی اور سچ کے مخالف ہیں۔ ہم کبھی یہ تسلیم ہی نہیں کر سکتے کہ سادہ ترین جواب عام طور پر درست ترین ہوتا ہے۔ ایک پاکستانی کے لیے واقعات کو جوں کا توں دیکھنا، حماقت کا اعتراف ہے۔ پاکستانیوں کے نزدیک ہر واقعہ کی کوئی نہ کوئی پوشیدہ وجہ ہوتی ہے جس سے انتہائی ذہین افراد ہی واقف ہو سکتے ہیں۔
کسی بھی مخصوص وقت میں سازشوں پر مبنی اتنے ہی نظریات زیرگردش ہو سکتے ہیں جتنے ایٹم ایک خالی جگہ میں موجود ہو سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنے ملک میں روحانی پیشواؤں پیروں مستقبل کے پیش گوؤں، نجومیوں، قسمت درست کرنے والوں، پراسرارصلاحیتوں کے مالک افراد کی تعداد شمار کرنا چاہیں تو یہ تعداد ہیٹی میں موجود کالے جادوکے ماہرین سے بھی بڑھ جائے گی جو سیاہ طلسم کا گھر ہے۔ حیرت انگیز طور پر متذکرہ بالا افراد جو بھی کہیں گے، وہی ہوگا، اور اگر کوئی اچھی چیز ہوگی تو اس کے ساتھ انشاء اللہنتھی کر دیا جائے گا۔ یہ کیسی انوکھی بات ہے کہ متذکرہ بالا افراد کی طرف سے ان کے دعوے کی تکمیل کے ضمن میں اللہ تعالیٰ سے توقعات وابستہ کر لی جاتی ہیں۔ اگر موہنجوداڑو کسی زمانے میں تہذیب وتمدن کا گہوارہ تھا تو آج کا پاکستان تہذیبی زوال کے بھنور میں گرفتار نظر آ رہا ہے۔ اسی طرح ، طالبان کے ساتھ معاملات طے کرنے کے ضمن میں عمران خان عملی نتائج کے حصول کے حوالے سے بہت ہی رجائیت پسند اور خواب دیکھنے کے ماہر نظر آرہے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم میں سے اکثرلوگوں کو یہ یقین نہیں کہ طالبان کو اخلاقی تعلیمات ، اصلاحات اور دعاؤں کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ دراصل، جس طرح میکاولی نے کہا تھا، انہیں صرف حقیقی و عملی مہمات اور طریقوں کے ذریعے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں تمام طریقوں اور چالوں کے لیے قوت درکار ہوتی ہے۔ قوت وطاقت کے بغیر ہر قسم کی دھمکیاں محض گیدڑبھبکیاں ہوتی ہیں۔ درحقیقت طالبان سے لڑنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ہرقسم کی چالیں، مثلاً دھوکادہی ، دہشت، جاسوسی اور بوقت ضرورت انصاف کو بھی استعمال کرنا چاہیے، ان کے علاوہ ڈرونز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں جو ہمارے زیر اثر ہوں۔ اور اگر ہم یہ سب کچھ نہ جان سکیں یا یہ کہ فاتح کوئی بھی ہوں، بجائے اس کے کمزور فریق کا ساتھ دیا جائے، لوگ فاتح کے ساتھ جا ملیں گے۔ بہرحال ہم کسی تجربے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اگر ہم تحریکِ مسلسل سے ہاتھ دھو بیٹھے، جیسا کہ ہم اس خطرے کے قریب تر نظر آتے ہیں تو ہم اسی خطرے میں گرفتار رہیں گے۔ اس لیے، اگر اس وقت پارلیمانی انتخابات میں عمران خان کی فتح میں بہت کچھ پوشیدہ ہے تو ساتھ ہی ساتھ ان کی فتح میں بہت سے خدشات اورتحفظات بھی پوشیدہ ہیں
Source

- Featured Thumbs
- http://naibaat.pk/wp-content/uploads/col/zafar_hilali.jpg