تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان نے عمران خان کو چیلنج کردیا اور کہا ہے کہ میرا مقابلہ کریں اور ثابت کریں کہ غدار کون ہے، میں غدار نکلا تو خود کو گولی مارلوں گا ورنہ آپ خود کو گولی مارلیں۔
انہوں نے کہا کہ میں چوتھی بار جب میں دفتر گیا تو ٹی وی پر چل رہا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، تو سمجھ آئی کہ وجہ یہ تھی، ، 6 ماہ پھر ایک خبر چلی کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے تو اور ایک بار پھر مجھے نیب دفتر طلب کرلیا گیا۔
انہوں ںے کہا کہ پنجاب میں کروڑوں روپے لے کر ڈی سی لگائے جاتے رہے اور آپ کو سب پتا تھا، عمران خان قوم کو بتائیں کہ فرح کون تھے، فرح خان ہر ٹھیکے میں شامل تھی اور کرپشن کے پیسے کس کو بھیجتی تھی سب پتہ ہے، وہ اور اس کا شوہر تو پاکستان سے بھاگ گئے ہیں۔
علیم خان نے دعویٰ کیا کہ کہ میں نے آپ کے سارے پیغامات اپنے موبائل میں محفوظ رکھے ہوئے ہیں، میں پوری قوم کو بتاؤں گا کہ آپ وزیراعلیٰ کے بارے میں کیا کہتے رہے ہیں اور کرپشن کا پتہ ہونے کے باوجود آپ کا کیا کہنا تھا، آپ چوہدریوں کے بارے میں کیا کہتے رہے وہ بھی میرے پاس ثبوت موجود ہے۔
بلاگر اور صحافی عمرانعام نے لکھا کہ علیم خان نے آج ثابت کردیا کہ اسے وزیر اعلیٰ نہ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے بالکل ٹھیک کیا تھا
Loading X post…
Open original post on Xخاورگھمن نے طنز کیا کہ ہائے رے چیف منسڑی پنجاب،،،کل سابق گورنر سرور اور آج علیم خان۔ مدعا ایک ہی لگ رہا ہے۔ چیف منسڑی ہمیں کیوں نہیں ملی۔ کیا قسمت پائی تھی عثمان بزدار نے۔ ساڑے تین سال حکمران رہے۔
Loading X post…
Open original post on Xصحافی مبشرزیدی نے لکھا کہ جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے اسے کہیں نا کہیں تو مارنا پڑتا ہے
Loading X post…
Open original post on Xہم نیوز کی صحافی شفاء یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آخر علیم خان کیوں عمران خان کے اتنا خلاف ہو گئے کہ آج اچانک ایسی ہریس کانفرینس کر ڈالی؟ کچھ ہی دیر میں یہاں اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر انتہائی مستند زرائع سے لی ہوئی تفصیلات شیئر کرونگی۔
Loading X post…
Open original post on Xاسکے بعد شفاء یوسفزئی نے بتایا کہ علیم خان عمران خان سے کیا فائدے چاہتے تھے جو نہ ملنے پر عمران خان کے خلاف ہوگئے۔
ایکسپریس کے صحافی ثاقب ورک نے لکھا کہ علیم خان صاحب نے بالکل جھوٹ بولا کہ پرویز الہی کے وزارت اعلی پنجاب نامزدگی کے باعث ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا،حقیقت یہ ہے کہ لندن جانے سے 2 دن پہلے علیم خان نے گجرات کے 3 ایم پی ایز کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی، ان میں سے ایک کو آئندہ انتخابات میں ایم این اے کا ٹکٹ آفر کیا
Loading X post…
Open original post on Xمعروف شاعرہ نوشی گیلانی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے علیم خان بھی بڑے ہو کر ریحام خان بنیں گے
Loading X post…
Open original post on Xملیحہ ہاشمی نے تبصرہ کیا کہ عدم اعتماد کی پلاننگ کے دوران علیم خان کی بھی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات ہوئی اور آج صحیح موقع پر "ضمیر" جاگ اٹھا ۔حکومت سےجو کاروباری فائدے سوچے تھے، وہ بھی نہ ملے تو ضمیر اور بھی زیادہ شدت سے دھاڑا یہ ضمیر اس وقت تک خراٹےمار کر سوتا رہا جب تک وزیراعلٰی بننےکی امید تھی۔
Loading X post…
Open original post on Xراؤجی نے لکھا کہ علیم خان تین سال سنئیر وزیر رہا تب عثمان بزدار کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلا. اب الزامات کا کوئی وزن نہیں. علیم خان نے آج ثابت کردیا کہ وہ نیا پاکستان بنانے نہیں وزیراعلیٰ بننے تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا. کہتے ہیں عمران خان کو لوگوں کی پہچان نہیں مگر یہاں انکا فیصلہ ٹھیک ثابت ہوا
Loading X post…
Open original post on Xوقاص امجد کا کہنا تھا کہ علیم خان کہتا ہے کہ جس دن ووٹ ڈالوں گا اُس کے دو دن بعد MPA سیٹ سے استعفیٰ دے دونگا۔۔ یہ سیٹ تمہاری نہیں ہے یہ عمران خان کی مرہون منت ہے، دے ابھی استعفیٰ تجھے تیری اوقات دکھا دیں گے۔۔
Loading X post…
Open original post on Xعلی رضا کا کہنا تھا کہ علیم خان میں اتنی غیرت بھی نہیں ہے کہ سیٹ سے استعفی دے، اس سے اچھا تو جاوید ہاشمی تھا جو مستعفی ہوگیا تھا-
Loading X post…
Open original post on Xانورلودھی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کے ساتھ اتنا عرصہ گزارنے کے بعد علیم خان کے منہ سے ایسی تلخ باتیں اچھی نہیں لگیں
Loading X post…
Open original post on Xاکبر نے تبصرہ کیا کہ اتحاد اسکو آج یاد آیا ہے 2 بار سینئر وزیر بنا ۔۔ نیب جیل میں جانے سے پہلے اور نیب سے واپس آنے کے بعد ۔۔ پھر جب عدم اعتماد آئی تو اپنا گروپ لیکر بغاوت کردی جسکی وجہ سے ق لیگ کو CM شپ دینی پڑی اور اب کہہ رہا پرویز الہی کو کیوں دی کیونکہ تم جیسے سیاسی غدار پارٹی میں بہت تھے
Loading X post…
Open original post on Xارسلان بلوچ کا کہنا تھا کہ آج وقت نے ثابت کیا شاہ محمود ٹھیک کہتا تھا، اس علیم خان اور جہانگیر ترین کے بارے۔
Loading X post…
Open original post on Xکاشف نور نے کہا کہ اب ن لیگ میں دفع ہوگیا ہے نا علیم خان وہاں بن جائے سی ایم پنجاب کیا ن لیگ حمزہ شہباز کے ہوتے ہوئے اسے بنائے گی وزیر اعلیٰ؟ اقتدار کا بھوکا خان کو پہلے ہی اس کی فطرت کے بارے میں علم ہوگیا ہوگا تبھی دوری اختیار کی!!
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/twitter111.jpg
Advertisement





