- Joined
- Oct 5, 2012
- Posts
- 2,779
- Reaction score
- 4,834
- Points
- 113
خبروں کے مطابق نواز شریف نے کچھ دن پہلے لندن میں سرفراز مرچنٹ نامی شخص سے کافی اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ مذکورہ شخص ایم کیو ایم اور آصف زرداری کے کافی قریب سمجھا جاتا ہے ۔ حکومتی ذرائع ان ملاقاتوں کے حوالے سے بلکل خاموش ہیں ۔اہم ترین بات یہ ہے کہ یہ ملاقاتیں چودھری نثار کی مرضی کے خلاف کی گئی ہیں جو اس وقت حکومت اور پاک فوج کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔
گمان کیا جا رہا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاک فوج کی دہشت گردوں کے معاؤنین کے خلاف کاروائی کو روکنے کے لیے سیاسی حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔اس ملاقات کے فوراً بعد یہ افواہ اڑائی گئی ہے کہ ۔۔ "راحیل شریف کی ایکسٹینشن پر غور کیا گیا لیکن وہ ایک " اچھے سپاہی " کی طرح ایکسٹینشن لینے کے لیے تیار نہیں" ۔۔۔
یہ ثبوت ملنے کے بعد کہ "سیاسی جماعتیں خود دہشت گردی میں ملوث ہیں" آپریشن ضرب عضب کا رخ سیاسی جماعتوں کی طرف مڑ گیا جس کے بعد اربوں کھربوں کی خوفناک کرپشن کے انکشافات ہورہے ہیں اور آصف زرداری سمیت بہت سے ملوث لوگ ملک سے بھاگ نکلے ہیں ۔۔
نواز شریف اس ساری صورت حال میں اپنے لیے شدید خطرات محسوس کر رہے ہیں دو وجوہات کی بنا پر ۔۔
پہلی یہ کہ کرپشن اور دہشت گردی کے درمیان تعلق کو دیکھتے ہوئے پاک فوج نے نیب پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ " اپنا کام ٹھیک کرے " جس کے بعد نیب نے عرصہ دراز سے الماریوں میں بند پڑیں فائلیں نکالی اور کم از کم 150 میگا کرپشن کے کیسز سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ۔ ان کیسز میں نواز شریف اور اسکے قریبی ساتھی بھی ملوث ہیں ۔
( اسی وجہ سے حکومت آجکل نیب پر زبردست تنقید کر رہی ہے )
نواز شریف کو دوسرا خطرہ اس بات سے ہے کہ اگر یہ آپریشن اسی طرح جاری رہا تو وہ ایم کیو ایم اور آصف زرداری کی حمایت سے مکمل طور پر محروم ہوجائینگے جس کے بعد ایم کیو ایم زبردستی اپنے استعفے منظور کروا لے گی ۔ تب پی ٹی آئی اور پی پی پی بھی فوراً استعفے دے سکتی ہے جس کے بعد حکومت گر جائیگی۔ حکومت گرنے کی صورت میں کرپشن سکینڈلز کے علاوہ ماڈل ٹاؤن اور اسلام آباد میں کیا جانے والا قتل عام بھی نواز شریف کے گلے کا پھندا بن سکتا ہے ۔
لندن میں نواز شریف نے "راحیل شریف کی کارکردگی" سے متعلق سوال پر جو ردعمل دیا اس پر بھی بہت سے لوگوں نے کافی معنی خیز تبصرے کیے ہیں ۔ راحیل شریف کی مدت ملازمت میں " پورا سال " باقی ہے بھلا سیاسی جماعتیں اور حکومت اس کو کیوں ڈسکس کر رہی ہیں ؟؟
بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ " علی بابا کے خلاف چالیس چوروں نے اتحاد کر لیا ہے " ۔۔ آنے والے دن بہت اہم ہیں جب کچھ " سیاسی دہشت گردوں " کے خلاف فیصلہ کن کاروائی ہوگی ۔ تب نواز شریف کی پوزیشن کھل کر قوم کے سامنے آجائیگی ۔

Last edited by a moderator: